فحاشی پھیلانے کیلئے گوجرانوالہ این جی اوز کا خصوصی ہدف قرار

اہل الحدیث نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 5, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    فحاشی پھیلانے کیلئے گوجرانوالہ این جی اوز کا خصوصی ہدف قرار

    ای ڈی او ایجوکیشن کے تعاون سے برگد نامی تنظیم فحش لٹریچر کے فروغ کیلئے متحرک ہو گی، عوام کا شدید احتجاج


    گوجرانوالہ(احمد منصور سے)گوجرانوالہ کے زنانہ تعلیمی اداروں میں بھی جنسی تعلیم کا آغاز، edo ایجوکیشن گوجرانوالہ نے ’’برگد‘‘ نامی این جی او کوگرلز سکولز میں فحاشی پھیلانے کی کھلی چھٹی دے دی۔تفصیلات کے مطابق شہر علماء گوجرانوالہ کو خصوصی ہدف بناتے ہوئے ’’برگد‘‘ نامیngoنے ای ڈی او ایجوکیشن غضنفر علی ثانی کی واضح حمایت کے ذریعے ضلع بھر کے گرلز سکولز میں نہایت فحش کہانیوں پر مشتمل کتابچہ تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔برگد نامی این جی او جس کا ہیڈ آفس علامہ اقبال ٹائون راہوالی میں ہے نے جس کتابچے کو پھیلایا ہے اسے ورلڈ پاپولیشن فائونڈیشن نامی تنظیم نے ڈیزائن کیا۔ اسے یہ کتابچہ بعنوان ’’بااختیار لڑکیاں بدلا ہُوا سماج‘‘ میں کم سن لڑکیوں کو بے حیا بنانے اور اِسی طرح سے اُنھیں خفیہ تعلقات قائم کرنے کے گُر بتائے گئے ہیں۔اِس فحش کتابچے کی تقسیم پر گوجرانوالہ کے دینی حلقوں میں غم و غصہ کی شدید لہر دوڑ گئی اوراِس پر لوگوں نے سخت احتجاج کیا۔ اس مو قع پر اہلیانِ گوجرانوالہ نے اعلیٰ حکام سے اِس واقعے پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
     
  2. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    اللہ کفار اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام و نامراد کرئے۔
    ایسا کچھ ہوتا ہی رہے گا جب تک ہم لوگ اسلام کا شرعی اور حقیقی نظام نافذ نہیں کر دیتے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں