Kaspersky Virus Removal Tool 2010

irum نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏جون 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکۃ

    کچھ دنوں سے میرے سسٹم میں وائرس ایکٹو ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر کی رجسٹری Disable ہو چکی تھی
    اس وجہ سے کوئی اینٹی وائرس بھی انسٹا ل نہیں ہو رہا تھا ۔

    Kaspersky Virus Removal Tool استعمال کرنے سے میرا یہ مسئلہ اللہ کے فضل سے حل ہوگیا ہے
    اور سسٹم بالکل صحیح چل رہا ہے۔

    یہ وائرس اور دیگر میلویئر سے متاثر کمپیوٹر کا علاج کرنے کے لئے کام کرتا ہے.

    یہ کسی بھی اینٹیوائرس سافٹ ویئر کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔

    ڈاؤن لوڈ لنک
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

    شکریہ آپی !
    میں استعمال کر کے دیکھتا ہوں ۔
     
  3. asakpke

    asakpke -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 24, 2010
    پیغامات:
    21
    وائرس سے جان بچانے کے لیے چند اقدامات کیا کریں
    • لینکس اپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں، وائرس کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی لیے انٹی وائرس کی ضرورت بھی نہیں
    • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
    • سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں
    • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا ائیکون لگائے ہوتے ہیں
     
  4. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    سسٹر کیا آپ نے ٹراجن ریموور استعمال کیا تھا؟؟؟
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جی بھائی میں نے ٹراجن ریموور استعمال کیا تھا مگر اس سے اینٹی وائرس صرف 5 منٹ کے لیے ایکٹوہوا اور پھر سے وہی مسئلہ شروع ہو گیا اور ساتھ ہی ٹراجن ریموور نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا
    اس لیے میں نے دوسرے لیپ ٹاپ سے kaspersky virus removal tool ڈاؤن لوڈ کیا اور اس سے میرا مسئلہ حل ہو گیا ۔
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں