حضرت سلیمان علیہ اسلام کی پرندوں سے مجلس

محمد اکبر فیض نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏ستمبر 7, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    مختلف پرندوں کی نصحتیں

    جنگلی کبوتر نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آواز نکالی۔ آپ نے پوچھا: " کیا تمھیں معلوم ہےکہ یہ کیا کہہ رہاہے؟"

    حاضرین نے کہا: " نہیںَ"
    فرمایا: " یہ کہہ رہا ہے ، مرنے کے لیے جنم دو اور ویران ہونے کے لیے عمارتیں بناؤ۔"

    فاختہ چیخی۔ پھر پہلے کی طرح سوال جواب ہوا، آپ علیہ السلام نے فرمایا: " یہ کہہ رہی ہے ، کاش یہ مخلوق پیدا ہی نہ کی جاتی۔"
    مورچیخا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا:

    " یہ کہہ رہا ہے، جیسا دوسروں کے ساتھ معاملہ کروگے ویسا ہی تم سے کیا جائے گا۔"

    ہُد ہُد بولا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: " یہ کہہ رہا ہے ، جو رحم نہیں کرے گا، اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔"

    ترمتی( باز اور شکرہ کی طرح شکاری پرندہ) نے آواز دی۔ فرمایا: " یہ کہہ رہی ہے، گناہ گارو! اللہ سے معافی کی درخواست کرو۔"

    تیہو( ایک قسم کا مرغ) چیخا، فرمایا: " یہ کہہ رہا ہے، زندہ مرے گا اور ہر نیا پرانا فرسودہ ہوگا۔"

    خطَّاف( ابابیل کی قسم کا پرندہ جس کے بازو بہت لمبے ہوتے ہیں اور بہت تیز اڑتا ہے) چیخا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: " یہ کہہ رہا ہے، پہلے سے نیکی بھیجو( وہاں) تمھیں مل جائے گی۔"

    کبوتری نے آواز دی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: " یہ کہہ رہی ہے، پاکی بیان کرو میرے ربّ برترکی ، اتنی کہ جو آسمانوں اور زمین کو بھر دے۔"

    قمری چیخی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ کہہ رہی ہے، میرے ربِّ اعلٰی کی پاکی بیان کرو۔"

    آپ علیہ السلام نے فرمایا: " کوا کلِ مال کا دسواں حصہ بطور ٹیکس وصول کرنے والوں کے لیے بددعا کرتا ہے ، چیل کہتی ہے، سوا اللہ کے ہر چیز کو فنا ہے۔ قسطاۃ کہتی ہے، جو خاموش رہا محفوظ رہا۔ طوطا کہتا ہے ، تباہی ہے اس کے لیے جس کا مقصد دنیا ہی ہے۔ مینڈک کہتا ہے میرے ربّ قدوس کی پاکی بیان کرو۔ باز کہتا ہے ، میرے ربّ کی پاکی بیان کرو اور ثنا کرو۔ مینڈکی کہتی ہے پاکی بیان کر اس کی کہ جس کا ذکر ہر زبان پر ہے۔ تیتر کہتا ہے، الرحمٰن علی العرش استویٰ( رحمٰن عرش پر متمکن ہے۔" یہ روایت حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی ہے۔ ( تفسیر مظہری)
     
  2. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    جزاک اللہ خیر محمد اکبر فیض
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیر
     
  4. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    شکریہ ارم بہن اور المسافر بھائی وماتوفیقی الا باللہ
     
  5. mafaiz

    mafaiz -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 24, 2007
    پیغامات:
    25
    اسلام علیکم
    محمد اکبر فیض بھائی آپ کی کچھ پوسٹ پڑھی تو مزید پڑھنے کی خواہش ہوئی ماشاءاللہ اچھی لگیں اور مزید دل چاہتا ہے پڑھنے کو اسی طرح لکھتے رہیے بہت خوب حضرت سلیمان علیہ اسلام کے بارے میں اچھی شئیرنگ ہے بہت خوب ۔
     
  6. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    mafaiz بھائی آپ کا پسند کرنے کا شکریہ میں نے ویسے آپ کو پہچانا نہیں پلیز اپنا تعارف کروادیں تو مہربانی ہوگی شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
     
  7. ateequr rahman

    ateequr rahman -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2007
    پیغامات:
    53
    حضرت سلیمان علیہ السلام کی پرندوں سے مجلس محمد اکبر نے جو لکھا اس کے بارے میں تحقیق کرنا چاہئیے کے یہ روایت کہاں تک درست ہے اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں