.اجمیر درگاہ پر فاقے سے تین ہلاک

اعجاز علی شاہ نے 'متفرقات' میں ‏اکتوبر، 13, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھارت کی ریاست راجستھان میں اجمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ توہم پرستی کے ایک واقعے میں ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد سے ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ الہ آباد کے مصطفی شیخ کا خاندان اجیمر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی زیارت کے لیے آیا تھا اور اپنی منّت کے لیے گزشتہ کئی روز سے فاقہ کرتے ہوئے عبادت کر رہا تھا۔

    کئی روز بھوکے پیاسے رہنے کے سبب پیر کے روز مصطفی شیخ کی ایک بائیس سالہ بیٹی محشر جہاں، دو بیٹے سترہ سالہ نوشیر اور بارہ برس کے سلام ہلاک ہو گئے۔

    خاندان کے دس دیگر افراد کو نازک حالت میں وہیں اجیمر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    یہ ایک توہم پرستی کا معاملہ ہے۔ یہ لوگ کئی روز سے بھوکے تھے اور درگاہ عبادت کے لیے آتے رہے، پیر کو ان میں سے تین کی موت واقع ہو گئی، باقی کو کافی نازک حالت میں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے، وہاں بھی وہ علاج سے منع کر رہے تھے اور کہ رہے تھے کہ یہ ان کی عبادت کا حصہ ہے۔

    پولیس سربراہ
    اجمیر کے پولیس سربرہ ہری پرساد شرما کا کہنا تھا: ’یہ ایک توہم پرستی کا معاملہ ہے۔ یہ لوگ کئی روز سے بھوکے تھے اور درگاہ عبادت کے لیے آتے رہے، پیر کو ان میں سے تین کی موت واقع ہو گئی، باقی کو کافی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہاں بھی وہ علاج سے منع کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ ان کی عبادت کا حصہ ہے۔‘

    پولیس کے مطابق اس خاندان کے دو افراد کا تعلق مرچنٹ نیوی سے ہے اور وہ تعلیم یافتہ ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق باپ نے کبھی اپنے خواب میں یہ دیکھا تھا کہ انہیں بھوکے پیٹ رہ کر عبادت کرنی ہے اس لیے ڈھائی برس قبل یہ خانادن اجمیر آگیا۔ تبھی سے یہ افراد ہر روز درگاہ آکر عبادت کرتے رہے تھے۔

    لیکن گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے ان لوگوں نے کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا۔ درگاہ کے رضاکار جب ان سے اس بارے میں کہتے تو وہ کہتے کہ انہوں نے منّت مانگی ہے اس لیے اس میں کوئی مداخلت نا کی جائے۔

    اطلاعات کے مطابق اس خاندان نے چالیس روز تک فاقہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ’ابھی باقی بچے لوگوں کو ہسپتال میں گلوکوز لگایا گیا ہے۔ علاج جاری ہے اور پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔‘

    بشکریہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ اکبر !!!!
    خالی پیٹ عبادت کا تصور !! پھر منت مانگنا جبکہ شریعت نے ایسے نذر ونیاز کی اجازت ہی نہیں دی جو انسان کیلئے نقصان کا سبب ہو۔
    ان لوگوں نے تو صوفیوں کی کتابوں کو پڑھ کر خودکشی کی ہے اور اپنے نفس کو استطاعت سے زیادہ تکلیف دی۔‌ویسے ایسے واقعات صوفیوں کی کتاب میں کثرت سے پائے جاتے ہیں کہ فلاں ولی نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور لاغر ہوگیا۔
    سبحان اللہ!
    یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نہیں یہ خودساختہ طریقہ ہے۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس واقعہ کی طرف بھی ذرا توجہ کی ضرور ت ہے جب انہوں نے شہد اپنے اوپر حرام کیا تو اللہ نے قرآن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کیا کہ اس چیز کو کیوں اپنے اوپر حرام کررہے ہو جس کو اللہ نے حلال کیا۔
    اگر واقعی اللہ تعالی کی عبادت صحیح طریقے سے کرنی ہے تو پھر ہمیں اپنی صحت کا خیال بھی زیادہ رکھنا چاھیے اور صفائی کا اہتمام بھی تاکہ تندرستی کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت کی جائے اور اس کا شکر ادا کیا جائے۔
    اللہ ہمیں ایسی جہالت سے بچائے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    استغفراللہ
    ایسی حالت کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ ہدایت کتنی بڑی دولت ہے
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بھوکہ رہنا عبادت ہے اللہ کے لیے، نا کہ خواجگان کے لیے کس قدر جہالت ہے۔

    میرے بھائی یہ عبادت اللہ کی نہیں ہوگی یہ تو خواجہ جی کے لئے منت مانگی گئی ہوگی۔ واللہ اعلم
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    بھوکا رہ کر عبادت کرنا بھی ایک طریقہ ہے لیکن یہ نہیں بلکہ وہ طریقہ "روزہ" ہے۔
    جس میں ایک مخصوص وقت کے بعد کھانے پینے کا حکم دیا گیا ہے
    کیونکہ اللہ رب العزت کسی جان پر ظلم نہیں کرتا۔
     
  7. Abu Umar

    Abu Umar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2010
    پیغامات:
    61
    السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    عبادت کوئی بھی ہو صرف اللہ رب العزت کے لئے خاص ہونی چاہیئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے ہونی چاہیئے۔ لہذا کوئی بھی عبادت جو اللہ کے سوا کی جائے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے ہٹ کر کی جائے وہ مقبول نہیں۔
    اللہ ہمیں سب کو شرکیہ عبادات سے محفوظ رکھے اور صرف اور صرف اپنی طرف رغبت دلائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر قائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین

    فی امان اللہ
     
  8. انجینئر عبدالواجد

    انجینئر عبدالواجد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2010
    پیغامات:
    220
    اے اللہ ہمیں سیدھی راہ کی ہدایت نصیب کر
    ؛
    ؛
    اگر ان لوگوں نے قرآن و سنت کو سمجھنے میں اتنی محنت کی ہوئی ہوتی
    تو یہ نوبت نہ آتی
    ؛
    ؛
    جن لوگوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے برحق نبی ہونے کے باوجود دوسرے لوگوں اور صوفیوں کی شریعت کو اپنایا
    '
    '
    اُن کا بیڑا غرق ہی ہوا
    انہیں تباہی ہی نصیب میں آئی
    ؛
    ؛
    اے اللہ ! تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ تونے مجھے قرآن و سنت کی طرف راہ سجھائی
    آمین
     
  9. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جہالت كى انتہا ہےلا حول ولا قوة الا بالله
     
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے ۔ آمین۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اپنی اس بات کو واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
    خالی پیٹ بندہ اگر اللہ کیلئے عبادت کرے تو وہ روزہ رکھ کر یہ کام کرسکتا ہے اور روزہ سب سے محبوب عمل ہے اللہ کے نزدیک۔ لیکن اس کیلئے کسی درگاہ میں جانے کی ضرورت نہیں۔
    ایسی نذر و نیاز جو غیر شرعی ہو مانگنا سرے سے ٹھیک نہیں۔ نذر و نیاز کیلئے انسان شریعت کو پس پشت نہ ڈالیں اور یہ کام بھی بغیر درگاہ کے ہوسکتا ہے۔
     
  12. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  13. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ قرآن و سنت کا عقیدہ اللہ کی کتنی بڑی نعمت ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔قرآن و سنت سے ہٹ کر اپنی خواہش کے مطابق عبادت کرنا ۔۔۔۔اس کا یہی انجام ہوگا جو ان کے ساتھ ہوا ۔۔۔۔دنیا بھی گئی آخرت بھی برباد۔۔۔۔۔اس سے ہمیں‌ سبق لینا چاہیے بلکہ وہ بے شعور لوگ جو دین کی حقیقت کو نہیں‌ جانتے۔۔ان تک ہمیں‌ دعوت پہنچانی ہوگی۔۔۔۔۔۔اور اس کےلیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔۔۔باقی ہدائیت تو اللہ کے ہاتھ میں‌ ہے۔۔۔۔اللہ اس صدی کے ان ظالم مولویوں‌ کو بھی ہدایت عطا فرما۔ جو ان معصوم اور بھولے بھالے لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر الٹے سیدھے طریقے بتاتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کو سیدھے راستے کی سمجھ عطا فرما۔۔۔۔۔آمین
    جزاک اللہ اعجاز بھائی
    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں