پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏اگست 29, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کل شام سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ لارڈز میں جاری چوتھے اور آخری ٹییسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑی میچ فکسنگ میں‌ ملوث ہیں
    بتایا گیا ہے کہ سات کھلاڑی اس میں ملوث ہیں جن میں سے چار کا نام قابل زکر ہے
    کپتان سلمان بٹ ، وکٹ کیپر کامران اکمل ، بالرز محمد عامر و محمد آصف ۔۔
    یہ بھی کہا گیا ہے کہ خبر ہوتے ہی برطانوی تفتیشی تنظیم اسکاٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگئی اور اس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی رہائش پر چھاپہ بھی مارا اور پوچھ گچھ کی البتہ ایک بکی مظہر مجید کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔جسکی کل ویڈیو کلپ بھی دکھائی جس وہ میں بتا رہا تھا کہ کس کو کیسے کھیلنا ہے ۔۔۔
    پاکستانی ٹیم منیجر یاور سعید نے کہا ہے کہ اب کسی پاکستانی کھلاڑی کو گرفتار نہیں کیا ۔۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی کھلاڑی گرفتار نہیں ہوا تفتیش کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے ۔۔اس لیے آج کھیل اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔۔۔

    واللہ اعلم

    ماخذ :
    http://www.geo.tv/urdu.htm
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    چشم بد دور
    ایسے حالات جس میں پاکستان کی عوام کے جذبات سیلاب اور دوسرے مسائل سے پہلے ہی مجروح‌ہیں۔۔ایسے میں کسی بھی پلئر کی جانب سے یہ گھٹیا حرکتیں ناقابل برداشت ہیں‌(اگر صحیح ثابت ہوں‌تو)۔۔اور پھر اگر واقعی ایسا کوئی معاملہ ہے تب۔۔میں‌سمجھتا ہوں‌کہ۔۔ان تمام کو ہمیشہ کے لئے کرکٹ سے بین کردینا چاہئے۔۔اور دوسرے درجہ کی ٹیم کو لیکر اپنی ساکھ کو بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔۔۔!
    افسوس کی ن ہیں‌صد افسوس۔۔کی بات ہے۔۔باعث شرم بات ہے۔۔۔!
     
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    غور كرنا بكى کوئی گورا كيوں نہیں ؟
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    مزید واضح کردیں اپنی بات
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہے تو کھیل کیونکر بدعنوانی سے پاک ہوگا۔۔۔
    اور ہوگا کیا۔۔۔کرپٹ ترین بندہ اعجاز احمد ۔۔یعنی کرکٹ بورڈ پہلے تو سخت قسم کی کارروائی کرے گا کہ ان پر تا حیات پابندی ۔فلانا ڈھماکہ ۔۔۔پھر آہستہ آہستہ ان پابندیوں کو نرم کیا جائے پہلے کاؤنٹی کھیلنے کی اجازت ملے گی ۔۔پھر ڈومیسٹک ۔۔۔پھر ہوتے ہوتے قومی ٹیم کے اہم ستون کے انکے بغیر تو ٹیم چل ہی نہیں سکتی ۔۔۔

    کچھ بھی کرکٹ کے لیے یہ بہت بڑا نقصان ہے
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اب دال میں‌کچھ کالا نہیں‌بلکہ ساری کی ساری دال کالی ہو چلی ہے۔
    اب اس کالی دال میں کچھ بھی ہو سب چلتا ہے۔۔۔کالا دھندہ
     
  7. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    ہماری ٹیم اور کھلاڑی اس سے پہلے بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہ چکے ہیں اور تا حیات پابندی کا شکار ہو چکے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے
     
  8. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    اللہ ہمیں‌ہدایت سے نوازے۔
     
  9. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    او مسلمانو، اس دین کی فکر کرو۔ مٹی ڈالو اس کرکٹ پر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    پاکستانی ٹیم کے ساتھ میچ فکسنگ کا معاملہ کوئی نیا نہیں‌۔ لیکن جو سب زیادہ اہم بات ہے وہ یہ کہ انگلینڈ کے ٹور میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے ۔ آخر ایسا کیوں‌ہے ؟
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    میچ فکسنگ

    السلام علیکم

    آپ اس لنک کو کلک کریں اور مکمل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اس ڈیل کی، اس حالت میں یہ بندہ کیسے اپنے آپ کے بے گناہ ثابت کر سکتا ھے سب آپ کے سامنے ہیں خود ہی فیصلہ کریں۔

    والسلام
     
  12. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
  13. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    توبہ!! پیسوں کے لیے سبھی لوگ مرے جاتے ہیں
    کیا کھلاڑی ۔۔۔۔
    اور کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  14. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    توبہ !! گورے اخبار كى خبر پر ايمان لے آئے

    كيا توحيد والے

    اور كيا دليل والے ۔۔۔

    واہ مسلمانو



     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    او مسلمانو دين كى فكر كرو مٹی ڈالو انٹرنيٹ پر :00003:

    مٹی ڈالو فورم پر
     
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    چشم بد دور :00003:

    سلمان بٹ آپ کے سامنے ہوتا تو سيالكوٹ والے بھائیوں كى طرح پار ہوتا

    او بھائین يہ الزام ہے ابھی تفتيش ہو گی تو جرم ثابت ہو گا تب تك گھٹیا گھٹیا شرم شرم بين شين سنبھال کے رکھیں ۔
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    چلیں‌ٹھیک ہے ویسا ہی کرینگے۔
    ویسے میری تو یہ دعا ہے کہ یہ لوگوں‌پر لگا الزام جھوٹ ثابت ہوجائے کیوں‌کہ اب کرکٹ کے حوالے سے مزید سہا نہیں‌جاتا۔۔۔اسکینڈلس اور تنازعات سے بھرپور پاکستانی کرکٹ سے کرکٹ کا جنازہ نکل رہا ہے۔۔۔! مگر فکر کسے ہے۔
     
  18. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    میرے نذدیک محمد عامر شائد بے گناہ ہو کیونکہ کم عمری میں جلد 50 وکٹ لینا اور پاکستان کو دوسرا وسیم اکرم ملنے سے گوری لابی شائد خائف ہے اسی لیے اسکو سازش کا حصہ بنایا ہو لیکن بھئی پیسہ پیسہ ہوتا ہے کیا پتا ملوث بھی ہو ۔۔دونوں باتین ہوسکتی ہے واللہ اعلم ۔۔۔۔
    مگر محمد آصف کا البتہ ملوث ہونا اس لیے تھوڑا زیادہ لگتا ہے کہ ماضی میں اسکے کردار کے حوالے سے کوئی اچھی ریپورٹ نہیں ۔۔اور کل انکی سابقہ معشوقہ جو اب انکی دشمن بن چکی ہیں (محض پیسے کے خاطر) انہوں نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف میچ فکسنگ مین ملوث ہیں اور وہ پہلے بھی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔۔۔۔محترمہ پہلے بتادیتں تو شاید آج یہ صورتحال نہ ہوتی مگر کیا کرے ۔۔میڈیا سے نظراندا ہونا اور مقبولیت کی کمی کا خوف نے انکو "ٹرمپ کارڈ" رکھنے پر مجبور کیا ہوگا اور آگئی فوٹو سیشن کے لیے ۔۔۔
    خیر بات ہورہی تھی میچ فکسنگ کی تو ہم کو یہ بات اپنے دماغ میں بٹھانا ہوگی کہ جب ملک کا سب سے بڑا عہدہ صدارت کا ایک کرپٹ ترین بندے کے ہاتھ میں ہے تو باقی اداروں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔اور کرپٹ ترین اداروں میں کھیل بالخصوص کرکٹ کو بھی شامل فہرست کرلے ۔۔۔۔
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آپکی اس بات میں‌کافی وزن ہے۔۔کیوں‌صرف کرکٹ کی بات کریں۔۔کرپشن کو ہمارے رگ رگ میں پیوست ہوگئی ہے۔۔اب صرف یہ بیچارے کرکٹرس ہی کیوں‌قصور وار ہیں۔۔وہ تو بیچارےغریب ٹہرے۔۔جن کے پاس اللہ نے سب کچھ دیا وہ خود کس مہارت سے کرپٹ ہیں تو کرکٹرز کا تو کچھ شمار ہی نہیں۔
     
  20. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    بن دیکھے ایمان نہیں لائے ۔ ساتھ ان کھلاڑیوں کی مکمل ویڈیو نشر کی گئی ہے ۔ گھر کی بھیدی وینا ملک نے بھی آصف کی لنکا ڈھا دی ہے ۔ اور اس کا سارا پرانا کچا چٹھا کھول دیا ہے ۔

    اگر اب بھی کسی کو ان کھلاڑیوں کے کردار پر یقین نیں آتا تو " میں نہ مانوں " والی بات ہوگی ۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں