محمدعلی جناح، حقائق

عبدل نے 'معلومات عامہ' میں ‏جون 29, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    یہ مراسلے اس موضوع سے الگ کیے گئے محمد علی جناح اپنے الفاظ کے آئینہ میں - URDU MAJLIS FORUM
    یہاں اس موضوع پر بحث جارى ركھی جا سكتى ہے _ انتظاميہ اردو مجلس


    محترمہ عین صاحبہ کیا محمد علی جناح اپنی بات میں سچا نکلا یا اس نے پوری امت مسلمہ سے غداری کرتے ھوے انگریز کا نظام نافذ کر دیا -اس سلسلے میں محمد علی جناح کا حلف حاضر خدمت ھے -میں بحثیت گورنر جنرل یہ عہد کرتا ھوںکہ جارج ششم (برطانیہ)اور اس کے ولی عہدوں کا تابعدار رھوں گا-(حوالہ پاکستان اور اقلیتیں)1935 کے ایکٹ کو آپ اسلام کہتی ھیں جو محمد علی جناح نافذ کر گیا-عقیدہ کے لحاظ سے بھی اسماعیلی شیعہ تھا-
     
  2. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    محمد علی جناح نے کونسے اسلام کے اصولوں کو نافذ کیا کوئی ایک بتائین
     
  3. زبدالرحمن

    زبدالرحمن -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2010
    پیغامات:
    161
    ہم عبدل کی بات سے اتفاق کر تے ہیں
     
  4. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    زبدالرحمن بھائی شکریہ آپ نے حق بات کی تصدیق کی ھے-
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    کس نے کہا کہ محمد على جناح رحمت اللہ عليہ اسماعيلى يا شيعہ تھے ؟ ان كا نكاح اور جنازہ كس نے پڑھایا تھا پتہ ہے کچھ ؟
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پاکستان بننے کے ایک سال بعد تو وہ فوت ہو گئے پھر بھی اپنی آخری تقرير ميں مغرب كے سودى معاشيات کے خلاف اور اسلامى معاشيات پر كام كرنے كى بات كر کے گئے
     
    • متفق متفق x 1
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329

    اچھا محمد على جناح رحمت اللہ عليہ پوری امت مسلمہ کے غدار تھے تو مناظر اسلام مولانا ثناء اللہ امرتسرى رحمت اللہ عليہ اور مولانا سيد داؤد غزنوى رحمت اللہ عليہ کیسے ان كى مسلم ليگ میں شامل ھوگئے تھے ؟ وہ آپ سے بڑے اہل حدیث اور عالم تھے ۔
     
  8. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    بھائی کیوں آخر کیا ملتا ہے آپ کو پاکستان کے خالق کو بدنام کر کے؟
    یہ سب کافروں کی چالیں ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  9. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    سبحان اللہ تو کیا ہم ان کے بعد آنے والے حکمرانوں کے گُن گائیں؟
    اور آفرین ہے حوالے پر، کیا حوالہ دیا ہے یقیناً یہ بھی علامہ اقبال کے شعروں کی طرح سیاق و سباق سے ہٹ کر ہی ہوگا۔
     
  10. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    کوئی انگریزوں کا ایجنٹ تو کوئی ہندوؤں کا، یقیناً پاکستان کی مخالفت صرف ہندوؤں اور یہودیوں کا شیوہ ہے
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قائدِ اعظم کے متعلق اہلِ نظر کی آراء

    * علامہ شبیر احمد عثمانی

    آل انڈیا مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی کے رکن اور ممتاز عالمِ دین جنہوں نے قائدِ اعظم کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ قائدِ اعظم کے متعلق فرماتے ہیں۔

    ” شہنشاہ اورنگزیب کے بعد ہندوستان نے اتنا بڑا مسلمان لیڈر پیدا نہیں کیا جس کے غیر متزلزل ایمان اور اٹل ارادے نے دس کروڑ شکست خوردہ مسلمانوں کو کامرانیوں میں بدل دیا ہو “

    * علامہ سید سلیمان ندوی

    عظیم سیرت نگار، برِ صغیر پا ک و ہند کے معروف سیاستدان اور صحافی جناب سید سلیمان ندوی نے ١٩١٦ء میں مسلم لیگ کے لکھنئو اجلاس میں قائدِ اعظم کی شان میں یہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔



    اک زمانہ تھا کہ اسرار دروں مستور تھے

    کوہ شملہ جن دنوں ہم پایہ سینا رہا

    جبکہ داروئے وفا ہر دور کی درماں رہی

    جبکہ ہر ناداں عطائی بو علی سینا رہا

    جب ہمارے چارہ فرما زہر کہتے تھے اسے

    جس پہ اب موقوف ساری قوم کا جینا رہا

    بادہء حبِ وطن کچھ کیف پیدا کر سکے

    دور میں یونہی اگر یہ ساغر و مینا رہا

    ملتِ دل بر کے گو اصلی قوا بیکار ہیں

    گوش شنوا ہے نہ ہم میں دیدہء بینا رہا

    ہر مریضِ قوم کے جینے کی ہے کچھ کچھ امید

    ڈاکٹر اس کا اگر " مسٹر علی جینا" رہا




    * مولانا ظفر علی خان

    ” تاریخ ایسی مثالیں بہت کم پیش کر سکے گی کہ کسی لیڈر نے مجبور و محکوم ہوتے ہوئے انتہائی بے سرو سامانی اور مخالفت کی تندوتیز آندھیوں کے دوران دس برس کی قلیل مدت میں ایک مملکت بنا کر رکھ دی ہو ۔ “

    * علامہ عنایت اللہ مشرقی

    خا کسار تحریک کے بانی اور قائدِ اعظم کے انتہائی مخالف علامہ مشرقی نے قائد کی موت کا سن کر فرمایا -

    ” اس کا عزم پایندہ و محکم تھا۔ وہ ایک جری اور بے باک سپاہی تھا، جو مخالفوں سے ٹکرانے میں کوئی باک محسوس نہ کرتا تھا۔ “

    * لیاقت علی خان

    پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم اور قائد کے دیرینہ ساتھی نواب زادہ لیاقت علی خان نے کہا تھا۔

    ” قا ئدِاعظم بر گزیدہ ترین ہستیوں میں سے تھے جو کبھی کبھی پیدا ہوتی ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ تاریخ ان کا شمار عظیم ترین ہستیوں میں کرے گی “

    * علامہ اقبال

    ایک خط میں علامہ نے قائد کو لکھا "برطانوی ہند میں اس وقت صرف آپ ہی ایسے لیڈر ہیں جن سے رہنمائی حاصل کرنے کا حق پوری ملتِ اسلامیہ کو حاصل ہے"۔

    علامہ کی بیماری کے دوران جواہر لال نہرو ان کی عیادت کو آئے ۔ دورانِ گفتگو نہرو نے حضرت علامہ سے کہا "حضرت آپ اسلامیانِ ہند کے مسلمہ اور مقتدر لیڈر ہیں کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ آپ اسلامیانِ ہند کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے لیں۔" تو حضرت علامہ نے فرمایا، "جواہر لا ل! ہماری کشتی کا ناخدا صرف مسٹر محمد علی جناح ہے میں تو اس کی فوج کا ایک ادنیٰ سپاہی ہوں۔"

    مفتئ اعظم فلسطین سید امین الحسینی

    قائدِ اعظم دسمبر 1946ء میں لندن سے واپسی پر قاہرہ میں ٹھہرے۔یہیں پر اخوان المسلمون کے عظیم رہنما امام حسن البنا شہید بھی آپ سے ملے اور آپ کو قرآن کریم کا ایک نسخہ بھی پیش کیا یہ نسخہ اب بھی مقبرہ قائد کے ساتھ واقع میزیم کی زینت ھے۔ انہی دنوں مفتی اعظم قاہرہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ایک تقریب میں آپ نے قائد کو یوں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    " میں نے محمد علی جناح سے گفتگو کی ہے۔ مجھ سے زیادہ برطانوی ملوکیت کا دشمن شاید ہی کوئی ہو۔ میں نے محمد علی جناح کے خیالات کو انگریز دشمنی کی کسوٹی پر پرکھا ہے۔ وہ حقیقتاّ آزادی چاہتےہیں اور آزادی کے لیے انگریز سے مقابلے کا عزم رکھتے ہیں۔ میں ان سے گفتگو کے بعد اس نتیجہ پرپہنچا ہوں کہ جناح صاحب نہ صرف دستوری اور آئینی شخصیت کے حامل ہیں بلکہ انقلابی رہنما بھی ہیں۔ انقلابی افکار و خیالات ان کے دل و دماغ میں راسخ ہو چکے ہیں۔ مجھے اس امر کا یقین ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے عوام اپنی آزادی کے لیے برطانوی شہنشاہت اور ہندو سرمایہ داری دونوں کے خلاف لڑنے کا عزم کیے ہوئے ہیں"۔

    پاکستان بننے کے بعد جناب مفتئ اعظم نے فرمایا، "اللہ تعالیٰ نے ہمیں فلسطین کے بدلے میں پا کستان کا خطہ عنایت فرمایا ہے۔"

    مولانا ابوالکلام آزاد

    "قائدِ اعظم محمد علی جناح ہر مسئلے کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لیتے تھے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے" ۔

    http://ur.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Ali_Jinnah#.D9.85.D9.81.D8.AA.D8.A6_.D8.A7.D8.B9.D8.B8.D9.85_.D9.81.D9.84.D8.B3.D8.B7.DB.8C.D9.86_.D8.B3.DB.8C.D8.AF_.D8.A7.D9.85.DB.8C.D9.86_.D8.A7.D9.84.D8.AD.D8.B3.DB.8C.D9.86.DB.8C
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ بات درست ہے کہ جناح رح اسماعیلی گھرانے میں پیدا ہوئے تاہم ان كا نكاح( دوسرا) سنى طريقے پر ہوا ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ عام سنی مساجد ميں نماز ادا كرتے رہے ۔ تحريك پاکستان كے دوران كسى صحافى نے ان سے سوال كيا : آپ شیعہ ہیں یا سنی ؟ انہوں نے جواب ديا : حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كيا تھے ؟ شيعہ يا سنى ؟
    مجھے افسوس ہے مجھے اس واقعے كا آن لائن حوالہ نہیں مل سكا ۔ تاہم یہ کئی كتب میں پڑھا ہے۔ افسوس اردو وكى پیڈیا پر اصل معلومات كا عشر عشير بھی ميسر نہیں۔ان كى نماز جنازہ سنى عالم دين علامہ شبير احمد عثمانى نے پڑھائی۔

    يہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ جناح دينى رہنمائی کے ليے سيد سلمان ندوى رح ، علامہ شبير احمد عثمانى رح اور علامہ اقبال رح سے رابطے ميں رہتے تھے ۔ان سب كى باہمی خط وكتابت موجود ہے ۔ علامہ ثناء اللہ امرتسرى رح جيسے عالم دين مسلم لیگ میں شامل تھے ۔ سيد داؤد غزنوى رح كانگرس چھوڑ کر مسلم ليگ ميں شامل ہوئے ۔

    انگریز كا ايجنٹ ہونے كا الزام تو مضحكہ خيز ہے ماؤنٹ بیٹن نے اپنے انٹرویوز اور كتاب ميں سب سے زیاد ہ جھنجھلاہٹ كا اظہار جناح رح كے ذکر پر کیا ہے ۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ارشاد احمد حقانی صاحب کے جواب میں,,,,ڈاکٹر اسرار احمد… بانی تنظیم اسلامی پاکستان

    7 مارچ 1938ء کو علامہ اقبال نے فرمایا ”مسلمانوں کو چاہیے کہ جناح کے ہاتھ مضبوط کریں‘ لیگ میں شامل ہو جائیں۔ مسلمانوں کا متحدہ محاذ لیگ ہی کی سربراہی میں قائم ہو سکتا ہے او ر لیگ کامیاب ہو گی تو جناح کے سہارے۔ جناح کے سوا اب کوئی شخص مسلمانوں کی قیادت کے اہل نہیں۔“ 21 مارچ 1938ءکو علامہ اقبال نے اپنی وفات سے صرف ایک ماہ پہلے بھی عبدالمجید سالک اور غلام رسول مہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”ہمارے مسائل کا حل صرف ایک ہے یونینسٹ پارٹی توڑ دی جائے۔ لیگ جو متحدہ محاذ قائم کر رہی ہے سب اس میں شامل ہو جائیں‘ سب اس کو تقویت پہنچائیں۔ مسلمانوں کی زمامِ قیادت صرف لیگ کے ہاتھ میں رہے۔ ہمیں جناح سے بہتر کوئی آدمی نہیں مل سکتا۔ جناح ہی ہماری قیادت کا اہل ہے۔“

    غلام دستگیر رشید کی مرتب کردہ کتاب ”آثارِ اقبال“ میں قائداعظم سے متعلق علامہ اقبال کے یہ تاریخی خیالات شائع ہوئے ہیں”جناح کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی خوبی عطا کی ہے جو آج تک ہندوستان کے کسی مسلمان میں مجھے نظر نہیں آئی۔“ حاضرین میں سے کسی نے پوچھا کہ وہ خوبی کیا ہے تو آپ نے انگریزی میں فرمایا : He is incorruptible and unpurchaseable.

    Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | Nawaiwaqt Group | A house of quality news contents
    مجھے افسوس ہے نیٹ پر موجود مواد کی نسبت، اصل حقائق كتابوں کے سینوں میں دفن ہیں ۔
    http://www.nazariapak.info/publications/indexofpublications.html


    ”کوئی شبہ نہیں کہ لوگ ہمارا مدعا پوری طرح نہیں سمجھتے ،جب ہم اسلام کا ذکر کرتے ہیں تو اسلام صرف چند عقیدوں،روایتوں اورروحانی تصورات کا مجموعہ نہیں ۔اسلام ہر مسلمان کے لیے ایک ضابطہ بھی ہے جو اسکی زندگی اور کردار کو سیاست اور معیشیت تک کے معاملات میں انضباط عطا کرتا ہے”قائد اعظم (کرم حیدری،قائداعظم کا اسلامی کردار،صفحات101,102مکتوبات حرمت راولپنڈی1984ئ)

    اور اس بیان میں مغربی جمہوریت کے اس تصور كى واضح نفى ہے جس میں جمہوريت كو عوام كى حكومت كہا جاتا ہے ۔

    ”اسلامی حکومت کے تصور کا یہ امتیاز پیش نظر رکھنا چاہیے کہ اس میں اطاعت و وفا کیش کا مرجع خدا کی ذات ہے ۔۔۔۔قرآن مجیدکے احکام ہی سیاست و معاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدود متعین کر سکتے ہیں اسلامی حکومت دوسرے الفاظ میں قرآنی اصول و احکام کی حکمرانی ہے۔”قائداعظم(کرم حیدری،قائداعظم کا اسلامی کردار،صفحہ103)


    کیا قائداعظم سیکولر تھے؟
    کیا قائداعظم سیکولر تھے؟ | Al Qamar Online

    اب یہ بات كہنے والا شخص غير مسلم يا انگریز كا ايجنٹ ہو سکتا ہے ؟؟؟؟

    كتاب وسنت ڈاٹ كام پر ايك اردو كتاب الولاء والبراءن يا دوستى اور دشمنى كے اسلامى معيار كے متعلق موجود ہے جس كے ايك باب ميں دو قومى نظريے كى اسلامى حقيقت پر روشنى ڈالی گئی ہے اس وقت ميں اس كا ربط دينے سے قاصر ہوں تاہم فرصت ميسر آتے ہی ان شاء اللہ اسے تلاش كركے پیش كر دوں گی ۔
     
  14. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398

    اللہ اکبر اللہ اکبر استغفر اللہ

    آپ کس کو خالق کہہ رہے ہیں۔

    آئیے میں بتاتا ہوں الخالق کون ہے

    الخالق اللہ کی صفت ہے اللہ نے ہی یہ زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اللہ ہی پوری کائنات کا مالک ہے۔

    افسوس تو مجھے ایسے باتوں پر ہوتا ہے کہ ہم ان موقعوں پر اللہ کو بھول جاتے ہیں اور اس قسم کے الفاظ کہتے ہیں۔

    اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان۔

    استغفر اللہ

    یعنی مسلمانوں کو جو آزادی ملی یہ قائد اعظم کا احسان ہو گیا۔توبہ استغفر اللہ یہ سب اللہ کا احسان ہے اور عظیم قائد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اسی لئے میں نے بہت عرصے سے محمد علی جناح کو قائد اعظم کہنا چھوڑ دیا ہے۔

    اللہ کے بندو کچھ سوچو اگر اللہ نہ چاہتا تو یہ آزادی ہم کو نہ ملتی۔
     
  15. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636


    الخالق اور خالق کا لفظ استعمال کرنے کے متعلق وہ زیادہ واضح طور پر بتا سکتا ہے جسے عربی گرائمر کا پتہ ہو۔۔۔
    مجھے اتنا پتہ ہے کہ جب عربی کے کسی لفظ سے پہلے "ال" لگ جائے تو وہ معرفہ بن جاتا ہے، جیسے الخالق اسم معرفہ ہے اور یہ صرف اللہ کی صفت ہے۔ میرے ایک دوست کا نام طارق رحیم ہے، فیس بک پر ان کی بحث ایک بریلوی بھائی سے "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم " سے مدد مانگنے پر بحث ہو رہی تھی ، تو اس شخص نے طارق صاحب پر یہ الزام لگایا کہ آپ کا تو نام ہی شرکیہ ہے کیونکہ رحیم تو اللہ کی صفت ہے۔بہرحال انہوں نے یہاں کویت میں موجود مشہور عالم دین شیخ عبدالخالق رح سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں‌ نے بھی یہی کہا کہ الرحیم اللہ کی صفت ہے،اور رحیم کی صفت تو بندے میں بھی ہو سکتی ہے۔۔ بہرحال الخالق اور خالق کا فرق بھی وہی بتا دے جو عربی گرائمر سے واقف ہے۔
    ارسلان بھائی، میرے خیال سے ہمیں کچھ انتظار کر لینا چاہیے کہ کوئی عربی جاننے والے بھائی یا بہن اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔۔

    ارسلان بھائی، آپ کی اس بات کا تو کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 1, 2010
    • متفق متفق x 1
  16. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    ارسلان بھائی ، ہر بات کو ایک ہی ویو سے نہیں دیکھنا چاہیے ، بے شک ہر چیز کا خالق اللہ ہے لیکن دنیا میں روز بروز نئی چیزیں بنائی جا رہی ہیں ، آخر وہ بھی تو کوئی بندہ ہی بناتا ہے ، یہاں مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو علم دیتا ہے تو وہ اپنے علم کو استعمال میں لا کر کوئی چیز تخلیق کرتا ہے نا۔
    امید ہے آپ بات سمجھ گئے ہوں گے۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہتر ہے کہ خالق اور الخالق كى بحث نئے موضوع ميں كر لى جائے ۔جس موضوع پر بات ہو رہی ہو اسے چھوڑ كر نئى بات شروع كرنا آداب گفتگو کے خلاف ہے ۔ جو لوگ "قائداعظم كا احسان" كہتے ہیں يہ اعتراض ان پر ہونا چاہیے ۔ كم از كم ميں نے ايسا کچھ نہیں کہا ۔ یہاں بات ہو رہی تھی محمد على جناح رحمت اللہ عليہ كے عقيدے اور انگریز سے ان كے تعلق كى نوعيت كى ۔
     
  18. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    بڑے بڑے علماء کے نماز جنازہ پڑھانے سے کوئی توحید والا نہیں ھو جاتا- عبداللہ بن ابی کا جنازہ اللہ کے رسول نے پڑھایا تھا کیا وہ مواحد ھو گیا ؟
     
  19. عبدل

    عبدل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2010
    پیغامات:
    320
    محمد علی جناح اسماعیلی شیعہ تھا

    حوالہ عربی کتاب ( دراسۃ الفرق) صفہ 312
     
  20. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اس کا جواب دیں ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں