کتاب الوسیلہ از شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

اہل الحدیث نے 'امام ابنِ تیمیہ' میں ‏مئی 1, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کتاب الوسیلہ

    از شیخ‌الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ


    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ صرف بزم کے ہی نہیں بلکہ رزم کے بھی انسان تھے۔ وہ ایک ایسی ہستی تھے جنہوں نے تاتاریوں کے سیل رواں کے سامنے بند باندھ دئیے اور اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے نہ صرف مسلمانوں کو جہاد پر آمادہ کیا بلکہ جب قتال شروع ہوا تو وہ فوج کی اگلی صفوں میں‌پائے گئے۔ یہاں تک کہ جب معرکہ "شقحب" میں زور کا رن پڑا تب امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے امرا لشکر میں سے ایک سے کہا
    "مجھے وہاں لے چلو جہاں موت اپنے پر پھیلائے کھڑی ہو"
    اور پھر تیروں کی بارش میں تاتاریوں پر ایسی یلغار کی کہ دوبارہ کبھی وہ شام کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔ اور بات یہاں ہی تمام نہیں ہو جاتی۔۔۔۔
    ساتویں صدی ہجری میں بدعات کو اس قدر فروغ حاصل ہوا کہ کسی اور زمانے میں نہیں ہوا۔ اگرچہ اس دور میں علماء‌موجود تھے لیکن کسی نے ان کی طرف خصوصی توجہ نہ دی حتی کہ امام رحمہ اللہ نے ان کے خلاف بھرپور جہاد کا آغاز کیا۔ آپ رحمہ اللہ نے بدعات پر تفصیلی کتب لکھیں اور اہل البدعۃ سے مناظرے بھی کیے۔ اس جدوجہد میں آپ کئی بار پابند سلاسل بھی کئے گئے۔ کتاب الوسیلہ بھی امام ابن تیمیہ کی انہی معرکۃ الارا تصنیفات میں سے ایک ہے جس میں امام رحمہ اللہ نے بڑی تفصیل کے ساتھ بدعات اور عوام میں مروجہ افکار و نظریات کی تردید و ابطال کیا ہے۔ مسئلہ وسیلہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر اہل بدعت بہت زیادہ زور دیتے ہیں امام رحمہ اللہ نے کتاب و سنت کی روشنی میں بڑے دل نشین اور موثر انداز میں اس کی نقاب کشائی کی اور حق کی راہ دکھلائی ہے۔

    اس کتاب کا ترجمہ ضیغم انصاری نے کیا ہے جبکہ تحقیق و تخریج کا فریضہ محترم سلیم اختر تلمیذ شیخ مبشر احمد ربانی حفظہم اللہ نے سرانجام دیا ہے اور اسے اسلامی اکادمی لاہور نے شائع کیا ہے۔ خوابصورت ٹائیٹل سے مزین، کمپیوٹرائزڈ کمپوزنگ کے حسن سے آراستہ کتاب 400 صفحات پر مشتمل ہے۔

    کتاب الوسیلہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


    نوٹ: کتاب الوسیلہ کا دوسرا شاندار ترجمہ از علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ بھی عنقریب انٹرنیٹ پر دستیاب ہو گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا اہل الحدیث بھائی ۔
    بہت شاندار شئرنگ۔
    بھائی جیسے ہی آئے تو پلیز ضرور شئر کیجیے گا۔
     
  3. عبداللہ یوسف

    عبداللہ یوسف ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مئی 1, 2011
    پیغامات:
    2
    وسیلے کے موضوع پر بہترین کتاب

    اب تک قائلین وسیلہ جو دلائل دیتے ہیں، ان سب کا جواب شیخ رحمہ اللہ نے اس کتاب میں دے دیا ہے۔یاد رہے کہ صرف بریلوی ہی وسلیے کے قائل نہیں بلکہ دیوبندی بھی انبیا و اولیا کے وسیلے کے قائل ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جزاکم اللہ خیر عبداللہ یوسف بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اللہ تعالى اس نيك عمل ميں حصہ لينے والے تمام افراد كو جزائے خير دے۔دوسرے ترجمے کا بھی شدت سے انتظار ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  7. عاکف سعید

    عاکف سعید محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 16, 2010
    پیغامات:
    181

    آمین
     
  8. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    خواتین وحضرات !
    آپ کا انتظار ختم ہوا
    اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرلیں:
    http://minhajusunat.com/waseela-aur-shifa-at-ka-sharai-mana-aur-mafhoom/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں