اسلام زندہ ھوتا ہے ہر کربلا کے بعد

منظورعباس نیازی نے 'نقطۂ نظر' میں ‏دسمبر 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    جی نہیں پڑھی، کیا یہ مستند ہے؟؟
    ویسے اس طرح کی بہت سی باتیں اہل تشیع کرتے ہیں جن کا سر پیر نہیں، میں یزید کے معاملے میں کوئی رائے نہیں رکھتا لیکن کل میں نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ذاکر حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر تہمت لگا رہا تھا کہ اس نے فاطمہ رض کا حمل گرا دیا (لمبا واقعہ کہ دراوزے پر ہاتھ مارا اس طرف فاطمہ رض تھیں اور ان کے پیٹ پر لگا:) اس معاملے کو لے کر ذاکر یہ کہہ رہا تھا کہ "اب بھی ہم ابوبکر وعمر کو برابھلا نہ کہیں"
    نعوذ بااللہ ، ان کی عقلوں کی کیمسٹری بگڑ گئی ہے، اگر ایسی بات تھی تو علی رضی اللہ عنہ نے خلیفۃ المسلمین عمر کی بیعت کیوں کی؟ ان کو تو جانے دو عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت بھی کی یعنی ان کو امیر مانا۔ اتنی دشمنی تھی تو نہیں کرتے نا؟
    شیعہ ذاکر الم گلم کچھ بھی بولے عقل والوں کو خود سوچنا چاہیے۔

    جی اکثر ان کے گمنام راوی ہی بیان کرتے چلے جاتے ہیں ان سے بعید نہیں کہ کل کہہ بیٹھے امام مہدی نے ذاکر کے ابو کو طمانچہ مارا تھا اس لیے ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
    اور
    ان کی نصیب میں رونا ہی ہے تو ، اے شیعوں تم روتے ہی رہو چاہے کوئی فلمی گانا سنائے یا پھر مرثیہ!
    ان کی توجہ اس پر نہیں کہ ذاکر بول کیا رہا ہے
    صحابہ کی دشمنی میں اندھے ہیں
    ذاکر کا پیٹ بھر رہا ہے
    اور کیا چاہیے
    خیر یہ تو رہی ان کی بات
    سلمان بھائی ، الطحاوی کو کیا کہیں گے ؟ وہ تو غالبا سنی العقیدہ ہیں
    کیا وہ بھی اسی طرح قصہ کہانیوں سے حوالہ دینا جائز ہے؟
    کیا حدیث کا حوالہ دیتے وقت اور دینی مسائل میں بھی آپ انہیں مصادر کا سہارا لیتے ہیں؟؟
    افسوس الطحاوی افسوس
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 5, 2011
  2. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    سانحہ کربلا پر سکوت اختیار کیجئے

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    الاخ علی ! آپ جس گروہ کے حوالے سے یہاں پر اُن کی وکالت کی ذمہ داری سرانجام دینے آئے ہیں اُن کے تعلق سے خود آپ کے پاس کتنی معلومات ہیں اُن کے عقائد اور اُن کے اسلام کے حوالے سے انتہائی شرم کی بات ہے سوچیں تو سوائے افسوس کے کچھ نہیں کیا جاسکتا کے ایک اسلامی ملک کے کمرہ امتحان میں اسلامیات کے دو مختلف پیپرز طالبعلموں کو دیئے جاتے ہیں تف ہے اُن لوگوں پر جنہوں نے اسلام کو دو دھڑوں میں بانٹ دیاـ

    میں پھر اپنا موقف بیان کرتا چلوں کے سانحہ کربلا کو لیکر علماء کرام کی جانب سے کی گئی نصیحت پر عمل کیجئے اور سکوت اختیار کیجئے اور اُمت میں اتفاق اور اتحاد کی داغ بیل ڈالیں شکریہ ـ

    والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ


     
  3. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!،

    چلو ایک لمحے کو ہم مان بھی لیں کے ذاکر ٹھیک کہہ رہا ہے تو اس پورے سانحے کا عقاید یا شریعت اسلامیہ سے کیا تعلق ہے یہ تو فریقین کا ذاتی معاملہ تصور کیا جائے گا اب حضرت علی رضی اللہ تعالٰی جانیں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ جانیں اور حضر عمر رضی اللہ عنہ ہم یہاں پر کسی کی ذاتیات ڈسکس کرنے تھوڑی بیٹھے ہیں ہم تو عقائد اور اسلام کی بات کرتے ہیں دلیل یعنی حدیث و قرآن کی بات کرتے ہیں۔ قصے سنا کر بچوں کو سُلایا تو جاسکتا ہے لیکن مومن کو بہکایا نہیں جاسکتا۔۔۔ یاد رکھیں۔

    والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔


    میں اپنا مؤقف دوبارہ پیش کردوں کے میں علماء کی اُس نصیحت پر عمل پیرا ہوں جو اس معاملے پر سکوت اختیار کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ واللہ اعلم
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 5, 2011
  4. علی....Ali

    علی....Ali -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 17, 2009
    پیغامات:
    39
    یار اپ جو لوگ بھی ہو اللہ کا واسطہ ہے کیوں اپنے دین کے پیچھے پڑ گئے ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    حضرت علی نے کبھی حضرت عمر رض کی بیت نہی کی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    بیعت کا مطلب بھی پتا ہے اپ کو ۔ ۔ ۔ ۔
    اپنی جان و مال و اولاد کو اس شخص کے ہاتھ پر بیچ دینا جس سے بیعت کی جارہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا حضرت علی ۔ ۔ امام حسن و حسین و ال رسول صلی علیہ والہ وسلم کو حضرت عمر رض کے ہاتھوں بیچ دیتے حضرت عمر رض کا اپنا مقام ہے مگر یہ سب نہی ہے جو اپ کہہ رہے ہیں ۔ ۔ ۔

    مولا کبھی اپنے ’’عبد/ غلام‘‘ کی بیعت نہی کرتا
    عالم کبھی اپنے سے کم علم والے کی بیعت نہی کرتا

    کیا اپ نہی جانتے کہ حضرت عمر رض نے اور ان کے بیٹے عبداللہ ابن عمر رض نے امام حسین سے کاغذ پر یہ نہی لکھوایا تھا کہ اپ لکھ کر دے دیں کہ ہم دونوں اپ کے غلام ہیں اور پھر جب لکھ دیا تو تسلیم بھی کیا اور خوش بھی ہوئے کہ اپ نے ہمیں اپنا غلام تو مانا ۔ ۔ ۔ ۔

    کیا غدیر میں نبی آخر حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم نے حضرت علی کے لیے یہ نہی کہا تھا کہ
    جس جس کا میں مولا ہوں علی اس اس کے مولا ہیں ۔ ۔ ۔
     
  5. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

    الاخ علی! ہم اس موضوع پر غیر ضروری بحث یا غُلو کی پیمائش کرنے نہیں آئے ہیں جان لیجئے لیکن اب تک جتنی بھی باتیں آپکی جا نب بیان کی گئی ہیں اس پر کراتا ہوا جواب بہت آسانی سے دیا جاسکتا ہے لیکن کیا ضرورت ہے مجھے یہ بتائیں کے آج چودہ سو سال بعد کچھ ہوسکتا ہے؟؟؟

    مجھے یہ بتائیں کے کیا یہ ساری گفتگو اس موضوع کے لئے مناسب ہے فرض کیجئے اگر ہم آپ کی تمام بات مان لیں کے آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےہاتھ پر بیعت نہیں کی مگر کیا آپ یہ بتانا گوارہ کریں گے کے انہوں نے اس کا کوئی منطقی جواز پیش کیا تھا حوالہ مستند کتاب سے دیجئے گا کیا حضرت فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے امہات المومنین حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما زوجہ الرسول صلی اللہ علیہ کے تعظیم میں عزت میں اکرام میں کسی قسم کی کوئی کمی یا بیشی ہونے دی تھی ـ آپ بھول گئے کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی تھی کے اگر میرے بعد میری اُمت میں کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتے۔ میں پوچھتا ہوں کے کیا ضرورت ہے فتنے اور فساد کی۔

    دوسری بات جو ناقابل برداشت ہے مگر برداشت کرنا پڑ رہی ہے تاکہ آپ اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوجائیں کے مولا کبھی اپنے عبد سے یعنی غلام کی بیعت نہیں کرتاـ تو محترم مولا کی تعریف جو آپ نے پیش کی کیا ایسی ہی کوئی تعریف نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں بیان فرمائی تھی؟؟؟ـ کے عبد کے معنی غلام ہیں ہم چاہتے ہیں توازن لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کا پلڑا بھاری ہو تو اس لااُبالی کیفیت سے فورا باہر آئیں یہ میرا مشورہ ہے ورنہ اگر گرما گرمی شروع ہوگئی تو ہمارا کچھ نہیں جائے یہاں پر وہ معلومات شیئر ہوں گے ون کلک پر آپ کی وجہ سے ساری شیعت بےفضول کی آزمائش میں پڑ جائے گی لہذا جو موضوع چل رہا ہے اُسے چلنے دیں اور کہیں اور جاکر زور آزمائی کیجئے شکریہ،

    والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

    میں پھر اپنا موقف بیان کرتا چلوں کے سانحہ کربلا کو لیکر علماء کرام کی جانب سے کی گئی نصیحت پر عمل کیجئے اور سکوت اختیار کیجئے اور اُمت میں اتفاق اور اتحاد کی داغ بیل ڈالیں شکریہ ـ
     
  6. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
  7. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    یہ میرے لئے مزید حیرت کی بات ہے اب آنجناب فرمارہے کہ میرا موقف سکوت کاہے ۔بات یابحث اس سکوت پر شروع نہیں ہوئی تھی۔ ہم بھی اس کے قائل ہیں کہ یزید کے لعن طعن سے اپنی زبان آلودہ نہ کی جائے۔لیکن اس سے زیادہ سختی کے ساتھ اس کے قائل ہیں کہ یزید قطعا اس کا مستحق نہیں کہ اسے رضی اللہ عنہ یارحمتہ اللہ علیہ سے یا دکیاجائے۔
    اب اگرآنجناب کے پاس کچھ مزید دلائل ہوں توپیش کریں جیساکہ آنجناب نے انتظار کرنے کوکہاہے میں سراپاانتظار ہوں۔
    ویسے ذہن میں ہے کہ یزید کے تعلق سے کتب تاریخ اورمورخین کے جوبیانات ہیں اس پر باقاعدہ ایک مضمون ہی لکھاجائے تاکہ بہت سے لوگوں کے شبہات باطلہ کاجواب ہوجائے۔
    ویسے سلمان ملک نے جو مضمون شیئر کیاہے وہ بھی طرفہ تماشاسے کم نہیں‌ہے۔
    بطور مثال صرف ایک بات ذکرکرتاہوں
    حافظ ابن کثیر کی وہ بات جو یزید کے خلاف جارہی تھی اسے چھوڑدیاگیااوربیان کا آدھاحصہ لے لیاگیا
    اس کو توذکر کردیاگیا
    وقد کان یزید فیہ خصال محمودۃ من الکرم والحلم والفصاحۃ والشعروالشجاعۃ وحسن الرائی فی الملک وکان ذاجمال حسن المعاشرہ
    آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حافظ ابن کثیر کی جو مدح تھی اسے میٹھامیٹھاہپ ہپ سمجھ کر قبول کرلیاگیااوراسکے بعد حافظ ابن کثیر نے جولکھاتھا۔
    وکان فیہ ایضااقبال علی الشھوات وترک بعض الصلوات فی بعض الاوقات واماتتھافی غالب الاوقات
    جس سے یزید کادوسرارخ سامنے آتاتھااسے چھوڑدیاگیاہے۔
    بدگمانی نہیں کرنی چاہئے مگر مجھے لگتاہے کہ سلمان ملک نے محمود عباسی کی کتاب سے استفادہ کیااوراس کی کتاب کا صرف اسکین دینے پر اکتفاء کیا۔نام نہ بتایاکہ کیونکہ نام بتاتے توبھانڈہ پھوٹنے کاخدشہ ہوتا۔
    اگرمیرایہ گمان غلط ہے توسلمان ملک تصیحیح کردیں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہوجائے کتاب کونسی ہے اورمصنف کون ہے۔
    دوسری بات یہ کہ سلمان ملک نے خود بھی اصل حوالہ کامراجعہ کرنے کی زحمت محسوس نہیں‌کی اورصاحب کتاب کی تقلید کرتے ہوئے محض جوکچھ لکھاتھااسی کو پیش کردیااوریہ صاحب دوسروں کومقلد اورجاہل کہتے پھرتے ہیں۔
    ویسے توسلمان ملک کے پورے اسکین کے ایک ایک اعتراض کا شافی جواب دیاجاسکتاہے لیکن کیاکیجئے فرصت نہیں ہے اوربحث فی الحال حرب بن شداد کے ساتھ ہے۔
     
  8. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    کیا یہ سب جھوٹے حوالے ہیں محترم
    ہاں یا ناں میں جواب دیں
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں سلمان بھائی ۔ حوالے صحیح ہیں‌۔۔ لیکن مسئلہ ہے وہی ۔۔ مرغی کی ایک ٹانگ ۔۔ اگر انسان ڈھیٹ‌ ہو جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں‌۔۔ ----
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 8, 2011
  10. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    بطور مثال صرف ایک بات ذکرکرتاہوں
    حافظ ابن کثیر کی وہ بات جو یزید کے خلاف جارہی تھی اسے چھوڑدیاگیااوربیان کا آدھاحصہ لے لیاگیا
    اس کو توذکر کردیاگیا
    وقد کان یزید فیہ خصال محمودۃ من الکرم والحلم والفصاحۃ والشعروالشجاعۃ وحسن الرائی فی الملک وکان ذاجمال حسن المعاشرہآپ دیکھ سکتے ہیں کہ حافظ ابن کثیر کی جو مدح تھی اسے میٹھامیٹھاہپ ہپ سمجھ کر قبول کرلیاگیااوراسکے بعد حافظ ابن کثیر نے جولکھاتھا۔
    وکان فیہ ایضااقبال علی الشھوات وترک بعض الصلوات فی بعض الاوقات واماتتھافی غالب الاوقات
    جس سے یزید کادوسرارخ سامنے آتاتھااسے چھوڑدیاگیاہے۔
    بدگمانی نہیں کرنی چاہئے مگر مجھے لگتاہے کہ سلمان ملک نے محمود عباسی کی کتاب سے استفادہ کیااوراس کی کتاب کا صرف اسکین دینے پر اکتفاء کیا۔نام نہ بتایاکہ کیونکہ نام بتاتے توبھانڈہ پھوٹنے کاخدشہ ہوتا۔
    اگرمیرایہ گمان غلط ہے توسلمان ملک تصیحیح کردیں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہوجائے کتاب کونسی ہے اورمصنف کون ہے۔
     
  11. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    اے محترم مقلد پوچھا یہ تھا کہ یہ حولے درست ہیں یا نہیں ۔ کیا یہ باتیں ان کتابوں میں موجود ہیں یا نہیں
    دوسرا آپ کے نزدیک کیا حثییت ہے یزید کی ، کیا آپ اس پر لان طعن کرنے والوں میں سے ہیں
    اور آپ کے بزرگ مقلدوں نے کیا کہا ہے یزید کے بارے میں ،
    اپنے ابا ؤ اجداد کے اقوال بھی پیش کرو
     
  12. محمد جابر

    محمد جابر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    74
    لو خود ہی اپنے دام میں صیاد آگیا !!!!
    کیا خوب سوجھی طحاوی صاحب کو کہ ہمارا رد کرتے کرتے اپنے اسلاف کو بھی جوتے ما ردیے
    ارے طحاوی صاحب !
    آپ کے اکابر تو ابو حنیفہ کو رضی اللہ عنہ لکھتے اور کہتے نہیں تھکتے
    آپ نے کیا طوق تقلید اتار دیا یا حال مست ہو کرجواب لکھ مارا ؟؟
    بس جو جواب ابو حنیفہ کو رضی اللہ عنہ کہنے پر آپ دیتے ہیں وہی ہماری طرف سے یزید کو رحمۃ اللہ علیہ کہنے کا بھی سمجھ لیں

    ماذا جوابکم فہو جوابنا ...................

    لیکن ایک سوال کا جواب ضرور عنایت فرمائیں کہ ابو حنیفہ کو رضی اللہ عنہ لکھنے , پڑھنے اور کہنے والوں پر آپ کیا حکم لگاتے ہیں جلدی سے بتا دیں تاکہ ہم بھی یزید کو رحمۃ اللہ علیہ کہنے والوں پر وہی حکم لگا دیں
    جلدی کریں بات تو اپنے منطقی انجام پر پہنچ چکی ہے صرف آپ کے رد کا انتظار ہے
     
  13. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم ورحمه اللہ وبرکاتہ

    میں سمجھتا ہوں کے اب کچھ بھی نہیں ہوسکتا اور اگر کیا جاسکتا ہوتا توبہت پہلےکیا جاچکا ہوتالیکن آج تک ہم اس سانحے کو نوحے، ماتم، دُلدل، شام غریباں، وغیرہ وغیرہ کے طریقوں سے آج کی اور بعد کی آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں راسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیوں؟؟؟

    عجیب بات ہے کے مسلمانوں کا ایک گروہ بھی جاکر اُس فرقے کی ہاں میں ہاں ملانے لگ گیا ہے جو اس پورے واقعے کے اصل ذمہ دار ہیں ـ اور یہ دعوہ درست ہے مگر جو الزام اس گروہ کی جانب سے لگایا گیا ہے اس کی حقیقت آج تک مشکوک ہے المہم۔۔۔

    اگر ہم تاریخ اُٹھائیں تو ہمارے اسلاف کی شہادتوں کا ایک لامتناہی سلسلہ موجود ہے تو کیا ہم سارے کام کاج چھوڑ کر اُن کی شہادتوں پر وہی سب خرافات کو انجام دیں جو ایک فرقہ غیر ضروری طور پر انجام دے رہا ہے( میرا اشارہ نماز پنجگاہ سے ہے) حالانکہ خود اس فرقے کا اسلام سے دور دور تک کا بھی کوئی تعلق نہیں مگر صد افسوس کے اہلسنت سے تعلق رکھنے والی ایک جماعت جو اپنے آپ کو نعمان بن ثابت رحمہ اللہ سے منسوب کرتی ہے وہ بھی اتنی بھولی ہے کے ابو مخنف لوط بن یحییٰ جو کذاب اور غالی شیعہ تھا (میزان) کی جانب سے بیان کی جانے والی من گھڑت روایات پر شیعوں کے ساتھ صف سے صف بناتے ہوئے اپنے ہی مسلمانوں کو تنقید کی نشانہ بنا رہے ہیں کیوں؟؟؟ آپ کی اس عادت سے یہ ہی نتیجہ اخذ کیا جاسکتاہے کےآپ کے عقائد میں شیعت کی آ میزش ضرورت سے زیادہ ہے یا پھر آپ شیعہ ہو ـ

    حالانکہ جس مکتبہ فکر سے آپ اپنی نسبت جوڑتے ہیں وہ خود شیعت کو اسلام سے خارج تصور رکرتے ہیں تو بھائی یہ دورنگی کیوں؟؟؟ صرف اس بناء پر ہم آپ کو مقلد کہتے ہیں ویسے آپ کے اطوار سے بالکل ایسا نہیں لگتا کے آپ مقلد ہیں کیونکہ آپ خود اپنے علماء اور اپنے شیوخ کے فتووں کواپنے پیروں تلے روند کر شیعوں کی ہاں میں ہاں ملانے کے مرتکب پائے گئے ہیں کیوں؟؟؟

    اور دوسری بات یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ کو رحمہ اللہ کہنا آپ کی طبعیت پر گراں گزرتا ہے تو بھائی ایسے لاتعداد لوگ اس دنیا سے گزرگئے جو مسلمان تھے اور اُن کے ہاتھوں ناحق مسلمانوں کا خون بہا اور قرآن واشگاف لفظوںمیں اس کی مذمت کرتے ہوئے ناحق قتل کو پوری انسانیت کے قتل سے جوڑتا ہے تاریخ اُٹھائیں جنگ جمل میں جنگ صفین میں کیا ہوا آمنے سامنے کون تھے لیکن اس سانحے پر رافضی سازش کو بےنقاب کرنے کو آپ دل نہیں مانتا کیوں؟؟؟ لیکن علماء حق نے اس پر سکوت کا حکم لگایا ہے ہم خاموش ہیں

    الاخ الطحاوی! بحث برائے بحث اور فلسفہ برائے فلسفہ اس نے نہ کبھی حق و سچ ثابت ہوا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا بالکل اُسی طرح جس طرح سے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ناحق شہادت کا الزام یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ کے سر تھوپا جارہا ہے یہودیوں اور شیعوں میں زیادہ فرق نہیں ہے تاریخ کا مطالعہ کیجئے بنی اسرائیل کا ایک گروہ ناحق انبیاء کو قتل کرتا تھا اور شیعہ ناحق اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو شہد کرتے تھے یہ بات بتانے والی نہیں کے ہر سازش کے پیچھے محرکات کارفرماتے ہیں کیا وہ محرکات کیا ہوتے ہیں آپ بھی جانتے ہو لہذا پہلے یہ ثابت کردیں کے یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ ہی ناحق شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا براہ راست ذمہ دار تھا

    جو الزام کو بنیاد بنا کر ہم گمان کرنے سے اگر اجتناب برتیں تو ہوسکتا ہے اللہ رب العزت کو ہمارا یہ فعل پسند آجائے اور وہ ہمیں علم نافع عطاء کرے دے جس کی بنیاد ہوتی ہے عقل اور عقل کی بنیادبنتی ہے حکمت اور حکمت وجہ بنتی ہے تقوٰی کی اور تقوٰی آتا ہے صبر سے اور صبر ہوتا ہے احتساب سےـ

    حدیث قسطنطنیہ کی تحقیق اگر کسی بھائی کے پاس ہو تو وہ یہاں پیش کردے تاکہ مزید جو شکوک پیدا کئے جانے والے ہیں وہ ختم ہوجائیں کیوں کے ہم اپنے اسلاف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو من وعن تسلیم کرتے ہیں کیونکہ قرآن میں ارشاد ہوا کے اے ایمان والوں اپنے آوازوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے اونچا نہ کرو لہذا ہماری آواز ہمیشہ نیچے ہی رہے گی اور جس کو اپنی آواز اونچی کرنے کا شوق ہے تو دنیا میں پورا کرلے کیونکہ

    وما علینا الالبلاغ
    وسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=15930
     
  15. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    محترم غیرمقلد ہم سب کچھ بتانے کیلئے تیار ہیں۔پہلے جوسوال آنجناب سے کیاگیاہے کہ جن صفحات کے اسکین لگائے ہیں وہ کتاب کونسی ہے اورمصنف کانام کیاہے اورجس خیانت علمی کا پول کھولاگیاہے اس کے مرتکب کون ہیں۔ذرا جلد وضاحت کردیں۔ مہربانی ہوگی۔
     
  16. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    خیرآپ بھی انہی لوگوں‌میں سے ہیں جو لاتقربواالصلوٰۃ توپڑھ لیتے ہیں اوراس کے آگے وانتم سکاریٰ پر نظرڈالنے کی زحمت نہیں‌کرتے پوری پوسٹ پر نگاہ دوڑائیے ۔ویسے آپ کی جماعت کااچھاشغل ہے میٹھامیٹھاہپ ہپ کڑوا کڑواتھوتھو۔جیساکہ سلمان ملک کے اسکین کئے صفحات میں دیکھ سکتے ہیں جس کو میں نے واضح بھی کردیاہے لیکن بجائے اس پر شرمندہ ہونے کے پوری ڈھٹائی کے ساتھ پھر بھی مجھ سے ہی سوال کئے جارہے ہیں۔
     
  17. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924

    اے محترم مقلد یہ دیکھ لیں جن کے بارے میں آپ کہہ رہے ہیں ،وہ اس دنیا سے جانے سے پہلے اپنے ان نظریات سے توبہ کر کے چلے گے لیکن آپ باضد ہیں کہ وہ اپنے غلط عقیدے پر تھے مرنے تک یہ دیکھ لیں شاید کچھ سمجھ سکیں



    کیا متکلمین زندیق تھے - URDU MAJLIS FORUM
     
  18. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    یزید اور مسلک اہلِ سنت
    شہیدِ ختم نبوت حضرت مولانا مفتی محمد یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ سابق نائب امیر عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت ۔پاکستان سابق مدیر ماہنامہ’’ب
    سوال:کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :

    ۱۔۔۔کیا یزید بن معاویہ ص،حضرت حسینص کے قریبی عزیز تھے یا نہیں ؟

    ۲۔۔۔کیا یزید پر لعنت جائزہے ؟

    ۳۔۔۔جو امام‘ یزید پر لعنت بھیجنے سے منع کرتا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟جواب سے مستفید فرمائیں

    بندہ فضل قیوم جواب :

    ۱۔۔۔یزید کی حضرت حسین صکے خاندان میں رشتہ داری تھی ۔

    (یزید کی اہلیہ سیدہ اُمّ محمد‘سیدنا جعفر طیار کی پوتی،سیدنا عبداللہ بن جعفر کی بیٹی اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم کی بھتیجی تھیں)

    ۲۔۔۔اہلِ سنت کے نزدیک یزید پر لعنت کرنا جائز نہیں ۔

    یہ رافضیوں کا شعار ہے ،قصیدہ بدء الامالی جو اہل سنت کے عقائد میں ہے اس کا شعر ہے : ؂

    ولم یلعن یزیداً بعد موتِ

    سوی المکثار فی الاعزاء غال

    اسکی شرح میں علامہ علی قاری ؒ لکھتے ہیں کہ یزید پر سلف میں سے کسی نے لعنت نہیں کی ۔سوائے رافضیوں، خارجیوں اور بعض معتزلہ کے جنہوں نے فضول گوئی میں مبالغہ سے کام لیا ہے اور اس مسئلہ پر طویل بحث کے بعد لکھتے ہیں :

    ’’فلاشک ان السکوت اسلم ،واللہ اعلم ‘‘

    اس لیے اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ نہ تو یزید پر لعنت کی جائے نہ حضرت حسین صکے مقابلہ میں مدح و توصیف کی جائے ۔

    ۳۔۔۔جو امام، یزید پر لعنت کرنے سے منع کرتا ہے وہ اہلِ سنت کے صحیح عقیدہ پر ہے اور اس کے پیچھے نماز بلاشبہ صحیح ہے۔ جو لوگ ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وہ اہل سنت کے مسلک سے ہٹے ہوئے ہیں ۔واللہ اعلم

    (ماہنامہ ’’بینات ‘‘کراچی ۔ اگست۱۹۸۱ء ،ص ۶۲،۶۳)


    شہیدِ ختم نبوت حضرت مولانا مفتی محمد یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ سابق نائب امیر عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت ۔پاکستان سابق مدیر ماہنامہ’’ب
    http://www.naqeeb.ahrar.org.pk/read.php?book_id=122010&article=559&page=1

    محترم مقلد صاحب ادھر بھی دھیان دیں

    اگر میں یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالی یزید پر رحمت کرے تو آپ کو اس پر کیوں اعتراض ہے آپ کے اندر مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں کیا وجہ ہے کہیں رافضیت کے جراثیم کا اثر تو نہیں ہو رہا
     
  19. منظورعباس نیازی

    منظورعباس نیازی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 11, 2009
    پیغامات:
    217
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں