عظیم الشان پانچواں سالانہ دعوتى پروگرام - بمقام رياض سعوديه

ابو ابراهيم نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏مئی 7, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    خوشخبرى

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    مکتب دعوت وارشاد(جالیات) صناعیہ جدید ریاض,سعودى عرب, کے زیر اہتمام 13 مئى 2011م بمطابق 10 جمادى الثانى 1432ھ بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عصر
    "عظیم الشان پانچواں سالانہ دعوتى پروگرام" منعقد کیا جا رہا ہے - ان شاء اللہ

    جس میں ریاض اور دیگر شہروں کے ممتاز علمائے دین مختلف موضوعات پر خطاب فرمائیں گے -

    شیخ توصیف الرحمن حفظہ اللہ , شیخ منیر قمر حفظہ اللہ (الخبر),شیخ مقصود الحسن فیضى حفظہ اللہ (الغاط), شیخ عابد الہى ظہیر حفظہ اللہ (علامہ احسان الہى ظہیر رحمہ اللہ کے‌چھوٹے بھائى) اور دیگر علماء کرام-

    نوٹ: حاضرین کے درمیان انعامى مقابلہ ہوگا اور جیتنے والوں کو قیمتى انعامات دیئے جائیں گے -

    مکان: جامع مسجد مکتب دعوت وارشاد صناعیہ جدید, ریاض
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا۔ بہت شکریہ ۔ اسحاق بھائی ۔ اچھی خبر ہے ۔ ریاض شہر کے تمام بھائیوں کو شرکت کرنی چاہے ۔
     
  3. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    کیا یہ مکمل پتہ ہے؟ ٹرانسپورٹیشن کے لیے کیا کیا انتظامات ہیں؟
    صناعیہ جدید بطحاء سے کتنی دور ہے؟ کس سمت میں؟
    جمعہ کو آپ کب مل سکوگے ؟
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بھائى آپ کو پى ایم کردیا ہے -
     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    یاد دہانى

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ریاض کے تمام احباب کو یاد دہانى کرائى جاتى ہے کہ کل کے پروگرام میں ضرور حاضر ہوں -

    شکریہ
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    مختصر روداد

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس پروگرام کى مختصر روداد پیش خدمت ہے:

    نماز عصر کےبعد پہلى نششت
    ایک صاحب نے تلاوت قرآن سے آغاز کیا -
    ایک شخص نے نظم پیش کى-
    اس کے‌ بعد کتابوں کے مشہور مؤلف شیخ محمد اقبال کیلانى حفظہ اللہ نے آیت " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأٍ فَتَبَيَّنُوا " کى تفسیر بیان کى -
    اس کے بعد ایک نوجوان نے "السلام علیکم کى فضیلت" پر گفتگو کى-
    اس کے بعد اس پروگرام کو ترتیب دینے والے شیخ اقبال راشد حفظہ اللہ نے "شرک کى مذمت" کے موضوع پر خطاب دیا-
    ان کے بعد الغاط سے آئے ہوئے شیخ مقصود الحسن فیضى حفظہ اللہ نے "اسلام کى خوبیاں" کے موضوع پر خطاب دیا-
    شیخ کى معروف ویب سائٹ
    http://islamidawah.com/

    ان کے درس کے مغرب کى نماز کا وقت ہوا گیا-
    نماز کے بعد دوسرى نششت کا آغاز قارى عبد الرحمن ضیاء حفظہ اللہ نے تلاوت قرآن سے کیا -
    ان کى ایک تلاوت جو پہلے کسى پروگرام میں کى تھى -

    ايك دوست كى تلاوت - URDU MAJLIS FORUM

    اس کے بعد الخبر سے آئے ہوئے شیخ منیر قمر حفظہ اللہ نے "ذکر الہى کے آداب" کے موضوع پر خطاب فرمایا-
    شیخ کى ویب سائٹ
    Sheikh Mohammed Munir Qamar
    ان کے بعد شیخ عبد المالک مجاہد حفظہ اللہ نے "سود کى مذمت"پر گفتگو کى -
    عشاء کى نماز کے بعد مکتب دعوۃ کے نائب مدیر نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کے ترتیب دینے والوں‌کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
    اس کے شیخ توصیف الرحمن کے فرزند "شیخ عبد اللہ حفظہ اللہ"‌ نے مختصر مگر ولولہ انگیز تقریر سے سامعین کو متاثر کیا -
    اس کے‌ بعد حسب وعدہ سامعین سے سابقہ دروس سے سوالات کئے گئے اور جواب دینے والوں کو انعامات تقسیم کئے گئے -
    اس کے آخرى خطاب شیخ توصیف الرحمن راشدى حفظہ اللہ کا "ایمان کى حقیقت" پر ہوا -
    اس پروگرام میں ریاض اور باہر سے مختلف شخصیات بھى تشریف لائیں - ان میں
    ڈاکٹر محمد لقمان سلفى حفظہ اللہ
    ڈاكٹر محمد لقمان سلفى حفظہ اللہ ورعاہ - URDU MAJLIS FORUM
    شیخ عبد القدوس حفظہ اللہ اور ان بیٹے شیخ عبد الاحد حفظہ اللہ
    فضیلۃ الشیخ عبدالاحد بن عبدالقدوس حفظہ اللہ - URDU MAJLIS FORUM

    بہترين آواز ماشاء اللہ - URDU MAJLIS FORUM

    شیخ اسد اللہ مدنى حفظہ اللہ
    شان مصطفى صلى اللہ علیہ وسلم (خطاب شيخ اسد الله مدنى حفظه الله) - URDU MAJLIS FORUM

    قابل ذکر ہیں -

    اللہ تعالى سے‌ دعا ہے‌کہ اس پروگرام کے کرنے والے ,کروانے والے اور سننے والوں کوجزائے خیر دے اور نیک عمل کرنے کى توفیق دے - آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ما شاء اللہ ۔ اچھا پروگرام تھا ، جزاکم اللہ خیرا ، بھائی اسحاق
     
  9. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں