وائرس اور انٹی وائرس سے جان چھڑائیں

asakpke نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏جون 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. asakpke

    asakpke -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 24, 2010
    پیغامات:
    21
    آپ کمپیوٹر میں چند اقدامات کر کے وائرس اور انٹی وائرس دونوں سے جان چھڑا سکتے ہیں، جی انٹی وائرس سے بھی!‌ کیونکہ یہ دونوں ہی کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر کرتے ہیں۔
    • لینکس اپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں، وائرس کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی لیے انٹی وائرس کی ضرورت بھی نہیں
    • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
    • سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں
    • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا ائیکون لگائے ہوتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. معصوم

    معصوم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 5, 2010
    پیغامات:
    84
    مفید معلومات کے لیے شکریہ
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    معلومات کافی حد تک کارآمد تو ہو سکتی ہیں‌لیکن جیسا آپ نے عنوان دیا ہے کہ وائرس اوراینٹی وائرس سے جان چھڑائیں۔۔ایسا لاکھ فیصد ممکن کنہیں‌ہے۔۔یہ میں‌نہیں‌بلکہ روزمرہ کی زندگی میں لاکھوں‌لوگوں‌کا تجربہ ہے۔۔بے شک احتیاطی تدابیر کرکے ان سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے لیکن یہاں ہمارے ہاں کوئی انتے پنگوں میں پڑنا ہی نہیں‌چاہتا۔

    جن سسٹم پر اینٹی وائرس نہیں‌ہے ذرا کبھی ان کی حالت زار دیکھیئے گا۔۔یوزر روتا ہوا لگتا ہے۔۔یو ایس بی،سی ڈی روم،انٹرنیٹ سے اب تقریبا ہر یوزر کا واسطہ پڑتا ہے اور اینٹی وائرس کے بغیر سسٹم کے ساتھ خودکش حملہ والا محاوہ فٹ ہو سکتا ہ
    ے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. asakpke

    asakpke -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 24, 2010
    پیغامات:
    21
    میں اپنی حد تک تو جواب دے سکتا ہوں۔ ان معلومات کو استعمال کرتے ہو کافی عرصے سے ان دونوں چیزوں سے جان بچائی ہوئی ہے۔ البتہ کبھی کبار انٹی وائرس انسٹال کر کے پورے سسٹم کو سکین کرنا چاہے اور بعد میں بے شک ان انسٹال کر دیں
     
  5. منظورعباس نیازی

    منظورعباس نیازی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 11, 2009
    پیغامات:
    217
    بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ میں‌نے خود گھر والے کمپیوٹر پر یوزر اکاؤنٹ بنائے ہیں۔ اپنے لئے الگ اور بچے کے لئے الگ اور اس طرح انسٹالیشن کے لئے الگ۔
    نہ تو وائرس حملہ آور ہوتا ہے اور نہ بچے سے کمپیوٹر خراب ہوتا ہے اور نہ ہی وہ فائلز ڈیلیٹ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے اکاؤنٹ میں تمام ڈرائیوز بلاک کر دی ہیں۔ صرف گیمز کا فولڈر ان بلاک ہے۔
     
  6. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    asakpke بھائی بہت اچھی معلومات فراہم کی آپ نے ، البتہ صرف ان اقدامات سے مکمل طور پر نہیں بچا جا سکتا۔آج کل ایسے ایسے وائرس آئے ہوئے ہیں کہ بندہ سوچتا رہ جاتا ہے ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 1, 2010
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    ڈرائیوز کا بلاک کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
     
  8. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,019
    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں