مغربی ممالک میں اسلام فوبیا کی اصل وجوہات : ایک خوبصورت تحریر

پیغام سٹوڈیو نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏جنوری 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. پیغام سٹوڈیو

    پیغام سٹوڈیو -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 22, 2010
    پیغامات:
    21
    اس تحریر میں تحقیق کی روشنی میں دلائل کے ساتھ یہ بات واضح کی گئی ہے کہ یورپی ممالک دراصل اسلام کی تیزی سے ہونیوالی اشاعت سے خوفزدہ ہیں

    ضرور پڑھیں اور اس پیغام کو عام کریں ۔۔

    http://www.dailypak.com/epaper/2011/January/14-01-11/edition-2.html
     
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم!

    مغرب والے ایسی باتوں سے خوف زدہ نہیں ہوتے اگر ایسا ہوتا تو انہیں یہاں پر سب کچھ بند کروانے میں دیر بھی نہیں لگتی۔ یہاں پر تھاؤزنڈ آف مساجد، چیرٹی آفسیز ہیں اور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی کہیں مسجد بنانا چاہے تو یہ اس کی بھی بلاوجہ اجازت دے دیتے ہیں مساجد کے لئے جب بھی کسی عالم فاضل کی ضرورت ہوتی ھے تو اس کو ان مساجد کے لئے ویزہ بھی دیتے ہیں بغیر کسی مشکل کے، پاکستان سے اتنے دینی مدارس والے یہاں پر اپنے مدارسوں کے لئے چندہ کی غرض سے آتے ہیں انہیں بھی آسانی سے ویزہ مل جاتا ھے اور یہاں پر امام مسجد کو بریطانیہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک اتھارٹی یہ بھی ملی ہوئی ھے کہ وہ کسی کے بھی لیگل ڈاکومنٹس اٹیسٹ کر سکتا ھے اور جب وہ ڈاکومنٹس گورنمنٹ ڈپارٹمنٹس میں جمع ہوتے ہیں تو یہاں کی گورنمنٹ انہیں قبول بھی کرتی ھے۔ اگر کسی کا یہاں آنے کا کوئی پروگرام ہو تو میری طرف سے دعوت ھے میں اسے سیر بھی کرواؤں گا اور سرویئر بھی۔

    والسلام
     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    آپ کے دیے ہوئے لنک میں بائیں طرف ایک نعت لکھی ہے جس کا ایک مصرعہ ہے
    فروغ محفل ہستی ہیں نور عرش اعظم ہیں
    آپ اس بارے میں کیا کہیں گے پیغام سٹوڈیو بھائی۔
     
  4. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    conan بھائی فرماتے ہیں

    اتنی بھی جلدی نہیں جتنی جلدی سے آپ بتا رہے ہیں مدتیں لگ جاتی ہیں اجازت نامہ لینے میں ، ہاں البتہ قادیانی اور اہل بدعہ کو مل جاتی ہے اجازت بھی اور ویزہ بھی
     
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم!

    زیادہ نہیں لکھتا مگر اتنا بتا دیتا ہوں کہ مسجد پر آپکی رائے پر میں اتفاق نہیں کرتا اگر وقت لگتا ھے تو اس کی وجہ وہ نہیں جو آپ بتا رہے ہیں اس کی وجہ یہ ھے کہ اس کے لئے چندہ اکٹھا کرنے میں وقت لگتا ھے دو،تین،پانچ سال وغیرہ وغیرہ یا شائد آپ یورپ کے معلومات دے رہے ہیں کیونکہ اپ یورپ میں ھیں، لیکن انگلینڈ میں ایسا نہیں، برسٹل میں ابھی دو مساجد بنی ہیں جن میں سے ایک اھل حدیث والوں نے ایک بہت بڑا چرچ خرید کر اسے مسجد میں تبدیل کیا ھے۔

    مانچسٹر میں ایک اسلامی یونیورسٹی کسی پاکستانی نے خریدی ھے اور اس پر اساتذہ پر کام اور باقی مانددہ کام ہو رہا ھے۔

    انگلینڈ میں ایسا کوئی قانون نہیں جو مسلمانوں کو اجازت نہ دے کیونکہ یہاں پر گورنمنٹ کو ٹیکس چاہئے اور وہ جو بھی دے سکتا ھے اسے اجازت دینا ان کے لئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہاں ہر مذھب کے لئے ایک قانون ھے کہ اپنی حدود میں ہی جو کرنا ھے وہی کریں۔

    والسلام
     
  6. پیغام سٹوڈیو

    پیغام سٹوڈیو -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 22, 2010
    پیغامات:
    21
    بھائی جان ۔۔ اس مضمون میں تو یہ کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ اگر دنیا میں حالت امن ہو گئی اور اقوام عالم کو انسانی بہتری کا خیال آیا تو ضرور وہ اسلامی نظریہ سے متاثر ہوں گے جو کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہے ۔ معاشرت کی بہتری کے لئے اسلامی اصولوں سے ہی کام چلانا پڑے گا جو کہ یورپی تہذیب کے زہر آلود اثرات کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ بہت سے عیسائی اور صہیونی بڑے اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ اگر اسلامی اصول و ضوابط اور قوانین کو سمجھنے کا موقعہ ملا تو ایک بڑا حلقہ سرمایہ دارانہ نظام سے بغاوت کر دے گا ۔ اور اسی لئے تو حالت جنگ رکھی جاتی ہے اور اسلام پر ایسے حملے کئے جاتے ہیں کہ جن سے مسلمانوں کے بارے میں غلط تاثر نکلے ۔۔۔۔ اس پالیسی کو سمجھنا ہو تو ذرا ماضی میں مشرکین مکہ کی مثال دیکھیں ۔۔ جو کہ اسلام کی سچائی کا مقابلہ تو نہیں کر سکتے تھے اس لئے پروپیگنڈے کا سہارا لیتے تھے ۔۔
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم!

    بھائی میرے اختیارات بہت محدور ہیں اس لئے میں اس سے زیادہ نہیں لکھ سکتا اگر تو آپ معلومات کے لئے علمی طریقہ سے کچھ جاننا چاہتے ہیں تو ویلکم اس کے علاوہ معذرت۔

    والسلام
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں