میں صدقے قربان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

ابو عقاشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏جون 21, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابو عقاشہ

    ابو عقاشہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 16, 2011
    پیغامات:
    2
    حسب حال میں عزیزی کی ایک نظم شئیر کر رہا ہوں۔


    نہ بجلی نہ سی این جی نہ سیف کسی کی جان
    میں صدقے قربان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    جھوٹے سچے کیس بنا کے اک دوجے کو رولیں
    جہاں پہ کامن فائدے ان کے وہاں اکٹھے ہو لیں
    جیل ٹریننگ لے کر نکلیں بنیں سیاستدان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    کھمبے ساتھ کھلوتے رہئندے جو ویلے مشٹنڈے
    بندہ ان کو لمیاں پا کے چنگا پھڑ کے پھنڈے
    جنج کسی کی، ڈھول کسی کا ایویں ای نچی جان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    ہر اک میچ تے سٹّا لا کے ہر واری ایہہ ہردے
    ہر اک روڈ تے شوخے ہو کے ون ویلنگ پئے کردے
    اگلی نسل کے ہاتھوں میں ہے شیشہ سگریٹ پان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    آپ برائلر بن گئے ہم تو کھا کھا چکن مشینی
    سنیارے بھی سونا چھڈ کے بیچنے لگ گئے چینی
    پانچ روپے کے سکے جتنا پانچ روپے کا نان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    جیسے طوطا مینا رانجھا مانگیں اپنی چوری
    ویسے ہر اک فائل کے اندر تگڑے نوٹ ضروری
    ورنہ چکر لگتے لگتے ہو جائیں ہلکان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    کھول کے سارے بٹن یہ اپنے چوڑے ہو کے ٹردے
    نیم حکیموں کی پڑیوں سے فارغ کر لیں گردے
    بوجھ اٹھے نہ ماچس کا بھی کہلائیں پہلوان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    چیٹنگ میسج ایم ایس این کے پیچھے کیسے بھاگیں
    پیکج لے کے پاگل ہو کے ساری راتیں جاگیں
    بنی کتابیں ردی ان کی ، مک گئے پڑھن پڑھان
    میں صدقے قربان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    گھر آرام سے بیٹھیں ہوں گے روڈ پہ سب کو جلدی
    صبر کا پھل بھی میٹھا ہو گا نہیں ڈیمانڈ اس پھل دی
    توڑیں گے ہر بار اشارہ چاہے ہو چالان
    میں صدقے قربان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سوہنا پاکستان

    عادت پڑی دکھاوے کی وہ جان نہ اس سے چھوٹے
    مصنوعی سے ہو گئے سارے سچے رشتے ٹوٹے
    برے لگیں ہمسائے ان کو زہر لگیں مہمان
    میں صدقے قربان میرا سوہنا پاکستان



     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    السلام علیکم ۔
    بہترین ، ابوعقاشہ بھائی ۔ یہ کس کی نظم ہے ۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت زبردست بھائی۔ :00001:

    عکاشہ بھائی یہ "حسب حال" دنیا نیوز کا پروگرام ہے، اور عزیزی اسی پروگرام میں آتے ہیں۔
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں