مظلوم صحیفہ

عائشہ نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏مارچ 21, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    ۔۔۔ بعض ايسے لوگ بھی مسلمانوں ميں پائے جاتے ہیں جو نہ عربي زبان وادب ميں خاطر خواہ استعداد رکھتے ہیں ، نہ عرب كے قديم علمى سرمايہ پر ان کی نگاہ ہے ، نہ قرآن كريم كو ٹھیک طور پر سمجھ سکتے ہیں مگر اپنی اس علمى تہی مائيگی کے باوجود قرآن كريم كے ترجمہ اور تفسير كى كوشش فرماتے ہیں ۔

    ڈاکٹر صاحب ( اقبال ) كو اس قسم كى باتوں سے بڑی اذيت ہوتی تھی ، وہ اپنی متانت ، سنجيدگی اور عالى ظرفي كے باوجود اس غم كوچھپا نہ سکے ، ايك بار فرما ہی دیا : ۔۔۔ قرآن كريم اس اعتبار سے بڑا ہی مظلوم صحيفہ ہےكہ جسے ذنيا ميں اور كوئى كام نہیں ملتا وہ اس كے ترجمہ وتفسير ميں مصروف ہو جاتا ہے حالاں کہ یہ نہایت ہی نازك اور محتاط ذمہ دارى ہے ۔

    __________ اقتباس از : روز گارِ فقير ، تاليف: فقير سيد وحيد الدين _________​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    دوسرے اس اعتبار سے بھی مظلوم ہے کہ پڑھ لیتے ہیں مگر سمجھنے کی کوشش نہیں‌کرتے۔صرف تلاوت کرناکافی سمجھ لیاہےاوراگرسمجھتے ہیں توعمل نہیں کرتے۔
     
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667

    اگر ہوسکے تو اس کی وضاحت کردیں کہجسے ذنيا ميں اور كوئى كام نہیں ملتا وہ اس كے ترجمہ وتفسير ميں مصروف ہو جاتا ہے ۔آج تک کتنے بےکار لوگ گزرے ہیں اور کتنوں نے ایسا کام کیا ہے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وہ کیا کہا تھا ماہر القادری نے ۔۔۔

    طاقوں میں سجایا جاتا ہوں ۔۔

    دھو دھو کے پلایا جاتا ہوں ۔۔۔

    ویسے ایک بار پھر دعوتِ عام ہے یہاں

    مختصر قرآنی دعائیں - URDU MAJLIS FORUM
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اب تو تلاوت قرآن بھی اٹھتی جا رہی ہے
    جبکہ ہر ماہ کم از کم ایک مرتبہ مکمل قرآن مجید کی تلاوت کرنا فرض و واجب ہے
     
  6. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    پہلے تقریباہرگھر میں صبح صبح تمام مردوخواتین فجر کی نماز کے بعد قران کریم کا کچھ حصہ تلاوت کرتے تھے یابچے والدین کے پاس بیٹھے رہتے تھے اور وہ تلاوت کرتے تھے اس طرح کم از کم سن لیتے تھے ۔اب مسئلہ یہ ہوگیا ہے کہ لوگوں نے قران والی سی ڈی رکھ رکھی ہے جب کچھ من چاہاتوسی ڈی چلادی اورسن لیا اوراسی کوکافی سمجھتے ہیں۔اگربغوردیکھاجائے تونعوذ باللہ یہ قران کے ساتھ وہی معاملہ جو گانے بجانے کے ساتھ ہم کیاکرتے ہیں۔
     
  7. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    قرانی دعائوں کے نام سے مولانا افتخار الحسن صاحب نے ایک کتابچہ لکھاتھا ڈھونڈتاہوں اگرمل گئی توپوری شیئر کردوں گا۔والسلام
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    ایک ماہ میں‌ختم کرنے والی کوئی حدیث ہو تو وہ بھی یہاں دیے دیں تاکہ سب کا بھلا ہو جائے ۔۔
    اور
    یہاں چند سوال پوچھے گئے تھے اگر ان کے جوابات بھی عنایت کردیں تو مہربانی ہوگی ۔۔
     
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    میرا خیال ہے کہ اگر ہمہ قسم سوالات آپ سوال وجواب والے حصہ میں‌ درج کریں تو جلد جواب مل جایا کرے کسی بھی فورم پر موجود کسی بھی بات پر شرعی اشکال ہو تو اسکا حوالہ دیکر سوال وجواب والے فورم میں‌ سوال کھڑا کریں إن شاء اللہ اسکا فائدہ زیادہ ہوگا
    رہا یہ سوال کہ ایک ماہ میں‌ مکمل قرآن مجید کی تلاوت کرنیکے فرض ہو نیکے کیا دلیل ہے تو جناب وہ دلیل صحیح مسلم سنن أبی داود جامع ترمذی وغیرہ کی یہ حدیث ہے

    عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم اقرأ القرآن في كل شهر قال قلت إني أجد قوة قال فاقرأه في عشرين ليلة قال قلت إني أجد قوة قال فاقرأه في سبع ولا تزد على ذلك
    صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن صوم الدہر حـ 1159۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    میں معذرت خواہ ہوں ۔ یقننا آپ کی بات صحیح ہے ۔ آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا ۔

    ایک ماہ میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کرنیکے فرض ہونی کی دلیل پیش کرنے پر جزاکم اللہ خیرا
     
  11. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  12. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    کیا یہ دلیل اس کی فرضیت کی ہے ؟‌ یعنی جو نہ پڑھے وہ گناہ گار ہو گا؟

    افتونا جزاکم اللہ عنا کل الخیر
     
  13. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    محترم رفیق بھائی ترجمہ بھی لکھ دیا کرین ساتھ میں۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک ۔
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    قرآن کو صیح پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے آمین
    کیا واقعی قرآن کو سننا ایسا ھی ھے جیسا آپ نے لکھا ھے ؟؟؟؟؟؟
     
  16. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    محترمہ !
    یہ ہمارے غزالی زماں اور طحاوی دوراں علامہ جمیشد صاحب بھارتی کی فقاہت اور گانے بجانے کے ذوق بے سلیم کی غمازی وعکاسی ہے ۔
    وگرنہ معاملہ ایسا نہیں ہے ۔
    تلاوت قرآن کا سننا بھی باعث اجر ہے ۔ ہاں اسکا ادب واحترام مقصود مطلوب ہے ۔ اور تلاوت بھی ۔
     
  17. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں