تفسیراحسن البیان

ابوعکاشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏جولائی 17, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سڈنی ایر پورٹ پر" prayer room "میں صلاة ادا کرنے
    گیا ۔فریضے کی ادائیگی کے بعددیکھنے لگا کون‌سی دینی کتابیں موجود ہیں ۔مسرت ہوئی کہ تفسیر احسن البیان بھی موجود ہے
    میرا احساس ہے کہ ادھر پچیس سالوں میں حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کی تفسیر احسن البیان اور ریاض الصالحین کا ترجمہ وشرح اہلحدیث حلقے میں خوب چھپا اور پڑھا گیا ۔اس وقفے میں برصغیر‌ میں ایسی خوش نصیبی کسی اور اہل حدیث عالم کو حاصل نہیں ہوئی ۔
    کسی مصنف کی سب سے بڑی خوش نصیبی مانی جاتی ہے کہ اس کی علمی کاوشوں کو پذیرائی حاصل ہو ۔پذیرایئ اگر علمی وعملی اھمیت کے سبب حاصل‌ہو‌ وھی اصل ہے اور اساس علم وعمل اگر اخلاص ہے تو‌پھر بارگاہ الہی‌ میں درجہ قبولیت حاصل ۔حسن ظن یہی ہے ان شاءاللہ حافظ رحمہ اللہ کو بارگاہ الٰہی میں بھی پذیرائی حاصل ہوگی۔ بظاھر حالات تو حافظ رحمہ اللہ کے یہی ہیں کہ اللہ والےتھے چندہ جتھا ، جوڑ توڑ، گروپ بندی اورحزبیت‌،عیاری اور تزلف سے دور تھے ۔ہوس شہرت و زر کی دنائت کے قیدی نہ تھے "حنیفی پیر خانہ" کی فرد تھے ۔اس وقت عموما علمی میدان میں انھیں سلبیات کی تباہ کاریاں ہیں ۔
    حافظ رحمہ اللہ کی تیسری کتاب "خلافت وملوکیت"ہے.
    اس کتاب کو ہر حلقے میں جگہ ملی۔دیوبند کی" فتوی فنٹیسی"سے بھی محفوظ رہی ۔اس کتاب سے بہت سے تحریکیت کے مریضوں کو افاقہ ہوا ۔اس سے لوگوں نے تحریکی رافضیت کی حقیقت کو سمجھا۔
    حافظ رحمہ اللہ کی مطبوع غیر مطبوع درجنوں کتابیں ہیں ان کا علمی دعوتی منہجی اورتاریخی وادبی مقام ہے ۔ان کی تحریریں حشو وزواید سے خالی ہوتی ہیں ۔انکی تحریریں صاف ستھری ہوتی ہیں وہ جس موضوع پر لکھتے ہیں دلایل کے ساتھ ایک نتیجے پر پہونچتے ہیں۔
    مذکورہ بالا تینوں کتابوں نے اھل حدیث حلقے کی اہم ضرورت کو پوراکیا ہے درس قرآن اور درس حدیث میں اھل حدیث مساجد میں انھیں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے ۔زبان بیان معانی مفاہیم ہر اعتبار سے یہ مستند ہیں اور عوام وخواص مرد وزن سب کے لیے مفید ہیں ۔
    حافظ رحمہ اللہ نے ہفت روزہ الاعتصام میں ٢٤سال کام کیا اداریہ کے علاوہ ان گنت عنوانات پر بے شمار مضامین سپردقلم‌کیے خاص‌کر فقہی موضوعات پر ۔اتنی لمبی مدت میں انھوں نے ہزاروں صفحات لکھے ہوں گے.
    شاید 1988 میں انھوں نے جمعیت اھل حدیث برطانیہ کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ‌کیا تھاان کے قلم سے جو سفر نامہ مرتب ہوا‌ تھا شاہکار تھا ۔قلم کی جولانی اور شگفتگی عروج پر تھی ۔مشاھدات کی فراوانی بھی اور ادبی لطافت بھی ۔
    حافظ رحمہ اللہ کی شخصیت بڑی دل آویز تھی ۔صاف ستھری شخصیت صاف ستھری زندگی۔
    رب کریم سے دعا ہے انھیں غریق رحمت کرے ۔خطاوں کو بخش دے،اعلی علیین میں جگہ دےاور قبرکو پرنور
    بنادے آمین۔
    عبدالمعید مدنی (علی گڑھ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    اللہ نے اس تفسیر کو بہت مقبولیت بخشی ۔
    اللہ اسے شیخ رحمہ اللہ کے لئے صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ مغفرت کا ذریعہ بنائے ۔ آمین
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آمین یارب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں