محمدﷺ كے بیٹے بيٹیاں -جوشا ايونز سے يوشع حنيف تک

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏جنوری 25, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ ​
    ماہ تحفظ ناموس رسالت كے متعلق ايك سلسلہ لے كر حاضر ہوں۔
    محمدﷺ كے بیٹے بيٹیاں​

    يہ امت محمد ﷺ كے ان بيٹے بيٹیوں كا تذكرہ ہے جو غير مسلم والدين کی اولاد تھے اور دين محمدى ﷺ كا خود انتخاب كيا ۔
    تمام اركان مجلس اس سلسلے ميں شركت كر سكتے ہیں۔​
     
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو بیٹے تھے وہ تو فوت ہو چکے تھے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جوشا ايونز سے يوشع حنيف تک (بسلسلہ محمدﷺ كے بیٹے بيٹیاں)

    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ

    جوشا ايونز سے يوشع حنيف تک
    (بسلسلہ محمدﷺ كے بیٹے بيٹیاں)

    سابقہ نام: Joshua Evans
    قبول اسلام كے بعد : Yusha Evans يا يوشع حنيف
    جائے ولادت وسكونت: ساؤتھ کیرولینا (يو ايس اے) امريكا
    سابقہ مذہب: ميتھوڈسٹ مسيحى
    علمى قابليت:
    سابق طالب علم چرچ بائبل كالج۔
    موجود طالب علم سائيكولوجى اور سوشيالوجى

    جوشا ايونز ايك راسخ العقيدہ ميتھوڈسٹ مسيحى گھرانے ميں پیدا ہوئے۔سخت مذہبی ماحول ميں تربيت ہوئى۔ 14 سال كى عمر ميں مذہب سے مضبوط تعلق بنا۔ايك پاسٹر سے گہری دوستى كے بعد بائبل كا عالم بننے كا شوق چرچ بائبل كالج لے گیا، جہاں انتہائى شوق اور لگن سے بائبل كا گہرا مطالعہ كرنے کے بعد اس كے تضادات کی وجہ سے اٹھنے والے سوالوں كا حل ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہندو ازم،يہوديت، بدھ ازم حتى كہ جين ازم تك كا مطالعہ كر ڈالا۔ ان كے مطابق اسلام کے مطالعے كا خيال سب سے آخر ميں آيا كيوں كہ ہميں ہمیشہ اسلام كا مطالعہ كرنے سے اجتناب كى نصيحت كى جاتى تھی۔
    ايك روز ايك مسلمان دوست نے انہیں نماز جمعہ کے اجتماع ميں شركت كى دعوت دى اور جب مسلمانوں كو نماز پڑھتے ديكھا تو ايك انوكھا احساس ہوا۔
    آخر كار قرآن كريم كا مطالعہ شروع كيا،كيونکہ ان كے خيال ميں كسى مذہب كى كتاب اس مذہب كى بنياد ہوتى ہے، ميں مذہب کے علما كى بجائے مذہب كى كتاب پڑھنا چاہتا تھا اور جب ميں نے قرآن مجيد پڑھنا شروع كيا تو ميں نے كہا: ہاں يہ اللہ كا كلام ہے۔ اور انبياء كے واقعات پڑھے جو بائبل ميں ذكر كردہ واقعات سے بالكل مختلف تھے، مجھے لگا ميں ايسا ہی بننا چاہتا تھا،انبياء اسى طرح ہوتے ہیں، انسانوں كے ليے بلند بہت بلند اعلى اور پاكيزہ مثال ۔۔۔۔ جب ميں نے قرآن كريم ميں پڑھا كہ اللہ تعالى نے تمہارا نام مسلمان ركھاہے تو ميں نے خود سے كہا : ہاں ميں مسلمان ہوں! ميں كمرے ميں تنہا تھا جب ميں نے خود سے یہ کہا۔
    اب يہ نو مسلم نوجوان امريكا كى ايك معروف شخصيت ہے۔ ميدان دعوت ميں سرگرم ہے اور اہل اسلام كا ايك باصلاحيت نمائندہ ہے۔ اس كى زندگی كى باقى كہانى سننے كے ليے یہ ویڈیو دیکھیےاور مسلمانوں كو حالات حاضرہ كے تناظر ميں كى گئی نصيحت پر غور كيجيے۔ (مكمل ترجمہ نہ كر سكنے كے ليے معذرت خواہ ہوں،ان خالص الفاظ ميں موجود جذبہ ترجمے میں ڈھالنے سے قاصر ہوں)
    http://youtu.be/7LxSbfZsZ6w
    اس خطاب كا ايك حصہ پہلے یہاں شئیر كيا جا چكا ہے۔
    http://youtu.be/qmd1CbkjZy8
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں