والقلم بالقلم

محمد اکبر فیض نے 'شعری مجلس' میں ‏ستمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    والقلم بالقلم
    سن کے دیکھو زمانے کے اہل قَلَم
    تم سے کیا کہتی ہے سورۃ " وَالقَلم "
    شانِ محبوب میں کیوں ہوں گستاخیاں
    حق تعالٰی نے کھائی ہے قسم " وَالقَلم "
    اے قلم کار عُشّاق آگے بڑھو
    کردو اُنؐ پر نثار آج اپنے قلم
    حِفظِ ناموس آقاؐ و مولا ئے کل
    ہے تقاضائے " تعلیمِ حق" " بِالقَلَم"
    گونج جاری رہے گی " یُصَلُّون " کی
    لکھ گیا حکم " صَلُّوا عَلَیہِ" قلم
    ہائے گستاخ ، خاکہ ہے اُنؐ کا لیے
    جن کی صورت پہ نازاں ہیں لوح و قلم
    جن کو حاصل بلندی ہے معراج کی
    جن کے کانوں میں آئے " صَریفِ قلم"
    مرتکب اس اہانت کا آئے نظر
    ایسے سرکش کا کردیں گے ہم سر قلم
    خوں کے آنسو بہانے نہ کیوں اے ولیؔ
    آج توہینِ آقا پر ہر اک قلم
    (ولی اللہ ولی عظیم آبادی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. انصاری الماس

    انصاری الماس نوآموز

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2019
    پیغامات:
    2
    سبحان اللہ سبحان اللہ


    کیا خوب ہے نگارشِ قلم
    ممکن نہیں ہے ستائشِ قلم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں