حمد پروردگارِ عالم تيرا ہی ہے سہارا --- ( حمد)

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏فروری 6, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    پروردگارِ عالم تيرا ہی ہے سہارا
    تيرے سوا جہاں میں كوئى نہیں ہمارا

    نوح (ع) كا سفينہ تو نے طوفان سے بچايا
    مشكلوں كے وقت تو ہی بندوں کے كام آيا
    مانگی خليل (ع) نے جب تجھ سے دعا خدايا
    آتش كو تو نے فورا اك گلستاں بنايا

    تو نے سب عالم كى بگڑی كو ہے سنوارا
    پروردگارِ عالم تيرا ہی ہے سہارا

    يونس (ع) كو تو نے مچھلى كے پیٹ سے نكالا
    مشكلوں كے وقت تو نے ايوب (ع) كو سنبھالا
    الياس (ع) پر كرم كا تو نے كيا اجالا
    ہے دو جہاں ميں يارب تيرا ہی بول بالا

    ہر ايك التجا نے تيرى رحمت كو ہے ابھارا
    پروردگارِ عالم تيرا ہی ہے سہارا


    يوسف (ع) كو تو نے مولا دى قيد سے رہائى
    يعقوب (ع) كو دوبارہ شكلِ پسر دکھائى
    بہتی ہوئی ندى ميں موسى (ع) كى راہ بنائى
    تو نے صليب سے بھی عيسى(ع) كى جاں بچائى

    يا رب تيرے كرم كا كوئى نہیں كنارا
    پروردگارِ عالم تيرا ہی ہے سہارا


    (ع)= عليہ السلام


    بشکریہ : پیغام سٹوڈیوویڈیو حمد: پروردگار عالم تیرا ہی ہے سہارا - URDU MAJLIS FORUM

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ خیر یا اختی
    اچھا کیا نظم کو ٹائپ کرکے
    بہت پیاری نظم ہے ماشاءاللہ
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیر
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وایاکم
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں