مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار)

م۔م۔مغل نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏مئی 8, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    محترم محبین و مکرمینِ انجمن
    آداب اور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ

    مجھے آج اس بزم میں محض 5 عشری ساعتیں ہی گزری ہیں ، مگر احباب کی جانب سے تہنیتی برقی مکتوب (ای میل)سے میری حالت “ ناطقہ سر بہ گریباں اور خامہ انگشت بہ دنداں “ والی ہے۔ میں احباب کا ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے اتنے کم وقت میں مجھے شرفِ محبت بخشا۔۔۔۔ بہر کیف مدعا بتصریفِ وقت یہ کہ مجھے اپنے حوالے سے احبا ب کو اس گوشے میں کچھ عرض کرنا ہے ۔۔۔ تو شروع کرتے ہیں۔

    بندہ ناچیز کا نام محمد محمود مغل ہے اور قلمی نام “ م۔م۔مغل “ ہے ، 12 نومبر 1979 بروز پیر اس دنیائے فانی میں آنکھ کھولی۔ میرے کا ننھیال “بنارس“ (مشترکہ ہندوستان) اور ددھیال“بانس بریلی“(مشترکہ ہندوستان) سے ہے ۔۔ آباءاجداد منگولیہ سے چلے تھے اور گھوڑے کے سموں سے زمین کو روندتے پھاندتے ہندوستان آ رُکےاور صدیوں حکمرانی کے مزے لوٹے ، کئی نے رعایا کو رعیا کیا اور کئی نے راعی ۔۔ 12 مئی 1857 میں اپنے انجام سے دوچار ہوئے ۔ میرے دادا حیات محمد مغل برطانوی سپاہ کے اسلحہ خانے میں اسلحہ سازی سے وابستہ تھے۔دادی حضور کی ناسازیء طبع کی وجہ کر محکمانہ رخصت لے کر پرفضا مقام (موجودہ سرحدی علاقے ایبٹ آباد میں“پنج گرایاں“ (پانچ گائوں) میں ٹھہرے اسی دوران غدر کہیئے یا تقسیم بہرحال پاکستان کا وجود بھی ممکن ہوگیا اسی دوران میری دادی صاحبہ دنیائے فانی کو آخری سلام کہہ کر رخصت ہوئیں ۔۔ دادا بھی دل برداشتہ دادی کے فوراً بعد ہی میرے تایا ، والد اور دو چچائوں سمیت دو پھپھیاں روتے چھوڑ کر رخصت ہوئے ۔۔ قریبا 22 سال کی وہاں سکونت کا صلہ زبان کی تبدیلی کی صورت ملا ، یعنی اردو سے ہندکو اور پشتو۔۔ خیر والدین کا عقدکراچی میں ہوا والد یہاں بسلسلہ روزگار آئے تھے۔۔اور پھر ہم آئے ۔۔۔ 6 سال کی عمر میں قرآن ناظرہ کا شرف حاصل ہوا عصری تعلیم جاری رہی 13 برس کی عمر میں قرآن حفظ کے لیئے داخلِ مدرسہ (مبارک مسجد گزری کراچی) ہوئے پانچ سپارے حفظ کیے اور پھر میٹرک اور پر FSc انجینیرنگ اور پھر بی اے (فائن آرٹس)۔۔ تعلیمی سلسلہ کے ساتھ ہی بارہ برس کی عمر سے ہی روزگار کا بوجھ بھی ساتھ رہا ۔۔ شروع شروع میں کتابت ۔ پھر مصوری (اشتہاری) ۔۔ ۔۔ سلسلہ آگے بڑھتا چلا گیا ۔۔۔اب ایک اشتہاری محکمہ میں بطور ہدایتکار (آرٹ ڈائریکٹر) اور “مصور“ ہوں۔۔۔شاعری کا عارضہ بچپن میں قتیل شفائی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشستوں سے لاحق ہوا اور اس کا اظہار کوئی 1998 سے ہوا۔۔ پہلا شعر جو مجھے یاد ہے کچھ یوں تھا
    اوروں کو سنانے سے کسک اور بڑھے گی
    کیا تم بھی مرے غم کی کہانی نہ سنو گے
    مشق جاری ہے نہ شاعر ہونے کا زعم ہے نہ ہی کسی سے مقابلہ، تین برس قبل پہلا افسانہ بعنوان “جرس“ لکھا اور تنقیدی نشست میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر ۔۔ افسانہ باقائدہ لکھنا شروع کردیا،
    مصوری کی باقائدہ سیکھی نہیں ۔۔ مگر میرے ہمدم اور دوست وسیم احمد (شی میگزین کے ہیڈ) سے بنیادی تیکنیک سے شناسائی حاصل کی اور 2001 میں صادقین ایوارڈ میں خطاطی میں پہلا اور مصورانہ آہنگ میں تیسرا کل پاکستان تمغہ حاصل کیا۔۔ کالم نگاری بھی تقریبا تین سال سے جاری ہے کراچی کے روزناموں میں بہت کم مگر کینیڈا کے “کارواں“ میں باقائدگی سے ہفتہ وار کالم کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ فنِ بت سازی (اسکلپچر) سے تھوڑی بہت شُد بُد ہے ۔۔فارغ وقتوں میں ٹھٹھول کر لیتا ہوں۔
    لیاقت علی عاصم، عزم بہزاد، اعجاز رحمانی ، جاذب قریشی، اقبال خاور، سرورجاوید، صادق مدہوش،احمد صغیر صدیقی، ہمسایہ ملک بھارت کے بیکل اتساہی، منور رانا، ڈاکڑنزہت انجم، سمیت سیکڑوں زعمائے ادب کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے۔

    انٹر نیٹ پر تیرہ برس سے کما کھا رہا ہوں۔ بیسیوں ادبی سائٹس اور فورم سے منسلک ہوں کئی فورم پر موڈریٹر ہوں اپنی ادبی تنظیم “ سخن دوستاں“ کا بھی ایک فورم چلا رہا ہوں۔

    امید ہے آپ احباب میری یہاں موجودگی کا خیر مقدم فرمائیں گے۔ اور حوصلہ بڑھائیں گے۔۔
    آپ کی گراں قدر آراء کا انتظار رہے گا۔
    نیاز مشرب
    شہرِ عروساں “ کراچی“ سے
    م۔م۔مغل
     
  2. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    خوش آمدید مغل صاحب ان شاء اللہ آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا آپ کے قیمتی پوسٹ کا انتظار رہے گا
     
  3. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    بہت شکریہ عندلیب
    انشااللہ جلد ہی اپنی نگارشات پیش کردوں گا۔
    خیر مقدم کیلئے ایک بار پھر شکریہ
     
  4. ابوسفیان

    ابوسفیان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2007
    پیغامات:
    623
    وعلیکم السلام‌ ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    محترم المقام م۔م۔مغل صاحب !
    اردو مجلس پر آپ کو دلی خوش آمدید !!
    انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں سرف کرنے والوں کے لئے یقیناً آپ کا نام نامانوس نہیں ہے۔ خود راقم الحروف بھی ایک طویل عرصہ سے آپ سے غائبانہ طور پر واقف ہے۔ آپ کی بیشمار تخلیقات نظر سے گزر چکی ہیں۔ کہ جن سے دیگر ادب نواز دوستوں کی طرح میں بھی متاثر ہوں۔
    اردو مجلس کی خوش قسمتی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائے اور اپنے تفصیلی تعارف سے ہم تمام کو فیضیاب کیا ، جس کا بےحد شکریہ محترم۔
    ہمیں پوری امید ہے کہ مجلسِ ادب کے زمرہ جات : حسنِ کلام اور ادبِ لطیف ، آپ کے ذوقِ نظر سے ضرور مستفید ہوں گے اور آپ کی دلفریب اور مفید تخلیقات ، دیگر جگہوں کی طرح یہاں بھی جگمگائیں گی ۔۔۔۔ جس کا انتظار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک بار پھر دل سے خوش آمدید محترم م۔م۔مغل صاحب !!
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    خوش آمدید بھائ ۔
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  7. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    محترمی ابو سفیان صاحب
    آداب و سلامِ مسنون

    اس قدر تپاک سے خیر مقدم کو ناچیز سزاوار کہاں ، آپ کی کرم نوازی ہے ۔
    بہت شکریہ اس حوصلہ افزائی کیلئے ، میں صمیمِ قلب سے ممنون و متشکر ہوں۔
    آپ کے ارسال کردہ ربط پر انشا ء اللہ حاضری ممکن بنانے کی مقدور بھر کوشش کروں گا۔
    دعائوں میں یاد رکھیئے گا۔

    طالبِ خیر۔
    م۔م۔مغل
     
  8. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    بہت شکریہ زید صاحب۔۔
     
  9. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    بہت شکریہ زمرد صاحب / صاحبہ۔
    خیر مقد م کیلیے ممنون ہوں۔۔
     
  10. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    بندہ خاصی غیر حاضری کے بعد ایک بار پھر حاضر ہے ۔۔۔۔۔
    ہماری معذرت قبول کیجئے اور اپنی محبتوں‌کا اسیر کیجئے ۔
    والسلام
    م۔م۔مغل
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    خوش آمدید جناب م م مغل صاحب
     
  12. پیاسا

    پیاسا -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2008
    پیغامات:
    324
    مغل صاحب آپ کو مجلس میں خوش آمدید...............میں نے آپکی تحریریں پڑھی ہیں اچھی ہیں ............آپ تنقید بھی خوب کرتے ہیں..........یعنی آپکی تنقید سے بھی سیکھنے کا خوب موقع ملتا ہے ....امید ہے آپ خریت سے ہوں گے..........اجازت دیجیئے پھر اسی مجلس میں کہیں سر راہ بات ہو گی،.
     
  13. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    دانیال ابیر، آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  14. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    پیاسا بھیا، بہت ، شکریہ بہت شکریہ،
    میں جاہل آدمی ، کہاں کا تنقید کرنے والا ٹھہرا اور میں‌تو خود طفلِ مکتب ہوں
    آپ کو یقیناً غلط فہمی ہوئی ہوگی۔
    والسلام
     
  15. عمران شناور

    عمران شناور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2009
    پیغامات:
    2,439
    اگر آپ کو م م مغل کہتے ہیں
    تو ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
    :welcome22:
    (کیا بات ہے محمود صاحب 'محفل' میں 2 عدد غزلوں پر آپ کا صرف شکریہ وصول ہوا ہے' نہ کوئی مشورہ نہ رائے)
     
  16. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    تو آپ یہاں پر پورے ایک سال بعد تشریف لارہے ہیں ۔:00002:
     
  17. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434
    اوئے تسی اتھے بھی آ گئے
    مبارکاں
    مبارکاں
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    م م مغل صاحب کہاں‌غائب ہیں‌آج کل کہیں‌نظر نہیں‌آرہے ہیں‌ویسے
     
  19. م۔م۔مغل

    م۔م۔مغل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2007
    پیغامات:
    35
    بس جی کچھ فرصت ہی نہیں مل پاتی وگرنہ روز حاضر ہوا کرتا ۔کوشش بہرحال کرتا رہوں گا آنے کی۔والسلام
     
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہمم اویں‌تھوڑا سا ہی وقت دے دیا کریں‌بس
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں