شکر کی توفیق!

صدف شاہد نے 'متفرقات' میں ‏اپریل 21, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    بہت عمدہ

    خوشی و غمی یہ دونوں حالتیں ہر انسان کی زندگی کا لازمی جزو ہیں اور ہر انسان کا ان دونوں سے واسطہ ضرور پڑتا ہے ۔یہ دونوں عارضی حالتیں ہیں ۔جیسے غموں سے فرار ممکن نہیں بالکل اسی طرح خوشیوں پہ ہمیشہ ثبات اور دوام بھی کسی کے بس میں نہیں یہ مکمل طور پر انسان کی حدود و اختیار سے ٖماوراء ہے اور خالصتاً اللہ کی عطا اور مصلحتیں ہیں ۔
    مادی وسائل راحت و سکون کے ذرائع اور اسباب تو ہو سکتے ہیں مگر بذاتِ خود راحت و سکون نہیں ۔مال و زر، زمین ، بنگلے ، گاڑیاں ۔ خدام دنیاوی جاہ و حشمت یہ سب ذرائع ہیں۔ ہمارے ماحول میں کتنے لوگ ایسی مادیت میں ڈوبے ہوئے ہیں مگر راحت و سکون سے محروم ہیں ۔ اُن کے دستر خوانوں پر انواع و اقسام کے کھانے ، عمدہ پھل ، نایاب کراکری سب اسباب موجود ہیں مگر بدنی صلاحیت یا درست نظامِ انہضام میسر نہیں ، کسی نہ کسی عارضہ میں مبتلا ہو کر پرہیزی کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ان کے مقابلہ میں ان تمام وسائل سے محروم چھ سات گھنٹے مشقت میں جتا ہوا مزدور صحت مند معدہ لیے ہوئے بھرپور بھوک رکھنے والا اور روکھی سُوکھی روٹی سے لطف اور ذائقے کے سارے مزے لُوٹتے نظر آتا ہے ۔جس سے
    دولت کے انبار رکھنے والا انسان محروم ہے
    اسی طرح مہنگی ترین خواب گاہ، شاندار نرم گرم مہنگے بستر،شدید د گرمی میں کُولنگ سسے بھرپور کمرہ کسی بیمار کو یا کسی ذہنی اضطراب کے شکار نیند کی نعمت سے محروم انسان کو راحت نہیں دے سکتے اُنکی رات آنکھوں میں گزرے گی سو جتن کر تے یا نیند کی گولیاں پھانکتے ۔دوسری طرف اِک دہاڑی دار غریب مزدورمُنڈیر کے ننگی چھت ، کُھردری چارپائی
    پہ سونے والاساری دنیا سے بے خبر گہری نیند میں خراٹے لئے جا رہا ہے

    یہ سب راحت و سکون ، خوشی و غم کے عوامل اللہ کے اختیار میں ہیں وہ چاہے تو عالیشان محلات کو انگاروں کے فرش سے بدل دے اور گھاس پھونس کے جھونپڑوں کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دے ۔درحقیقت خوشی و سکون ایک اندرونی کیفیت کا نام ہے ظاہری اسباب و آرائش کا نام نہیں۔بعض اوقات راحت و آرام ، آسائشوں کے تمام اسباب و وسائل موجود ہونے کے باوجود انسان اندر سے کرب و ابتلاء میں مبتلا نظر آئے گا اور کہیں راحت و آرام کے وسائل سے محروم انسان کو قدرت نے بے انتہا شُکر اور قوتِ برداشت سے نوازا ہو گا وہ تمام مشکلات و سانحات کے باوجود تندرست و توانا ،مطمئن و خوشخال ہو گا۔صابر و شاکر بھی۔اس لیے اس سے پہلے کہ سر اٹھا کر اپنے رب سے نہ ملنے والی نعمتوں کو طلب کرو اور شکوے کرو، پہلے سر جھکا کر ان نعمتوں کا شکر ادا کرو جو تمہیں حاصل ہیں
    مصائب و مشکلات میں گرفتار لوگوں کو دیکھنا انسان کو خدا کی دی ہوئی نعمتوں کو یاد دلاتا ہے احساسِ نعمت یا اعترافِ نعمت تبھی ممکن ہے کہ ہر انسان اپنے پاس موجود چيزوں کي قدر شنا سی
    اور تقويت کے لئے اُن لوگوں کو بغور دیکھے اور مشاہدہ کرے جوان چيزوں سے يکسر محروم ہيں يا کم بہرمند ہیں ۔

    اطاعتِ الہٰی کا تقاضا یہ ہے کہ دین کی راہ اختیار کی جائے قول و عمل سے اس کا اظہار کیا جائے جس طرح بندوں سےمحبت کا اظہار قیمتی اور بیش بہا تحائف کی صورت کیا جاتا ہے اِسی طرح اللہ کی ذات کی طرف بھی محبت و شکر کا اظہار ہم کر سکتے ہیں
    اللہ کے احکامات بجا لا کر
    غیرمادی عبادات کی صورت
    کبھی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل ادا کرکے ، کبھی بندگانِ خدا کو علمی و دینی فائدے پہنچا کر، توکبھی
    خیرات کرکےمال و زر کو اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ، بے کسوں ،مجبوروں کی اعانت کرکے،ہم اللہ کی پاک ذات کا شکریہ ادا کر سکتے ہیں کہ اللہ جو نعمتیں ، رحمتیں تیری پاک ذات نے مجھے نوازی ہیں اُن پر میرا کوئی ذاتی استحقاق نہیں نہ یہ میری کوئی خاندانی اور موروثی ملکیت ہیں ۔ اُس کی نعمتوں اور بخششوں کا وافر شکر اپنی جان و مال اور دل سے ادا کیجئیے
    بے شک شُکر بہت بڑی توفیق ہے
    اللہ پاک یہ توفیق سب کو عطا کرے
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ما شاء اللہ بہت عمدہ شیئرنگ ابو حسن بھائی

    @صدف شاہد سس آپ کی اتنی اچھی تحریر، یہ کمنٹ سے زیادہ الگ تھریڈ کی حقدار ہے۔ اگر کہیں تو الگ تھریڈ بنا دیا جائے؟
     
    • متفق متفق x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    بھیا اسے شئیر کرنا چاہ رہی تھی جب لاگ اِن کیا تو انکا عنوان اور تحریر پڑھی تو یہاں شئیر کر دیا پھرررررر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت عمدہ. اللہ برکت دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ
    [​IMG]
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    حوصلہ افزائی کے لیے آپ سب کا بے حد شکریہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    صدف شاہد بہن
    ﻣﺎ ﺷﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺖ ﻋﻤﺪﮦ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ بہت عمدہ لکھا سسٹر۔ اللہ تعالٰی ہر حال میں ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنائے۔ آمین۔
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں