بولتا لیاپ ٹاپ ( برائے گوشہ‘ اطفال )

عندلیب نے 'متفرقات' میں ‏مئی 5, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    بولتا لیاپ ٹاپ

    [​IMG]

    طالب علموں کو سیکھنے میں مدد دینے کے لئے ایک بات کرنے والا لیاپ ٹاپ تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ایک تعلیمی لیاپ ٹاپ ہے اور اس پر بچے بڑے آسانی سے انگریزی سیکھ سکتے ہیں اور انگریزی میں بات چیت کرنا بھی سیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اس پر ریاضی کی مشقیں بھی کر سکتے ہیں اور reasoning وغیرہ کے میدان میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں ۔
    بتایا گیا ہے کہ اس لیاپ ٹاپ کو بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بڑے ہی سادہ اور منطقی انداز میں بچوں کو انگریزی ، ریاضی ، اور منطقی مسائل اور ان کا حل سکھا سکتا ہے ۔
    بچوں کی ذہانت بڑھانے اور ان میں سیکھنے کی دلچسپی پیدا کرنے میں یہ کافی معاون بنتا ہے ۔

    بشکریہ : روزنامہ اعتماد
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم سسٹر

    تنقید مت سمجھئے گا بس اس کے بارے میں یہ بتا دوں کہ شائد جہاں آپ ہیں وہاں یہ اب آیا ہو مگر میں جہاں 7 سال سے ہوں میرے بچوں نے یہ لیپ ٹاپ اتنے لے کر توڑے ہیں کہ کیا بتاؤں۔ ابھی بھی بازار جاتے ہیں تو کوئی نیا ڈیزائن آیا ہو تو کسی ایک کی نظر پڑ جائے تو ضد میں دوسرے بھی کہتے ہیں ہم نے بھی لینا ھے۔

    یہ بچوں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی بہت مفید چیز ھے۔ اس میں آکسفورڈ ڈکشنری، میتھ، گرامر، اور اور بھی بہت کچھ ھے اور اس کی میمری سٹک بھی بھی ہیں اور اسے کمرشل لیپ ٹاپ کے ساتھ بھی کنکٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن مختلف ماڈلز میں اس کی کپیسٹی بھی زیادہ ھے ۔

    والسلام
     
  3. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    وعلیکم السلام کعنان بھائی !
    جی میں نے بالکل بھی آپ کی اس بات کو تنقید نہیں سمجھا ہے ۔:)
    میں نے مجلس پر اس لیپ ٹاپ کے بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں دیکھی اسی لئے شیئر کر دیا میرا مقصد صرف انفارمیشن شیئر کرنا تھا ۔اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں تھا کہ "میں یہ سمجھ رہی ہوں کہ یہ پراڈکٹ نیا ہے" ہاں یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اس میں کئی نئے فیچرس شامل کئے گئے ہوں
    اور رہی بات بچوں کے استعمال کی تو جناب میرے لڑکے نے بھی اس کا استعمال آج سے 6،7 سال قبل اسی وقت کرلیا تھا جب وہ سیدھی طرح بول بھی نہیں پاتا تھا :00003:

    اگر آپ سعودی عرب میں رہ چکے ہیں توآپ کو اس بات کا ضرور علم ہوگا کہ "مکتبہ دارالسلام" والوں نے بھی اسی طرز پر ایسا لیپ ٹاپ بنایا تھا جس سے بچوں کوقرآن پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو ۔
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سسٹر

    سمجھنے کا شکریہ، سسٹر میں الامارات میں زندگی گزار چکا ہوں سعودی عرب میں صرف سعادت کے لئے آیا کرتا تھا، وہاں کی اتنی معلومات نہیں پھر بھی کبھی ضرورت ہو تو اپنے کزنز سے پوچھ لیتا ہوں۔
    یہ بہت اچھی چیز ھے بچوں کے لئے۔

    چلیں آپ کو یہاں کی تعلیم کے بارے میں تھوڑی سی باتیں بتاتے ہیں، یہاں پر ٹیوشن سسٹم نہیں ھے اور نہ بستہ کتابیں سسٹم، جو بھی سکول میں پڑھایا جاتا ھے وہی بچے کے لئے کافی ہوتا ھے، تعلیمی نظام ایسا ھے کہ بچوں کے سر پر کسی بھی قسم کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا اور بچے سکول سے چھٹی بھی نہیں کرتے۔ 7 ائر تک کے بچوں کو روزانہ سکول میں 10 بچے فروٹس کھانے کو دیا جاتا ھے کہ ان کو گروتھ کے لئے انہیں اس کی ضرورت ھے اور جن کی تنخواہ ایک سال کی 16000 پاؤنڈ سے کم ہو ان کے بچوں کو سکول میں لنچ ٹائم میں کھانا بھی فری ملتا ھے اور اس سے ایک بڑی خاص بات ھے ان کی کہ مسلم بچوں کے والدین کو ایک ایک لیٹر ملتا ھے کہ مسلم بچہ کونسا کھانا کھائے گا تو اس پر ویجٹیبل کو ٹک کر دیتے ہیں، اس پر سکول میں انہیں ہمیشہ مختلف قسم کی حلال سبزیاں ہی کھانے کو ملتی ہیں۔ اگر یہ ایمان لے آئیں تو ان جیسا کوئی نہ ہو۔

    والسلام
     
  5. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ
    نہیں نہیں ضرور بتائیں بے چینی سے اعدادِ پریدہ کا انتظار ہے:)
    بھائی ہم تو دیہاتی ہیں ہمارے یہاں تو بچّے مِٹّھو سے بولنا سیکھتے ہیں۔
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    لولز برادر ہم نے تو ابھی تک گلے میں بولنے والی سیٹی لگائی ہوئی ھے :00016:
    پھر بھی آپ کے کہنے سے پہلے ہی معلومات فراہم کر دی ھے ٹائمنگ میں شائد 2 منٹ کا فرق ہو۔

    والسلام


    والسلام
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں