عورت کو تبلیغ کرنے کے اسلامی آداب

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏جنوری 17, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عورت کو تبلیغ کرنے کے اسلامی آداب
    (کیوں کہ کامن سینس سے تو ہماری دشمنی ہے نا)
    مبلغین کرام!
    عورت ایک انسان ہے، مرد کے برابر حقوق رکھنے والی انسان، ان کو ویسی تبلیغ کریں جیسی آپ اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔ کسی کا تمسخر اڑا کر آپ اس کے دل میں اسلام کی محبت پیدا نہیں کر سکتے۔ اگر کسی عورت کو آپ کی تبلیغ پسند نہیں آئی تو یہ نہ سوچیں کہ وہ اسلام کے خلاف ہے بلکہ اپنی تبلیغ کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
    امید ہے آپ عورت کے انسان ہونے کے متعلق اقوال ائمہ سے دلائل طلب نہیں کریں گے، ہم عورتیں تقلید پر یقین نہیں کرتیں کیوں کہ ہم تخلیقی مخلوق ہوتی ہیں، لیکن اس کی ایک دلیل یہ ہے کہ آپ کے سب آئمہ عورتوں کی اولاد تھے اور سب نے عورتوں سے شادیاں کیں۔
    پس نوشت: یہ تحریر طنزیہ نہیں ہے لیکن اگر آپ کو لگے تو راقمہ کا کوئی قصور نہیں، ان کی نیت نیک ہے۔
    #عورت #اسلام #اصلاح #تبلیغ #تقلید
     
    Last edited: ‏جنوری 17, 2019
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں