جنوبى افريقہ کے فاسٹ باؤلر وين پارنيل كا قبول اسلام

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏جولائی 29, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بسم اللہ الرحمن الرحيم ​

    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
    رمضان مبارك سے چند روز پہلے جنوبى افرقى فاسٹ باؤلر وين پارنيل نے اعلان كيا ہے کہ وہ رواں سال جنورى ميں اسلام قبول كر چکے تھے، اب وہ وليد پارنيل كہلائيں گے۔۔۔اسلام لانے کے بعد يہ ان كا پہلا رمضان ہو گا ۔ اس خبر كى تصديق ٹیم مينيجر نے کر دی ہے ۔
    وليد اس جمعے (آج) كو 22 سال کے ہو جائيں گے۔ كہا جارہا ہے کہ وين پارنيل اپنی ٹیم کے ساتھی ہاشم آملہ اور عمران طاھر سے متاثر ہو كر مسلمان ہوئے ہیں۔ جب كہ ہاشم آملہ نے اس تاثر كى ترديد كى ہے کہ وہ پارنيل كے فيصلے پر اثرانداز ہوئے ہوں۔
    پارنيل كے ايك ساتھی كركٹر نے نام ظاہر نہ كرتے ہوئے بتايا كہ پارنيل اپنے مذہب كى تبديلى كے فيصلے کے متعلق بہت سنجيدہ ہیں اور انہوں نے انڈین پریميئر لیگ کے دوران الكوحل كا ايك قطرہ بھی نہیں چکھا۔
    کرکٹ كى تاريخ ميں پاكستانى كرکٹر محمد يوسف( (سابق يوسف يوحنا) كے 2006ء ميں قبول اسلام كے بعد وليد پارنيل دوسرے مسيحى ہیں جس نے اسلام قبول كيا ہے۔
    مزيد تفصيلات: Wayne becomes Whallid Parnell - Pretoria News | IOL.co.za
    Proteas paceman Wayne Parnell converts to Islam - The Times of India

    اللہ أكبر اللہ أكبر لا إلہ إلا اللہ واللہ أكبر وللہ الحمد !

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    واقعی ہی میں‌ بہت اچھی نیوز ہے فور مسلم۔ اللہ تعالی ہمیں‌بھی ایسی توفیق دے کہ ہم کسی کو صحیح راہ پر لا سکیں‌۔ آمین
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ أكبر اللہ أكبر لا إلہ إلا اللہ واللہ أكبر وللہ الحمد !
    اللہ تعالیٰ ہمارے اسلامی بھائی وليد پارنيل کو دین اسلام پر ثابت قدمی نصیب فرمائے۔ آمین۔
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,869
  5. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    اللہ تعالیٰ وليد پارنيل کو استقامت عطا فرمائے اور ایسے لوگ جو ابھی تک اس سچے دین کو اپنانے میں تذبذب کا شکار ہیں، ان کے لیے نمونہ بنائے۔

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    آمین۔ وایاکم۔
     
  7. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    آمین
     
  8. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ما شاء اللہ !

    اللہ تعالٰی ولید پارنیل بھائی کو دین اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    آمين ۔ہاشم آملہ كى ہر حركت پر نظر رکھنے اور تبصرہ كرنے والے متعصب عالمى ميڈيا كو في الوقت اس خبر پر سانپ سونگھ گیا ہے ليكن يہ خاموشى طوفان كا پیش خيمہ ہو سكتى ہے۔ پارنل كے كيرئير پر اس فيصلے كا اثر ضرور ہو گا۔اللہ تعالى اس كے ليے آسانى كرے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں