،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔ خواتین کے مسائل اور ان کا حل ۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،

irum نے 'خواتین کے مسائل اور ان کا حل' میں ‏جولائی 28, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    [​IMG][​IMG]

    [​IMG]


    اُمید کرتی ہوں آپ سب بخیریت ہوں گی ۔

    جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس تھریڈ میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی جائے گی
    اور ایک دوسرے کے باہمی مشورے سے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی ان شاءاللہ ۔


    اُمید کرتی ہوں کہ آپ ایک مخلص ممبر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے
    اس تھریڈ کے پاسورڈ کو کسی بھی دوسرے ممبر کو کسی بھی صورت میں فراہم نہیں کریں گی ۔


    اُمید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ تھریڈ پسند آئے گا۔

    والسلام
    [​IMG]
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 24, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب اچھا تھریڈ ہے
     
  3. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا
     
  4. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیرا واقعی اچھا تھریڈ ہے ۔
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    آپ سب سے ایک سوال شادی کے بعد لڑکیوں کو اپنا گھر کیوں چھوڑنا پڑتا ہے
     
  6. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    اللہ تعالی نے مرد اور عورت کی فطرت میں ایک دوسرے کے لیے کشش رکھی ہے اور اس خواہش کو جائز طریقے سے پورا کرنے کے لئےنکاح کا حکم دیا ،دوسرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ساری ازواج اپنا گھر چھوڑ کر آپ صلی اللہ و سلم کے عقد میں آئیں تاکہ ایک نئے گھر کی بنیاد پڑے اور امت محمدی کی نسل میں اضافہ ہو اور ویسے بھی اسلام میں پراویسی کی بہت ہی اہمیت ہے ماں باپ کے گھر میں رہ کر شاید لڑکی اس طرح اپنا حق زوجیت ادا نہ کر سکے جتنا وہ خود اپنے گھر میں رہ کر کر سکتی ہے-
    اس کے باوجود ضروری نہیں کئی گھروں میں لڑکے رخصت ہو کر سسرال میں آتے ہیں اورگھر داماد بن کر رہتے ہیں!
     
  7. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بہت اچھا تھریڈ ہے ماشاء اللہ
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كيوں آپ کا كوئى الٹ ارادہ ہو رہا ہے ؟ :00016:
     
  9. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    سچ کہوں تو مجھے شادی سے ہی خوف آتا ہے۔ :00039:
    کبھی آپ نے سوچا کہ لڑکیاں زیادہ قربانیاں دیتیں ہیں۔ اسے صنف نازک بھی کہتے ہیں پھر بھی اسی پر ہی زیادہ بوجھ ڈالا جاتا ہے
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا خوف ہے، والدين کا خرچہ بچے گا ! :) غير جانب دارى سے غور كریں تو مرد عورت دونوں كو قربانى دينى پڑتی ہے ، نوعيت مختلف ہوتی ہے !
     
  11. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    اللہ سبحان اللہ قرآن میں فرماتے ہیں جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا تو اسے نہ کوئی خوف ہوگا نہ کوئی غم(البقرۃ 38
    اگر ہم اللہ کا حکم سمجھ کر مان لیں تو اسی میں ھماری بہتری ہے ہم ھر خوف و غم سے بچ سکتے ہیں اور زندگی تو ویسے بھی قربانی دینے کا نام ہے،عورت چاہے بیٹی ہو،بہن ہو،بیوی وہ یا ماں ہو اسے قربانی دینی ہی پڑتی ہے،جب بیٹی بن کر کچھ قربانی دے رہے ہیں تو کیوں نہ بیوی بن کر بھی دے دیں،اللہ کے ہر حکم میں حکمت ہے جو شاید آپ کو شادی کرنے کے بعد سمجھ آ جائے:)
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خواتين كے مسائل ختم؟؟؟

    ويسے ياسمين سسٹر كاش كہ زندگی اتنى ہی آسان ہوتی جتنى آپ كى پوسٹ ميں نظر آ رہی ہے۔ اللہ تعالى محفوظ رکھے ، بہت عجيب عجيب معاملے ہوتے ہیں شادى كے بعد۔ سويٹی سسٹر كى طرح بہت سی لڑکیاں كوئى غلط خوف كا شكار نہیں۔ بلكہ يہ بھی حقيقت ہے كہ لڑکے بھی ڈرتے ہیں۔ ميرا تو يہی مشاہدہ ہے۔
     
  13. بنت حیا

    بنت حیا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 8, 2010
    پیغامات:
    143
    میرا سوال ھے کہ ایک عورت روزہ رکھتی ہےاور اگر افطاری سے پانچ منٹ پہلے اسے حیض آ جاتا ھے تو کیا اسے اس روزے کی قضا ادا کرنی ھو گی؟
     
  14. بنت حیا

    بنت حیا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 8, 2010
    پیغامات:
    143
  15. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    اللہ بہت رحیم وکریم ہے اتنے کم وقت کے لئے تو روزے میں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

    میرے پاس ایک کتاب ہے خواتین کے دینی مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں ۔ اس میں وقت کے بارے میں کچھ نہیں‌بتایا اس لئے میں یقین سے نہیں کہتی باقی ام نور والعین زیادہ بہتر بتا سکتیں ہیں
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    جی سسٹر میرے ناقص علم کے مطابق قضا روزہ رکھنا پڑے گا خواہ افطار سے ايك منٹ پہلے ايام شروع ہوں۔اگر کوئی فتوی ملا تو ان شاء اللہ شيئر كر دوں گی۔
     
  17. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    ہاں یہی صحیح مسئلہ ہے کہ اگر سورج غروب ہونے سے چند لمحات قبل بھی حیض آ گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔۔۔ویسے مجھے اس حوالے سے ایک بات نہت اچھی لگتی ہے کہ ہماری طبیعت خراب ہو جاتی ہے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو ہمارا اجر ضائع نہیں ہوتا کیونکہ اللہ احسان کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا بس صرف روزے کی قضا دینی پڑتی ہے۔۔۔اور ایک اور مسئلہ ہے وہ یہ کہ اگر کسی نماز کا وقت داخل ہو گیا ہے اور آپ سستی کی وجہ سے یا کسی کام کی وجہ سے وہ نماز ادا نہیں کر سکی اور آپکو حیض آ گیا تو جب آپ پاک ہو جائیں گی تب اس نامز کی قضا دیں گی یہ شیخ محمد صالح الفوزان کا فتویٰ ہے مومنات کے مخصوص مسائل کتاب میں۔
    اس مسئلے سے اکثر خواتین لا علم ہیں ۔۔۔
     
  18. بنت حیا

    بنت حیا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 8, 2010
    پیغامات:
    143
    بہت شکریہ جی۔۔
    اگلا سوال۔۔؟؟؟
    کیا کسی کو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔:00013:
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    اب كيسى ہیں بنت حيا ؟كہاں تھیں اتنے دن سے؟ كيا خوب ياد دلايا مسئلہ تو تھا ميرا بھی كب سے سوچ رہی ہوں پوچھنا ياد نہیں رہتا۔۔۔
    دراصل ميرے بال اب كافى خراب سے ہو گئے ہیں پہلے کئیر كيے بغير خود ہی اچھے تھے۔ اب مجھے خيال كرنا پڑ رہا ہے۔ ارم اس نسخے كے علاوہ کوئی اور بھی بتائيں پلیز۔URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - بال ٹوٹنے سے روکنے کا ٹوٹکا درکار ہے !!! يوں ہیں كہ بہت زيادہ ٹوٹتے ہیں اور پہلے بہت گھنے تھے اب نیچے نیچے سے چٹیا پتلی ہوتی جا رہی ہے۔كيلشيم كى كمى والى بات تو ڈاکٹر نے بھی کہی ہے۔ وہ ٹیبلٹس تو لے رہی ہوں۔
    جو نسخہ پوسٹ 2 ميں ہے اس ميں كسٹرآئل تو بہت زيادہ چكنا ہوتا ہے اور صبح صبح اس كو بالوں سے نكالنا اور بھی مشكل۔ ميرى روٹین ہفتے كے کچھ دن ايسى ہے كہ صبح فجر سے پہلے یا بعد دوپہر كا كھانا بنا كر فريج ميں ركھ كر جانا ہوتا ہے اورشام ميں واپسی ہوتی ہے۔ كچن سے نكل كر ميں شاور ليے بغیر نہیں جا سكتى، تيل نکالنے ميں دير ہو سكتى ہے۔ اور روزانہ تيل لگانا بہت مشكل ہے ميرے لیے ۔اتنا وقت كہاں ملتا ہے۔
    زيادہ غلطی ميرى ہے خاص طور پر گرمیوں ميں ، كچن سے نكل كر شاور لے كر بال اچھی طرح سکھائے بغير باندھ كر نكل جاتى تھی اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔
    مجھے پرسنلی لمبے بال پسند ہیں۔بہت دكھ ہو گا اگر کٹوانے كى نوبت آئى۔:00002:
     
  20. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    ھمم

    میرے بال بھی بہت خراب ہو چکے تھے بہت شیمپو استعمال کیے مگر بہت رف رہتے تھے پرسنلی مجھے بھی لمبے بال بہت پسند ہیں اور لمبے بالوں کی حفاظت کرنا بہت مشکل کام ہے مختلف نسخے آزمانہ میرے بس کی بات نہیں ‌اس لیے میں pantene shampoo استعمال کر رہی ہوں
    [​IMG]
    آپ بھی ایک بار ٹرائی کر کے دیکھے امید کرتی ہوں ‌آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں