روز مرہ کی باتیں

ابو حسن نے 'گپ شپ' میں ‏اپریل 19, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ایک نیا تھریڈ اراکین اردو مجلس کیلئے شروع کرنے کا خیال دل میں آیا ہے اور مجلس کی انتظامیہ اگر اس پر متفق ہوئی تو اس تھریڈ کو جاری رکھا جائے گا وگرنہ اسے حذف کردیا جائے گا ،إن شاء اللہ

    مجلس پر کیفیت نامہ بھی موجود ہے لیکن حروف 140سے زائد نہیں لکھ سکتے اور کبھی کبھی آپ جو مختصر بات لکھنا چاہتے ہیں وہ وہاں پر لکھ نہیں پاتے

    اس تھریڈ میں مجلس کے عمومی قواعد و ضوابط کی رعایت کرتے ہوئے ہم دین و دنیا کے متعلق جھوٹ سے اجتناب برتتے ہوئے آپ سب کچھ لکھ سکیں جس کا کوئی بھی خاص عنوان نہیں اور اسکا اصل مقصد ہے کہ مجلس پر رونق بحال رہے اور آمد و رفت جاری رہے

    یہ تھریڈ مجلس کے ہرخاص و عام رکن کیلئے ’’ وٹس اپ سٹیٹس یا فیس بک سٹوری ‘‘ کی طرز پر ہوگا اور اس میں لمبی چوڑی تحریر نہیں لکھی جائیں گی بلکہ لمبی چوڑی تحریر کیلئے آپ اپنی تحریر کو مناسب موضوع کا نام دے کرنئے تھریڈ سے شروع کریں نہ کہ اس تھریڈ میں

    میرے جیسے لوگوں کے لیے ’’ وٹس اپ سٹیٹس یا فیس بک سٹوری ‘‘ نے سب سے بہترین سہولت یہ دی ہے کہ کوئی بھی بات ذہن میں آئی ، دھڑام سے ایک سٹیٹس لٹکا دیا ،

    ورنہ مجلس یا کسی اور فورم پر کوئی موضوع شروع کرنا ہو تو یہی سوچتے رہتے ہیں ، تمہید کیا ہونی چاہیے ، خاتمہ کیسے ہونا چاہیے ، یہ تعبیر بہتر ہے یا وہ ،

    مضمون اس قدر ہے کہ اس کے لیے مستقل موضوع شروع کرنا مناسب ہوگا یانہیں ؟ وغیرہ وغیرہ ۔

    جی ہاں تو اس ’’ وٹس اپ سٹیٹس یا فیس بک سٹوری ‘‘ کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ، آپ بہت خوش ہیں اور ایک سطر میں اس کا اظہار کرنا چاہتے ہیں یا غمگین ہیں تو ڈیڑھ سطر میں دل ہلکا کرنا چاہتے ہیں ، کسی پر غصہ ہے ، دانشورانہ انداز میں نکالنا چاہتے ہیں ،

    یا آپ لیٹے ہوئے ہیں ، اچانک امت کی خیر خواہی کے لیے کوئی ترکیب انگڑائی لیتی ہے ، اور آپ نہیں چاہتے کہ مزید غور و فکر میں یہ ایک سطری نسخہ کیمیاء ضائع ہو جائے ، تو آپ فورا اسے ’’ وٹس اپ سٹیٹس یا فیس بک سٹوری ‘‘ پر پوری سطر کیا ، صرف ایک نکتہ لگا کر بھی محفوظ کرسکتے ہیں ۔

    مزید وضاحت کیلئے عرض ہے :

    • اس تھریڈ میں مجلس کے عمومی قواعد و ضوابط کی رعایت کرتے ہوئے ہر قسم کی پابندی سے بالاتر ہوکر آپ پوسٹ کرسکتے ہیں۔اس تھریڈ کا کوئی موضوع نہیں ، ہر موضوع سے متعلق آپ بات یہاں پیش کرسکتے ہیں ۔
    • ہاں اس ٹھریڈ میں کاپی پیسٹ اور لمبی تحریریں پوسٹ کرنے سے اجتناب کریں ، جو لکھنا ہے ، خود لکھیں ، اگر کہیں نقل کی ضرورت ہے تو 10 سطروں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔
    • کسی بھی دوسرے رکن کی تضحیک یا تمیز کے دائرہ سے باہر نکل کربات نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کی بات پر ذاتیات پر اترا جائے اورنہ ہی اردومجلس کیلئے کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے جس کی وجہ سے مجلس پر آنچ آئے اورنہ ہی مجلس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے اور نہ ہی ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے کہ آپ کی اپنی ذات ہی آپ کیلئے سوالیہ نشان ثابت ہو
    • آخری اور اہم بات کہ انتظامیہ کی اتفاق رائے پر ہی یہ تھریڈ جاری رہے گا ،إن شاء اللہ
     
    Last edited: ‏اپریل 20, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • اعلی اعلی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    رمضان المبارک کے انتظار میں شعبان کے ایام گنتے رہو اسکی ترغیب سیدالاولین و الاخرین ﷺ نے اُمت کو دی ہے، اللہ اکبر

    کیا ہی عظمت والا مہینہ ہے جس کے انتظار میں شعبان کے ایام گننے کی ترغیب دی گئی

    قرآن کا مہینہ آرہا ہے اور پوری دنیا کے مسلماں قرآن کی تلاوت سننے کیلئے تراویح کے اہتمام میں مشغول ہو جائیں گے

    مبارک ہو حاملین قرآن کو جن کی تلاوت قرآن پر مصلین لطف اندوز ہونگے اور دل نرم اور آنکھیں اشکبار، اللہ اکبر

    حرمین شریفین میں عجب رونق ہوگی کہیں قیام لیل تو کہیں قرآن کی تلاوت تو کہیں افطاری کے انتظار میں دعاؤں کا اہتمام، اللہ اکبر

    حرم نبوی میں تو ایک الگ نظارہ ہوتا ہے قبل از افطار، اہل مدینہ پر وہی انصار مدینہ کی خصلتیں پلٹ آتی ہیں، ضیوف رحمان کا اکرام اور صائمين کے اکرام میں بچھ بچھ جانا

    ہر طرف یہی دوڑ لگی ہوتی ہے کہ آنے والا مسلمان میرے دسترخوان پر بیٹھے اور میرے ہی دسترخوان پر افطاری کرے، اللہ اکبر

    اور دنیا میں کہیں ایسے بھی مسلمانوں کے گھر ہونگے جہاں پر یہ انتظار ہوگا کہ کوئی صاحب حیثیت ہمیں بھی کچھ اپنے رزق حلال میں سے عنایت کردے تاکہ ہم بھی کچھ سحری و افطاری کا اہتمام کرلیں

    آپ صاحب حیثیت ہو تو اپنے گلی محلہ اور رشتہ داروں میں سے ایسے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے رزق حلال میں سے انکی مالی امداد کرنے کی کوشش کریں

    اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکات کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس میں کثرت سے اعمال صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو مسلماں اس رمضان المبارک کے انتظار میں رمضان المبارک سے قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئے اللہ تعالیٰ انکی بخشش فرمائے اور ہمارا بھی خاتمہ بالخير فرمائے ، آمین
     
    Last edited: ‏اپریل 19, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اچھا سلسلہ ہے. اللہ اسے نفع بخش بنائے ،آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    کولیگ : کہنے لگا کہ میں سویت یونین کا لیفٹنینٹ تھا

    ابوحسن : ہیں ؟ کیا کہہ رہے ہو ؟

    کولیگ : ہاں سچ کہہ رہا ہوں

    ابوحسن : آج کا بہترین لطیفہ جو سویت یونین باقی ہی نہ بچی اسکا لیفٹنینٹ ابھی تک باقی ہے ؟

    اس بات کو سن کر وہ اور دوسرے کولیگ بھی قہقہوں سے ہنسنے لگے

    دراصل یہ بات ٹرمپ کی حالیہ گفتگو پر شروع ہوئی تھی کہ وہ اپنے بیان میں کہہ رہا تھا کہ ہم بھی امن چاہتے ہیں اور طالبان بھی امن چاہتے ہیں حالانکہ یہ سریح جھوٹ تھا

    پھر وہ اپنے انٹرویو میں کہتا ہے کہ ہمارے فوجیوں کے گھر والے ہم سے سوال کرتے ہیں
    کسی کی ایک ٹانگ نہیں تو کسی کا ایک بازو کٹا ہوا

    کسی کی آنکھ نہیں
    تو کسی کا شوہر مرگیا

    کسی کا بیٹا مرگیا تو کوئی ویسے ذہنی مریض بن گیا

    اس لیے ہم اب جنگ کی بجائے امن چاہتے ہیں

    میں نے دل میں سوچا کہ انکو اس بات کی سمجھ کبھی نہیں آسکتی کہ مسلماں کو تو مطلوب شہادت ہے اور پھر اس میں موت نہیں بلکہ حیات ہے

    کولیگ : نہ روس ہارا تھا نہ افغانستان بلکہ روس خود سب کچھ چھوڑ کرپیچھے ہٹ گیا(حالانکہ کہ یہ بھی سفید جھوٹ تھا جو کہ وہ سفید ہاتھی کے بارے میں بول رہا تھا)

    ابوحسن : امریکہ بھی وہی سپر پاور کا گھمنڈ لیے داخل ہوا تھا لیکن آج پاگل کتے کی طرح بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے

    اب اس کولیگ کی چھیڑ بن گئی ہے لیفٹنینٹ
     
    Last edited: ‏اپریل 20, 2019
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سب سے پہلے تو اتنا عمدہ تھریڈ شروع کرنے پر مباکباد قبول فرمائیں، اس کے بعد اس تھریڈ میں ہمارے مراسلہ جات کا انتظار فرمائیں ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب
    دلچسپ، وعمدہ. ابوحسن سعید بھائی کی تمہید کو پڑھتے ہوئے خیال آیا کہ فورم کی نئی پالیسی تدوین میں انہیں بھی شامل کیا جائے. فعال رکن ہیں. بشرطیکہ وہ راضی ہوں..کمال لکھا ہے.
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ہمارے ہاں دیسی لبڑل یورپ کے دلدادہ اور یورپ کی نقل کرنے اور ان پر مر مٹنے والے بہت ہیں چلو کچھ یورپ کی باتیں بھی ہوجائیں

    جاب پر کچھ کولیگ یورپین ہیں

    یورپین کولیگ : میرے ایک دوست نے دادی سے شادی کرلی

    ابو حسن : کیا ؟ دادی سے شادی ؟ کیا کہہ رہے ہو؟

    یورپین کولیگ : ہاں ،اسکی پینشن حاصل کرنے کیلئے

    ابو حسن : مطلب ؟

    یورپین کولیگ : اس نے اپنی دادی کے ساتھ کورٹ میں لیگل شادی کی ہے اب جتنے عرصہ وہ زندہ رہی خود پینشن لے گی اور مرنے کے بعد اسکا پوتا معاف کرنا اسکا شوہر;)

    ابو حسن : میں نے دل میں سوچا کہ "جن کاموں کے متعلق ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تم لوگ وہ کام کرلیتے ہو" اور ہمارے دیسی لبڑل تمہارے کارناموں کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے

    الحمدللہ نعمۃ الالسلام


     
    Last edited: ‏اپریل 20, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آج (11 جنوری) جمعہ کی نماز کے بعد کہیں کام سے گیا تھا اور واپس گھر آتے ہوئے گاڑی میں تلاوت سن رہا تھا کہ اچانک خیال آیا

    کہ

    وہ کیسا خوبصورت دن ہوگا جب اپنی جیتی جاگتی آنکھوں سے سیدالاولین و الاخرین ﷺ کا دیدار ہوگا اور اس دن سیدالاولین و الاخرین ﷺ مجھ جیسے گرے پڑے کی شفاعت کریں گے اور اپنے رب سے کہیں گے کہ یہ بھی میرا امتی ہے درگزر فرما دے میرے مالک

    اس تصور نے میری ہچکیاں بندھا دیں

    اور

    پھر دوسرا تصور یہ پیدا ہوا کہ کیا ہی میرے پیدا کرنے والے مالک کا کرم ہوجائے

    اور وہ خود ہی درگزر فرما دے تو سمجھو میرے وارے نیارے ہوجائیں گے

    اور

    سیدالاولین و الاخرین ﷺ کے سامنے میرا بھرم بھی رہ جائے گا اور انکے سامنے شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑے گا اور میں انکے سامنے سرخرو بھی ہوجاؤں گا

    بس یہ تصور تھا کہ میری ہچکیوں میں شدت آگئی اور آنسو تھے کہ تھمنے کا نام ہی نہ لیتے تھے اور آنسوؤں کی وجہ سے گاڑی چلانے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی

    اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے سیدالاولین و الاخرین ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا اور پھر یہی نہی بلکہ مزید یہ احسان کیا کہ توحید کی سمجھ عطا فرمائی اور قرآن و سُنت پر عمل بجا لانے کی توفیق عطا فرمائی اور شرک اور ہر قسم کی بدعات سے شدید نفرت دل و دماغ میں پیدا فرمائی اوراس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے



     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آج ڈیجیٹل معافی کا دن ہے

    جس کے پاس واٹس اپ یا SMS کا پیکج ہے وہ تو خود کو معاف کروالے گا

    لیکن جس بیچارے کے پاس یہ دونوں سہولتیں موجود نہیں

    وہ پھر دوزخ میں جائیگا ؟

    واقعتا آجکل ہم نے دین کو مذاق بنا لیا ہے
     
    Last edited: ‏اپریل 20, 2019
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    آج ڈیجیٹل معافی کی رات، انسانوں سے معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ خالق سے اپنے تمام شرکیہ و بدعتی اعمال کی معافی مانگیں اور ان سے ہمیشہ کے لئے توبہ کر لیں۔
     
    Last edited: ‏اپریل 20, 2019
    • مفید مفید x 1
  11. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    آج ہمارا حال یہ ہے کہ ان لوگوں سے معافی مانگ رہے ہیں جن کو ہم نے ذاتی طور پر کبھی دیکھا بھی نہیں؟

    ان سے ڈیجیٹل معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں اِدھر سے معافی کی پوسٹ یا ویڈیو آئی؟ اُدھر ہم نے اسے اپنی وال پر فوری شئیر کرکے دوسروں کو بھیجنا شروع کردیا اور خود سے ہی سمجھ بیٹھے کہ ہم نے اپنا حق ادا کر دیا

    اور جو سگا بھائی، سگی بہن اور والدین جن کا دل دکھایا اور عزیز و اقارب جو ہماری وجہ سے سے پریشان ہوئے ان سے معافی مانگنے کا نام دور دور تک نہیں اسی طرح بیوی شوہر کے اور شوہر بیوی کے حقوق میں کوتاہی اور معافیاں ؟ وہ بھی غیروں سے سوشل میڈیا پر؟

    وجہ کیا ہے؟

    وجہ فقط دین سے دوری اور سیرت سیدالاولین و الاخرین صلی اللہ علیہ وسلم سے ناآشنائی

    ہم نے اپنے سے یہ جاننے کی کوشش ہی نہ کی کہ قرآن وسنت اور آثار صحابہ نے اس کے متعلق ہماری کیا رہنمائی کی ہے؟

    ہم نے نیم ملاں خطرہ ایمان کی باتوں میں آکر اس ڈرامے کا حصہ بننا شروع کردیا ہے

    اللہ تعالٰی ہمیں حقیقی دین کی سمجھ عطا فرمائے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور جن سے واقعتا ہمیں اپنی زیادتیوں کی معافی مانگنی چاہیے ان سے معافی مانگنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں کینہ، بغض، حسد ،ریا اور دکھلاوے سے محفوظ فرمائے اور ہر نیک عمل اپنی رضا کیلئے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخير فرمائے، آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کل شیخ رفیق طاہر نے فیس بک پر ایک شعر شیئر کیا:

    تحفہء شبرات تمہیں دوں کیا۔۔۔۔؟
    جان من، تم تو خود پٹاخہ ہو !!!
    اکبر الہ آبادی

    جسے میں نے اپنے واٹس اپ سٹیٹس میں لگایا تو ایک شبراتی بھائی کا میسیج کچھ یوں ملا:
    "یہ واقعی اکبر کا ہے، مجھے تو اکبر سبزی والے کا لگ را"

    جس پر میرا جواب کچھ یوں تھا:
    کہ شعر کی تحقیق کرنا تو آپ نے مناسب سمجھا کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس شبرات کی بھی تھوڑی بہت تحقیق کر لیتے کہ کیا واقعی اسلام میں اس کی کچھ فضیلت ہے یا کسی حلوہ خور مولوی کی ایجاد ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    karwa sach bhai.
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    behtareen jawab tha aese logon ko jo har roz new cheeze ejaad kar kay deen ka naam laga detay hain
     
  15. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    روحانی کنگا
    [​IMG]
    میں
    ہول سیل کا آرڈر کرنے والا ہوں؟ ;)

    دوست احباب اپنا اپنا آرڈر مجھے لکھواتے جائیں ;)

    گنجے حضرات اپنا اور حضرت کا وقت رابطہ کر کے برباد کرنے سے گریز کریں :ROFLMAO:



    [​IMG]

    آج ایک گروپ سے یہ پوسٹ موصول ہوئی اور دیکھ کر ہنسی پر قابو پانا مشکل ہوگیا

    اپنے دوست کو یہ پوسٹ وٹس اپ پر بھیجی تو فوری جواب موصول ہوا کہ 3 عدد میرے لے بھی آرڈر کردیں:p

    اللہ تعالی ایسے ایمان کے لٹیروں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے، آمین
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏اپریل 23, 2019
  16. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    مرزائیت و قادیانیت

    70 کی دہائی میں مرزائیت و قادیانیت کی ہلچل نے اپنے لیے خارج اسلام کی تاریخی سند حاصل کی تھی

    اور

    اب کی بار شاید پاکستان کی سرزمین سے خارج پاکستان کی سند پانا چاہتے ہیں؟

    تاجدار خَتمِ نَبُوَّت سیدالاولین و الاخرین صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام
    سیدنا حبیب بن زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ
    کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحفظ ختم نبوت کی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے، إن شاء اللہ
     
    Last edited: ‏اپریل 26, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جپھیوں والی بنگالی سرکار

    جیسے ہر روز مارکیٹ میں کوئی نہ کوئی نئی پروڈکٹ آتی رہتی ہے؟

    ویسے ہی بدعت کی مارکیٹ میں ہر روز دین کے نام پر ایک نیا تماشہ وجود میں آتا ہے

    آج یہ تماشہ بھی دیکھنے کو ملا کہ دو دو گلے ملکر مجلسِ میں بیان سن رہے ہیں اور ایک دوسرے کا روتے ہوئے سہارا بن کر تسلی بھی دے رہے ہیں

    ٹریننگ بھی کمال کی ہے

    اب اس بیان کا " تورزمہ تو کوئی بونگالی ہی کورسکتا ہے " کہ کیا فورمایا ذا رہا ہے;)

    ویڈیو کیلئے فیس بک لنک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں