** اردو مجلس کوئز ** ماہِ جمادی الاول 1431ھ (1)

ابن عمر نے 'اردو مجلس کوئز' میں ‏اپریل 17, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم محترم اراکینِ اردو مجلس

    ** اردو مجلس کوئز ** ماہِ جمادی الاوّل 1431ھ ہفتہ اوّل آپ کی خِدمت میں‌حاضر ہے۔


    اس سلسلہ کا تعارف گزشتہ ماہ کے تھریڈ سے ایک اقتباس کی صورت میں

    ماہِ ربیع الاوّل میں اس سلسلے میں‌درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔
    • اس سلسلے کیلئے خصوصی طور پر کھیل ہی کھیل زمرہ کے ماتحت اردو مجلس کوئز نامی ایک ذیلی زمرہ کھولا گیا ہے اور اس زمرے میں‌صرف یہی سلسلہ چلے گا ، ان شاءاللہ۔
    • ہر اسلامی مہینے میں چار تھریڈز لگائے جائیں‌گے اور ہر تھریڈ میں‌پانچ سوالات دئیے جائیں‌گے جو کہ ہر ہفتے کی ابتداء کو پیش کئے جائیں‌گے۔
    • اراکین ہر تھریڈ کا جواب (اُسی تھریڈ میں) ایک ہفتے کے دوران دیں‌گے۔
    • اگلا ہفتہ شروع ہوتے ہیں‌پہلا تھریڈ مقفل کرکے دوسرا تھریڈ پیش کردیا جائے گا۔
    • نتائج کا اِعلان اِسلامی ماہ کے اختتام میں‌ہی کیا جائے گا ۔
    • جوابات سوالات والے تھریڈ میں‌پوسٹ ہوتے ہی منتظر (پوشیدہ) ہوجائیں‌گے لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‌ہے۔
    ماہ جمادی الاوّل کا پیغام:
    تھریڈ کے پوسٹ ہونے کی تاریخ سے ایک ہفتہ کے دوران صحیح جوابات دینے کی کوشش کریں چاہے کسی رُکن یا دوست سے استفسار کرکے ہی سہی ، لیکن یہ استفسار اوپن فورم پر نہ کیا جائے اس کیلئے ذاتی پیغام کا سہارا لیا جائے ، یقیناً میں‌تو بتاؤں‌گا نہیں‌۔۔۔ :smile:
    میرے علاوہ یہاں صحیح جوابات جانے والے کئی سینئر اراکین موجود ہیں‌ان سے رابطہ کرکے ضرور استفادہ کیجئے گا ۔
    ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد تھریڈ مقفل کرکے اگلے ہفتے کا نیا تھریڈ شروع کردیا جائے گا ۔۔۔
    اور اس مرتبہ [you] آپ نے ضرور حصہ لینا ہے ۔۔۔ :)

     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354

    1۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان دو بیٹیوں کے نام ذکر کریں جن سے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے نکاح کیا ؟
    اختیارات: (1) ام کلثوم اور رقیہ (2) ام کلثوم اور زینب (3) زینب اور رقیہ
    2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حواری (خیرخواہ) کون تھا ؟
    اختیارات: (1) ابوبکر (2) عمر (3) علی بن ابی طالب (4) زبیر بن عوام
    3۔ اسلام میں داخل ہونے والے دوسرے مرد کون تھے؟
    اختیارات: (1) عبدالرحمٰن بن عوف (2) عثمان بن عفان (3) زبیر بن عوام (4)عباس بن عبدالمطلب
    4۔ کتاب "زاد المعاد" کا مؤلف کون ہے ؟
    اختیارات: (1) ابن قیم الجوزیہ(2) ابن تیمیہ (3) ابن الجوزی (4) ابن کثیر
    5۔ خچر کیلئے استعمال ہونے والی کنیت بتائیے ؟
    اختیارات: (1) ابو اخنث (2) ابو اخطل(3) ابو اخبل (4) ابواحرج
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں