عامر ، آصف اور بٹ تنازیہ فیصلہ۔۔۔۔حقائق کیا‌ہیں۔۔۔!

ابومصعب نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏فروری 6, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    السلام علیکم
    اس بات سے سبھی واقف ہوگئے ہونگے کہ ، عامر بٹ اور آصف پر پابندی لگادی گئی ہے۔
    محمد آصف کے بارے میں بہت زیادہ تاسف کرنے کو دل بھی نہیں‌کیا کہ برادر آصف بار بارے قانون کے نرغے میں‌آنے کے بھی اپنے آپ کے مجرم کو روک نہیں‌پارہے تھے۔بٹ صاحب پتہ نہیں‌کیوں‌مجرم بن گئے۔۔اور رہ گئے میاں‌عامر۔۔۔انکے دودھ کے دانت بھی ابھی گرے نہیں‌کہ ۔۔۔یہ بھی بری صحبت کی لپیٹ کا شکار ہوگئے۔

    یہ تمام نیوزز ، تبصروں‌کا نچوڑ ہے ، جو کہ ان تینوں‌کے متعلق سرگرداں۔ اب کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں‌عامر،آصف اور بٹ کے جرم پر پردہ پوشی کی کوشش کرنے لگا ہوں۔۔اس تناظر میں‌میرے کچھ اور سوالات ہیں۔

    کیا ان تینوں‌کے علاوہ ساری کرکٹ کا میدان۔۔۔۔واقعی دودھ کا دھلا ہوا ہے۔۔میرے سوالوں‌کا جواب وہ اصحاب بہتر انداز میں اپنے اذہان میں‌رکھتے ہونگے کہ کم از کم 25 فی صد کرکٹ اس کرپشن کا شکار ہے۔۔ماضی میں‌آسٹرلین، پاکستان، بھارت، اور آفریقہ اس جرم کے مرتکب ہوئے۔اور کچھ منظر عام پر آئے۔۔لیکن اس وقت نہ یہ جرائم کو اس قدر بھیانک سمجھا گیا ، اور نہ اس وقت مسلمانوں‌پر غیر قوم اس بری طرح سے ٹوٹی ہوئی تھی۔۔لیکن بہرحال یہ معاملہ پہلے سے ہی گرم تھا۔۔۔

    کیا کرکٹ سے ہٹکر سارے ڈیپارٹمنٹس بشمول اسکاٹ لینڈ یارڈ کرپشن سے پوری طرح‌پاک ہے، جو کہ ان تینوں‌کا انویسٹی گیشن کے بعد مجرم قرار دیکر گویا انصاف پسندی کا ایک بے مثال نمونہ پیش کیا ہے۔۔۔لیکن وہ بھی اسی حما م کے ننگے ہیں۔۔۔

    ساری دنیا کے سیاستدان تو سیاست کے میدان میں‌چوکے اور چھکے لگا لگار کر میدان سیاست میں‌اودھم مچا رکھے ہیں۔۔۔لیکن آج کی دنیا کی سیاستدانوں‌کی اکثریت کرپٹ ہے، بشمول ہند و پاک ۔۔کیا ہم اس سے بے خبر ہیں۔۔۔تو کیوں‌پھر ان کے انتخابات کے حصہ لینے پر تا حیات پابندی نہیں۔۔کیوں‌یہ پھر سے نئے چغوں‌کے ساتھ۔۔۔دھڑلے سے پھر سے وارد ہوئے جاتے ہیں۔۔۔!

    سوالات اتنے ہیں‌کہ ہر سوال کے پیچھے کچھ نہ کچھ ریزن ہے۔۔لیکن اب خانہ خراب ہو ان تینوں‌پلیرز کا جو کہ یا تو استحصال کا شکار ہو، یا تو کسی سازش کا شکار ہوئے یا پھر ہوسکتا ہے کہ ان تینوں‌میں‌کوئی ایک سرغنہ ہو ہی، یا دو مجرمین ہو، یا کوئی ایک معصوم مجرم ہو۔۔۔۔پاکستان کا نام تو فی الوقت بدنام ہوا ہی ہے، ہر لحاظ سے۔۔۔کفار قوم جنکا خانہ خراب ہے ہی پہلے سے۔۔وہ ہماےپلئرز کا فیصلہ کر رہے ہیں‌کہ یہ کرپٹ ہیں۔۔۔۔!

    میرا سوال یہ ہے۔۔۔کون کرپٹ نہیں‌ہیں۔۔۔جس نے فیصلہ دیا وہ خو د ایک بہت بڑی لابی کا حصہ ہوگا۔۔۔اور یہ بھی تو کرپشن کی ایک خاص قسم ہوگی۔۔۔!!!
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    بھائی صحیح کہا آپ نے ککہ کرپشن کون نہیں‌کرتا سب کے سب کرپٹ ہیں‌لیکن اتنی زیادہ سزا ہونی نہیں‌چاہیے تھی پتہ نہیں‌کیوں‌ان کے ساتھ ایسا کیا گیا یا پھر پاکستان کو کرکٹ کے میدان سے پیچھے سے پیچھے کرنا چاہتے ہیں‌
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    میرا یہی تو کنسرن ہے۔
    میں‌کسی گناہ کو سپورٹ نہیں‌کر رہا ہوں۔اگر ایسا ہے تو سب سے پہلے زرداری سمیت کتنے ہی پولیٹیشینز نہیں‌ہیں۔۔سبکو انکے فیور میں‌آکر کے بھائی ہم بھی تو کرپٹ ہیں۔۔کہہ کر۔۔باگ ڈور ایماندار ہاتھوں‌میں‌دیدینا چاہئے۔۔!

    ایک مثال لیں۔۔انہی دنوں‌جب کہ ان تینوں‌کا بھی کیس چل رہا تھا، ایک انڈین کرکٹر کے خلاف بھی ایسے ہی کچھ الزامات تھے، لیکن کسطرح وہ لوگ اپنے پلئئر کو دودھ میں سے مکھی نکالنے کے مصداق کیسے بچاو کرکے، وہ دھبہ ہی مٹاچکے۔۔جبکہ ہمارے کرپٹ لوگ۔۔ہمارے اپنے لوگوں‌کے خلاف ہی اسقدر کہتے ہیں‌کہ گویاوہ دود ھ کے دھلےہوں۔۔۔حالانکہ سب لوگ صرف " ڈیبیٹ کلب" کے ممبر ہیں۔۔۔کون کتنا دودھ کا دھلا ہوا ہے۔۔یہ بچہ بچہ بھی جانتا ہے۔۔۔!
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,919
    صحیح ۔ جنہوں نے فیصلہ سنایا وہ بھی کرپشن کا حصہ ہے ۔ چند مہینے پہلے سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف کا انٹرویو دیکھ تھا جس میں انہوں نے ثابت کیا تھا کہ آئی سی سی بھی اس طرح کی میچ فکسنگ میں برابر کی حصہ دار ہے ۔ یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ عام لوگ آئی سی سی کی اس فکسنگ سے نا واقف ہیں‌۔
     
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بالکل۔
    میں بالکل بھی ان تینوں کو سپورٹ نہیں‌کرونگا کہ انہیں‌کسی بھی قسم کی کوئی سزا نہیں‌ملنی چاہئے۔۔۔لیکن جس انداز میں‌یہ سارا کھیل کھیلا گیا، لگتا ہے کہ کہ۔۔عامر کو ٹراپ کرنے کے لئے آصف کو اور پھر بٹ کو دونوں‌کو استعمال کیا گیا۔۔۔لوگ کہتے ہیں‌کہ ۔۔کیا عام دودھ پیتا بچہ ہے۔۔چلیں‌نہ رہے۔۔لیکن یہ ایک سازش تو ضرور لگتی ہے۔

    دوسری بات، میرا اس معاملہ میں یہ کنسرن ہے کہ یہ فکسنگ کہاں نہیں‌ہوتی، اور یہ کرپشن کہاں‌نہیں‌ہورہے۔۔۔۔اور جب ہورہے تویہ تینوں‌ہی کیوں۔۔۔!!!

    سیدھی سیدھی سی بات ہے، یہ اگر کوئی انڈین پلئرز ہوتے تب اس قدر سخت سزا انہیں‌نہیں‌دی جاتی، بلکہ معاملہ کو اسقدر پیچیدہ بنایا ہی نہیں‌جاتا۔۔۔!!!
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    ہاں جانتے ہیں‌لیکن جس طرح سزا سنائی گئی اس طرح‌کبھی بھی کرکٹ میں‌نہیں‌کیا گیا۔پاکستان کی کرکٹ ختم کی جا رہی ہے سمپل اور حیرت ہوتی ہے اپنے پاکستان کرکٹ بورڈ پر کہ وہ کیا ایکشن لے رہے ہیں‌سوائے بحث کرنے کے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں