بچوں كے دل ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى محبت راسخ كرنا

عائشہ نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جولائی 6, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوال : ہم اپنے بچوں كے دلوں ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى محبت كس طرح پيدا كر سكتے ہيں ؟ميرا ايك چھوٹا سا بچہ ہے اس سلسلہ ميں مجھے كيا كرنا چاہيے ؟


    الحمد للہ: بچوں كے دلوں ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ كى محبت پيدا كرنے كے كئى ايك طريقے ہيں:

    ـــ والدين اپنے بچوں كو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں ننھے صحابہ كرام كے قصے سنائيں، اور انہيں بتائيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو اذيت دينے والوں كے ساتھ ان بچوں نے لڑائى كى اور انہيں قتل كيا، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے بلانے پر آپ كى دعوت قبول كى، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كے حكم كو تسليم اور نافذ كيا، اور جس چيز سے نبى كريم صلى اللہ عليہ محبت كرتے تھے صحابہ بھى اس سے محبت كرتے، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى احاديث حفظ كرتے تھے.

    ــــ والدين بچوں كو كچھ احاديث ياد كروانے كى كوشش كريں، اور احاديث حفظ كرنے پر بچوں كو انعام ديں، اس سلسلہ ميں الزبيرى كا قول ہے كہ:" مالك بن انس رحمہ كى ايك بيٹى اس سے علم حفظ كرتى ـ يعنى موطا حفظ كرتى تھى ـ اور وہ دروازے كے پيچھے كھڑى ہو كر سنتى جب پڑھنے والا طالب علم كوئى غلطى كرتا تو وہ دروازہ كھٹكھٹاتى تو امام مالك سمجھ جاتے اور اس كى غلطى نكالتے"

    اور نضر بن حارث بيان كرتے ہيں كہ ميں نے ابراہيم بن ادھم سے سنا وہ كہہ رہے: مجھے ميرے والد كہنے لگے: بيٹے حديث كا علم حاصل كرو، تم جو حديث بھى سن كر ياد كروگے تمہيں ايك حديث كے بدلے ايك درھم ملا كريگا، تو ميں نے حديث كا علم اس طرح حاصل كيا.

    ـــــــ والدين كو چاہيے كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت سے وہ كچھ بيان كريں جس كا بچے ادراك كر سكيں، اور جنگوں كو بھى بيان كريں، اور صحابہ كرام رضى اللہ عنہم كى سيرت بھى انہيں سنائيں، تا كہ بچے ان صحابہ كرام اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے محبت پر پرورش پائيں، اور ان كے سلوك سے متاثر ہوں، اور وہ اپنے آپ كو صحيح كرنے اور دين كى نصرت و مدد كے ليے علم و عمل ميں اخلاص كا حماس پيدا كريں.

    صحابہ كرام اور سلف رحمہ اللہ نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت كا مطالعہ كرنے كى حرص ركھى اور اسے اپنے بچوں كو بھى پڑھايا، حتى كہ وہ اسے بچوں كو قرآن مجيد كى تعليم كے ساتھ پڑھايا كرتے تھے، كيونكہ يہ قرآن مجيد كے معانى كى ترجمان ہے، اور اس كے ساتھ ساتھ اس ميں اسلامى واقع كا مشاہدہ بھى، اور نفس ميں اس كى عجيب تاثير پائى جاتى، اور اس كے اندر محبت اور جھاد كے معانى اور انسانيت كو گمراہى سے نكال كر ہدايت كى طرف لے جانے كا مفہوم پايا جاتا ہے، اور باطل سے نكال كر حق كى طرف لے جاتا ہے، اور جاہليت كے اندھيروں سے نور اسلام كى راہنمائى ہوتى ہے.

    ـــــــ والد يا والدہ كو چاہيے كہ سيرت نبويہ اور صحابہ كرام كى سيرت سے ايسے اوراق اور موضوع تلاش كر كے بچوں كو سنائيں جو ان كے وجدان كو ابھارے، اور ان ميں شوق پيدا كرے مثلا: نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا بچپن، اور حليمہ سعديہ كے پاس آپ كى زندگى كے ايام كا قصہ، كہ اللہ تعالى نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے سبب سے حليمہ سعديہ اور اس كے قبيلہ پر كس طرح خير و بركت نازل كى اور نعمتوں سے نوازا.

    اور ہجرت والى رات كا قصہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم گھر سے نكلے تو اللہ تعالى نے كس طرح مشركين كى آنكھيں اندھى كر ديں، اسكے علاوہ دوسرے واقعات جس ميں اللہ سبحانہ و تعالى نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى كس طرح حفاظت فرمائى.

    تو اس طرح بچے كا دل اللہ تعالى اور اس كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم كى محبت سے بھر جائيگا.

    حضرت على رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

    " اپنى اولاد كو تين خصلتوں سكھاؤ: 1ـ اپنے نبى كى محبت، اور2ـ نبى صلى اللہ عليہ وسلم كے اھل بيت كى محبت، 3ـ اور قرآن مجيد كى تلاوت، كيونكہ قرآن مجيد كے حافظ اس روز اللہ تعالى كے سائے ميں انبياء اور اصفياء كے ساتھ ہونگے جس دن كوئى سايہ نہيں ہوگا "

    اسے امام سيوطى نے الجامع الصغير صفحہ ( 25 ) ميں روايت كيا ہے، اور علامہ البانى رحمہ اللہ نے جامع الصغير صفحہ ( 36 ) حديث نمبر ( 251 ) ميں اسے ضعيف قرار ديا ہے.

    ٌكاش والدين اپنے بچوں كے ليے روزانہ سيرت نبوي كے درس كا اہتمام كريں، جس ميں بچے چھوٹى چھوٹى كتابيں پڑھا كريں، يا پھر ماں يا باپ بچوں كى عمر كے مطابق كوئى باب چن كر پڑھايا كريں.

    ماخوذ از كتاب: تنشئۃ الفتاۃ المسلۃ تاليف حنان الطورى صفحہ ( 171 ).


    Islam Question and Answer - بچوں كے دل ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى محبت راسخ كرنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Aemi

    Aemi -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2008
    پیغامات:
    157
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  4. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا،عین جی،اللہ کرے یہ نصیحت آموز باتیں سب ماؤں کو سمجھ آ جائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    مفید اور اہم مضمون اور نصیحتیں‌ہیں۔۔جزاک اللہ خیر۔
    ایسی اور اس جیسی بہت سی چیزیں بچوں‌کی تربیت میں‌نہ صرف معاون ہوتی ہیں ، بلکہ انکی اخلاقی اور اسلامی گروتھ کے ضامن بھی یہی چیزیں‌بن سکتی ہیں۔
    شکریہ
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا عین باجی۔۔۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
     
  8. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک ۔
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  13. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاکم اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں