عمر رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کے تعلق سے مشہور و منکر روایت

ابوعکاشہ نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏فروری 28, 2021 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عمر رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کے تعلق سے مشہور و منکر روایت

    طبقات ابن سعد 3/202 اور سنن دارقطنی 1/123 وغیرہ میں جو عمر رضی اللہ کے اسلام لانے کا واقعہ ہے کہ :کسی نے کہا کہ اپنی بہن کے گھر کی خبرلو ،وہاں پہنچے تو دیکھا بہن اور بہنوئی دونوں مسلمان ہو چکے ہیں ۔۔۔۔ الخ
    یہ واقعہ جو کہ نعیم بن عبداللہ ۔ فاطمہ بنت خطاب اور سعید بن زید رضی اللہ عنہم کے حوالے سے مذکور ہے ۔ وہ منکر ہے
    اس روایت کی سند ضعیف و منکر ہے ۔
    قاسم بن عثمان بصری کو امام دارقطنی نے "لیس بالقوی" کہا ہے
    حافظ ذہبی نے میزان الاعتدال 3/375 نے اس قصہ کو سخت "منکر" قرار دیا ہے ۔

    صحیح واقعہ ہے ۔
    1-امیر المومنین خلیفہ الثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام کا ایک سبب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا تھی ۔
    سنن ترمذی ۔ 3681 وسندہ حسن ۔ والحدیث صحیح
    2-مسند احمد میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ
    "سورت الحاقہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی تلاوات سن کر عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں اسلام گھر کر گیا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں