نماز کی اہمیت و فوائد

اہل الحدیث نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏ستمبر 26, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ✍️ "نماز کی اہمیت و فوائد"

    مولانا محمد صادق خلیل رحمه الله فرماتے ہیں:

    "نمازوں کی باجماعت ادائیگی میں سستی سے خود کو بچانا ہو گا بلکہ اگر اس حکمت کا اظہار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ تمہارے خاندانی، معاشرتی اور تمدنی اختلافات کا واحد حل نمازوں کو ان کے اوقات کے مطابق اسی کیفیت کے ساتھ ادا کرنا ہے، جس کیفیت کے ساتھ نبی صلى الله عليه وسلم ادا فرماتے رہے، اچھی طرح سمجھ لیں نمازوں کی ادائیگی میں باقاعدگی رزق میں برکت کا باعث ہے اور دشمنوں کے خلاف مہلک ہتھیار ہے اور شیطان مردود کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینے کا واحد حل ہے، اور ظاہری جسم کی پاکیزگی اگر غسل اور وضو سے ہے تو دل کی پاگیزگی نمازوں کی ادائیگی میں ہے اور کیا یہ حقیقت نہیں کہ نمازوں کے اوقات میں نمازوں کا ادا نہ کرنا اور دنیوی امور میں الجھے رہنا ﷲ تعالی کے عذاب کو دعوت دینا ہے اور اطمینان قلب کی دولت چھن جانے کا خدشہ ہی نہیں بلکہ یقین ہے۔"

    (تفسیر اصدق البیان : 534/1/533/1 || سورة البقرة، الآيتان : 238-239)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں