رواں تبصرہ ۔۔کرکٹ ورلڈ کپ 2011

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏فروری 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آج بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ہے ۔۔۔۔جس میں بھارت نے پہلے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف دس اوور میں 91 رن بنالیے ۔۔۔
    جنوبی افریقہ کے لیے یہ میچ اہم ہے اسے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    سچن اور سہواگ کو پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردینا چاہئے، تب کہیں‌جاکر۔۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ اسٹرانگ ہوسکتی ہے۔
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بالکل صحیح کہا ۔۔۔۔۔
    واقعی ایسا ہونا چاہیے
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    لو بھئی !!!1 بھارت نے شروعات تو ایسےکہ کہ لگتا تھا کہ چار سو سے زیادہ رن دیگا ۔۔۔۔مگر آخر میں دھڑا دھڑ وکٹیں تو ایسی گریں جیسا بنگلہ دیش کی
    ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں گری تھیں ۔۔۔تین سو بھی نہ کرپائے۔۔۔۔
    بہرکیف ان سب باتوں سے بے نیاز رن بنانے والی مشین "سچن" ٹندولکر نے اپنا فرض ادا کیا اور "حسب معمول" ایک اور سنچری داغ دی ۔۔۔۔
    اسکو کہتے ہیں مستند مایہ ناز اور زبردست بلے باز ۔۔۔۔۔۔جو لگاتار اپنی کارکردگی دکھائے جارہا ہے ۔۔۔۔۔


    جنوبی افریقہ کی بیٹنگ بھی بہت خوب ہے ۔۔اگر آملہ ، ڈی ولیئر اور اسمتھ چل گئے تو بھارت میچ ہار بھی سکتا ہے ۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 12, 2011
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    مبروک الف مبروک جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بھارت کو شکست دے دی ۔۔۔۔۔۔۔یا ہوو!!!!!!!!!:00032::00032::00032:
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    تو اچھا ہوا نا بھائی مزہ آیا میچ دیکھنے کا بھی۔
    ویسے انڈیا کا اسکور 400ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہ کر سکی اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا سائوتھ افریقہ نے۔
     
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آج نیوزی لینڈ بمابلہ کینیڈ جاری ہے ۔۔۔جس میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا ہؤا ہے اور تیس 1وور میں دو کھلاری کے نقصان پر 150 رن بناچکی ہے ۔۔
    یہ میچ ون سائڈڈ لگتا ہے ۔۔۔۔

    جبکہ دوسرا میچ کینیا اور آسٹریلیا کا ہوگا۔۔۔۔۔۔کینیا کی ٹیم کی کاکرکردگی کو دیکھتے ہوئے اس سے "اپ سیٹ" کی توقع رکھنا عبث ہے ۔۔۔۔
    پر کرکت ، کرکت ہے کچھ بھی ہسکتا ہے ۔۔۔

    واللہ اعلم!!!
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آسٹریلیا نے 324 رنز کا ہدف دے دیا کینیا کو

    کینیا کے 40/2آئوٹ
     
  9. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آسٹریلیا ، کینیا کے خلاف 60 رن سے جیت گیا ۔۔۔۔۔میچ کی چند ایک اہم بات یہ تھی کہ کینیا ایونٹ میں پہلی بار 200 رن سے زائد اسکور کیا ۔۔۔کینیا کے بلے باز "اوبےیا" محض دو رن کی کمی سے کئریر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔۔۔۔اور حسب معمول آسٹریلیا ابھی تک ایونٹ میں ناٹ آؤٹ ہے ۔۔۔۔
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بات ہوجائے ہمارے مستقبل یعنی پاکستان اور زمبابوے کی میچ کی
    یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے ۔۔۔۔زمبابوے کو ہرانا ہوگا ۔۔۔۔گرچہ زمبابوے کی فی الحال کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے ۔۔۔۔۔
    تاہم پاکستان کا کچھ پتا نہیں ہوتا ۔۔۔۔زیرو کو ہیرو بناے میں زیادہ وقت نہیں لیتے ۔۔۔۔۔دعا ہے بس اپنی ٹیم کے لیے خصوصاَ کامران اکمل کے لیے ۔۔۔بھائی صاحب کہیں پھر زلیل نہ کرادیں ۔۔۔۔
     
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ابھی بنگلہ دیشن اور ندلینڈ کا میچ جاری ہے جس میں ندرلینڈ نے ارٹیس اوور تک 132 اسکور کیا ، جبکہ اسکے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔۔۔۔

    بنگلہ دیش کو ندرلیند پر فوقیت حاصل ہے اس لیے میچ اسکے نام ہوگا۔۔۔۔واللہ اعلم!

    ویسے آج کا سب سے اہم میچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے کا سب کو انتظار ہے ۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    زمبابوے پاکستان سے میچ اہاجائیگا اس میں‌کوئی دو رائے نہیں‌ہے۔
    حالانکہ سری لنکا سے جیت ایک بڑی جیت تھی، لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ پاکستان کو بھاری پڑ رہا ہے، نیوزی لینڈ کے ساتھ۔۔بہتریں‌اسٹارٹ لینے کے بعد۔۔خراب فیلڈنگ لے ڈوبی۔۔ایسا ہی۔۔۔پتہ نہیں‌بعد میں کیا ہوگا۔۔۔۔!!! کورآرٹر فائنل سے آگے کا راستہ کٹھن ہے۔۔اب دعاووں‌کا ہی واحد سہارا ہے۔۔!
     
  13. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بارش !!!!!!!

    زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تھوڑا غلط ثابت ہؤا اور 27 اوور تک پانچ کھلاڑی کے نقصان پہ محض 96 رن تھے کہ بارش ہوگئی ۔۔۔۔

    فی الحال تک تو پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔۔۔میچ ہاتھ میں ہے ۔۔۔۔جیتنے کے امکان زیادہ ہیں اور بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا تو بھی
    ایک پوائنٹ کے ساتھ کوائٹر فائنل میں جگہ بنالیگا ۔۔۔۔انشاءاللہ
     
  14. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بنگلہ دیش کی ایک اور جیت پر مبارکباد ۔۔۔

    بنگلہ دیش نے ندرلینڈ کو بآسانی چھ وکٹوں سے ہرا کر اپنے پوائنٹ 6 تو کرلیے ۔۔۔مگر ابھی بھی اسکے کوائٹر فائنل میں جانے کے امکانات کا انحصار
    انگلینڈ کی شکست ہے جو کہ اگلا اور آخری میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا ۔۔۔انگلینڈ کی جیت کے صورت میں پھر بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کو لازمی ہرانا ہوگا ۔۔۔

    کیسا؟؟؟؟ ہے نا دلچسپ صورتحال
     
  15. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاکستان نے بہتر بالنگ کے سبب زمہبابوے کو 39 اوور میں سات کھلاڑی آؤٹ 151 تک محدود کردیا تھا کہ پھر بارش ہوگئی
    اور اب ڈک ورتھ لوئش میتھڈ کے تحت پاکستان کو 38 اوور میں 162 رن کا ہدف دیا گیا ہے۔۔۔جو گرچہ مشکل نہیں پر پاکستان کو کچھ نہیں کہہ سکتے ۔۔۔
    دعا کریں۔۔۔۔
     
  16. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    اگر پاکستان کی باری کے دوران بارش ہوجاتی ہے تو پھر پاکستان اور زمبانوے کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور اس طرح پاکستان کوائٹر فائنل کے لیے کوائلیفائی کرجائے گا
     
  17. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کہا جارہا ہے کہ پاکستان اگر زمبابوے سےجیت جاتا ہے تو عین ممکن ہے پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا ۔۔۔۔کواٹر فائینل میں ۔۔۔۔واللہ اعلم !
     
  18. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    اور یوں پاکستان میچ جیت گیا ۔۔۔۔۔ 7وکٹوں سے ۔۔۔اور کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔۔۔

    مبروک الف مبروک :00032::00032::00032:

    اب دیکھنا یہ ہے کہ کواٹر فائنل میں اسکا مقابلہ بھارت سے ہوتا ہے کہ نہیں۔۔۔۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    واہ ۔۔ بہت خوب ۔
    آپ نے تو کوچ پر ہی بریک لگائی ۔ اس سے آگے لکھ دیتے کہ انہیں منیجر بنا دیا جائے ۔ :00001:
    ویسے میرا خیال ہے کہ انہیں کسی بیٹنگ کوچنگ سے زیادہ ذہنی تربیت کی ضرورت ہے۔
    ان کی کوشش ہو گی کہ کسی طرح پاکستان کو کواٹر فائنل سے ہی باہر کیا جائے۔ اور ہو سکتا ہے کہ انڈیا سے مقابلہ آئے اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان آج تک انڈیا سے ورلڈ کپ میں نہیں جیتا۔ ہار ان کا مقدر بنی ۔ اور اب بھی شاید ایسا ہی ہو ۔
     
  20. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم !!!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں