انقلاب کب آتاہے؟؟؟؟؟؟

زبیراحمد نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏جولائی 29, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    دنیامیں کہیں بھی چلے جائیں جس خطے کی چاہے انقلاب کی تاریخ پڑھ لی جائے،ہمیشہ انقلاب عوام لے کرآئے ہیں،دنیاکے کسی ملک کی عوام نے انقلاب کے لیے اداروں کاسہارانہیں لیاہے۔یہ خالصتاصرف عوام کاکام ہے اورجوقومیں اس اہم فریضے سے منہ موڑتی ہیں انہیں رائج نظام کی ظالمانہ روائج کوبرداشت کرناپڑتاہے۔نظام کی کسی ظالمانہ بات کونہ ماننافطرت حسنہ ہے لیکن اس پہ ڈٹ جاناانقلاب ہے انقلاب نام ہی نظام کی بہتی لہروں کے مخالف جاناہے اسکے ساتھ جانایاان کی شجرممنوعہ کی مقررہ حدسے تجاوزنہ کرنانظام کے ساتھ کسی خفیہ معاہدے کی غمازہے۔معاہدات انسان کوباندھ دیتے ہیں لیکن انقلاب تومست قلندرلوگ ہی لاتے ہیں مصلحت قیدلوگ نہیں۔الیکشن سے انقلاب نہیں آتاہے،سرکاری عہدوں سے بھی انقلاب نہیں آتاہے،انقلاب آتاہے جب عوام اسکامصمم ارادہ کرلیتے ہیں اورکسی صورت میدان نہ چھوڑنے کاتہیہ کرلیتے ہیں۔
    اگرسیاسی ادارہ کرپٹ ہے تواسے ٹھیک کرنے کاکام عوام کاہے،یہ ادارہ ٹھیک ہوجائے توسارے ادارے بشمول سیکیورٹی کے ادارے ٹھیک ہوجاتے ہیں جب تک عوام یہ شعوراپنے دماغ میں نہیں لاتی کہ ایک ادارہ ٹھیک کرناہے تو دوسرے کودعوت دی جائے کہ آئواسے ٹھیک کروقطعادرست نہیں تب ادارہ درادارہ خرابی کاسلسلہ چل نکلے گا۔انقلاب کے لیے ایک نظریہ کاہوناضروری ہے اوراسمیں عوام کامتحدہوناضروری ہے ارادے کاپختہ ہونابھی اشدضروری ہے،قومی کمزوریوں سے نجات حاصل کرناہوگی آپسی بھیدبھائوکہ آپ بالادست نہیں ہم ہیں اسے چھوڑناہوگاایک وسیع عوامی تحریک صرف ایک اس بنیادپرچلتی ہے ہم سب ایک ہیں ہماری ضرورتیں ایک ہیں ہمارے مسائل ہیں ہم برابرہیں ہرلحاظ سے۔تبھی ایک بہترصورت نکل سکتی ہے ورنہ وہی ہوگاجوفلسطین میں ہورہاہے یاپھرکشمیرمیں کہ مقصدایک لیکن جدوجہدالگ الگ رہ کرکرنی ہے۔
    مجھے یادہے جب نوازشریف کی حکومت مشرف نے چلتی کی تھی اورعوام اسپرخاموش تھی اورمنطق یہ بتائی جارہی تھی کہ چونکہ حکومت کرپٹ تھی اورکرپشن حدسے باہرنکل گئی توفوج کومداخلت کرنی پڑی وغیرہ وغیرہ،عوام بھی سیروشکرکہ چلوبلاٹلی۔بھارت میں اندراگاندھی نے ایک سٹیٹ کی حکومت کوبرخاست کردیاتووہاں کی عوام نے احتجاج کیاکہ آپ کون ہوتی ہیں عوامی ایلیکٹڈگورنمنٹ کو گرانے والی جبکہ یہ حق ہماراہے کہ ہم نے اسے ایلیکٹ کیاہے۔عوامی شعوراوربیداری اسے کہتے ہیں جسمیں یہ بیداری نہیں ہوتی تووہ ادارہ درادارہ احتساب کے راستے پرچل کرمزیدانتظامی موشگافیوں میں الجھ جاتے ہیں۔
    اپنے دوستوں سے معذرت سے عرض کروں گاکہ کیایہ عمل درست تھاکہ کے ای ایس سی کو فوج کے حوالے کیاجاتاکہ آپ آئیں اوراسے ٹھیک کریں شہربھرمیں یہ لوگ کنڈے (غیرقانونی کنکشن)پکڑتے پھرتے تھے۔اس سے پہلے مردم شماری میں فوج کواستعمال کیاگیایہ فارم لے کردربہ درپھرتے تھے،نہروں کی صفائی انکاکام ہے۔ہم بجائے متعلقہ ادارہ ٹھیک کرنے کے انہیں سول مسائل میں دخیل کردیااورانہیں کرپٹ کردیاکہ نہ اس کام کے رہیں اورنہ اپنے اصل کام کے جس کا نتیجہ آج ہم بھگت رہے ہیں کہ خودکوغیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں۔
    جمہوری ادارے تب اچھاکام کرتے ہیں جب انمیں لوگ اچھے ہوتے ہیں یورپ میں ایماندارکلرک بھی اگربرخاست ہوتوعوام روڈپرہوتے ہیں،ہمارے پاس بے ایمان اورفاشسٹ لوگوں کاایک بڑاووٹ بینک ہے جسے عوام ووٹ دے کرایوانوں میں لاتی ہے باوجودکہ وہ ان کےلیے کچھ نہیں کرتے لیکن عوام میں انکافیم ہوتاہے۔یہ سب عوام میں جمہوری شعورکے فقدان کانتیجہ ہوتاہے۔
    ایک جگہ میں نے پڑھاتھاکہ جنرل ر مرزااسلم بیگ صاحب فوج کومشورہ دے رہے ہیں کہ آئیں اوراس حکومت کابسترگول کرکے ایک عوامی حکومت قائم کریں اورمجھے یقین ہے اسپراکثریت رائے یہ ہوگی کہ جی بالکل درست فرمایا عالی جناب نے زرداری اوراسکے وزرابڑے کرپٹ ہیں اب یہ ہوتوکیابات ہے۔لیکن بھول جانے والے ہم لوگ یہ کبھی نہیں سوچتے کہ ہم نے ایساکرکے 60 سالوں میں کیاپایاکیوں ہم گوم کرایک ایسی پالیسی کی طرف آجاتے ہیں جوناکام ہے۔ایک غارمیں پیٹھے اس شخص کی سی پالیسی جوغارمیں بھوکاپیاساکہ میں کچھ نہیں کروں گااللہ اب خودمجھے رزق دے یاپھران یہودیوں کی سوچ کہ موسی تم اورتمہارارب جاکرلڑو ہم تویہیں پرٹھیک ہیں کوچھوڑایک زندہ قوم بنناہوگاورنہ جوچلابچ گیاذرارکاکچلاگیا۔
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    زبیر بھائی دراصل ہم لوگ اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کی گردنیں مارنے سے فرصت نہیں۔
    کس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔
    پیپلز پارٹی کا اپنا پرچم، متحدہ مجلس عمل کا اپنا پرچم، تحریک انصاف کا اپنا پرچم، ن لیگ کا اپنا پرچہ، برطانوی استعماری قوت ایم کیو ایم کا اپنا پرچم
    پھر اس کے بعد ہم لوگ مذہبی طور پر بھی تفرق
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    زبیر بھائی دراصل ہم لوگ اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کی گردنیں مارنے سے فرصت نہیں۔
    کس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔
    پیپلز پارٹی کا اپنا پرچم، متحدہ مجلس عمل کا اپنا پرچم، تحریک انصاف کا اپنا پرچم، ن لیگ کا اپنا پرچہ، برطانوی استعماری قوت ایم کیو ایم کا اپنا پرچم
    پھر اس کے بعد ہم لوگ مذہبی طور پر بھی تفرقہ کا شکار ہیں۔
    اس کے علاوہ کچھ ایمان فروش اپنے آقا امریکہ سے فنڈ لے کر بد امنی قائم کیے ہوئے ہیں۔
    پھر عوام کو احتجاجات اور مظاہروں سے فرصت نہیں۔ دو دن ہڑتال کرکے پھر پہلے والی پوزیشن۔
    عوام کو مل کر ان کرپٹ سیاستدانوں کی حکومت کا تختہ پلٹانا چاھیے۔
     
  4. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    پھر کیا ہو گا؟؟ مصرکی طرح، ایک اور دریا کا سامنا تھا مجھے منیر!!!.
    جناب عالی گراؤنڈ جب تک توحید کی بنیاد پر ایک انقلاب کے لیے تیار نہیں ہے، کوئی فائدہ نہیں ہے کسی بھی انقلاب کا، کہ وہ اتنی ہی جلدی اپنی تاثیر بھی کھو بیٹھے گا.
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جس خط كى بات ہو رہی ہے اس كے مندرجات ميں ايسى كوئى تجويز نہیں۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    عوام خود کرپٹ ہیں ايك بڑی اكثريت !
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    شكر ہے كسى نے مابعد انقلاب پر سوچا ۔
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    واللہ دل کی بات کی ہے۔
    ہمارے ادارے میں جتنے لوگ ہیں سب کرپٹ ۔
    اللہ ہماری حفاظت کرے۔
     
  9. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بالکل، ہر معاملے میں کرپشن۔۔۔۔ پھر ہم ہی انقلاب کی بات بھی کرتےہیں۔ اور فرقان بھائی کی بات سے تو بالکل متفق ہوں

     
  10. اہل سلف

    اہل سلف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2011
    پیغامات:
    59
    انبیاء کی دعوت کی بنیاد انقلاب نہیں توحید تھی۔۔۔
    توحید کی بنیاد پر عمل صالح کی دعوت اور کافروں کے خلاف جہاد یہ ہی تبدیلی لے کر آتے ہیں
     
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    گزارش یہ ہے کہ خودجنرل صاحب نے ٹی وی میں آکراقرارکیاہے اوریہ خط نہیں انکااخبارات میں کالم تھاموصوف نے جہاں اپنی تجویزکوپیش کیاتھا۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    انقلاب بھی دیکھ کے آتا ہے كہ كن لوگوں ميں جا رہا ہے ۔ جب ہم اپنی عادتوں ميں انقلاب نہیں لا سكتے تو ملك ميں خاك لائيں گے۔ وعدہ خلافى ، وقت كى پابندى نہ كرنا، قول وفعل كا تضاد، ميرٹ كا خيال نہ کرنا، اسراف ، ظلم، يہ سب حكمران بعد ميں كرتے ہیں پہلے ہم خود ايك دوسرے كے ساتھ كرتے ہیں۔
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    جو قوم اپنی نیند سے نہیں‌لڑ سکتی وہ انقلاب کیا خاک لائے گی۔ ایک بجے تو شہروں میں‌لوگ اٹھ کر ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں
     
  14. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    گزارش یہ ہے کہ ذراآپ ہی میرے گوش گزارکریں کہ دنیاکی کونسی قوم ہے جس میں برائیاں نہیں ہیں،لیکن وہ ترقی کررہی ہیں اخلاقیات کے ضمن میں الگ چیزہے لیکن ترقی کاتعلق ملک کے نظام حکومت اورلوکل نظام سے ہوتاہے۔فرانس میں جولوگ بادشاہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے کوئی اخلاقیات کے بلندترین پائیدان پرنہیں تھے۔زناکوجائزقراردینے والے امام خمینی نے بھی ایران میں انقلاب برپاکیا،نظام حکومت کی تبدیلی اورقومی اخلاقی اصلاح الگ چیزیں ہیں۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    بلکل برائیاں ہیں‌۔ پارسا کوئی بھی نہیں ۔ لیکن صرف حکمرانوں کو کافر قرار دینے کی رٹ لگانے سے بھی کیا فائدہ ۔ عوام اتنی کرپٹ ہے ۔ اب جیسے عوام ہو گی ویسی ہی حکمران ہو گا ۔ اور انقلاب کی بات ساتھیوں نے کی ۔ انقلاب ایسی قومیں نہیں لاتیں جن کواپنے اور پرائے کی پہچان ہی نہ ہو ۔
    شاید ۔ آپ کی معلومات کم ہیں‌۔ خمینی یورپ سے انقلاب لیکر داخل ہوئے تھے ۔ اب ایسا انقلاب تو ہمیں نہیں چاہے جو کہ امریکہ اور یورپ سے امپورٹڈ ہو ۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ناجائز منافع خورى كا اندازہ كل كى اس بات سے لگائیں۔ جو پھل افطار سے ايك گھنٹہ پہلے 300 روپے كلو بك رہا تھا ، افطار كے بعد 150 روپے کلو ہو گیا۔ يہ مسلمانوں كا اخلاق ہے رمضان ميں۔
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    چلیں اگلے دن کی افطاری تو 50 پرسنٹ کم قیمت پر ہوئی اور وہ بھی ہنڈرڈ پرسنٹ کے دور میں اور کیا چاہیئے؟
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    اناللہ وانا الیہ راجعون
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    غريب طبقہ ايسا كرے تو برداشت كيا جا سكتا ہے كيونکہ مہنگائى واقعى اتنى زيادہ ہے كہ دل لرزتا ہے كہ لوگ كس حال ميں ہوں گے۔ مگر ايليٹ كلاس كا اور بھی خراب حال ہے۔ ماديت پرستى نے اندھا كيا ہوا ہے۔
     
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم اعجاز بھائی

    اپنے ذہن سے کچھ بھی سمجھ لیں مگر ادارے حکومت میں آتے ہیں عوام میں نہیں۔

    انقلاب عوام خود نہیں لاتی بلکہ ملک کے بڑے جاگیردار عوام / اپوزیشن میں بیٹھنے والے سیاستدان/ مذھبی جماعتیں وغیرہ وغیرہ آپس میں متفق ہو کر عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب لاتی ہیں۔ انقلاب کے لئے کسی کمانڈ کی ضرورت ہوتی ھے۔ ایسا نہیں ھے کہ آپ اپنے علاقہ سے ایک کال پر 500 بندے اکٹھے کر لیں یا میں اپنے علاقے سے ایک کال پر 500 بندے اکٹھے کر کے سڑک پر نکل پڑوں تو اس کا نتیجہ کیا ہو گا، ایک سرکل کے تحت اس کی خبر اوپر تک پہنچے گی جس سے پولیس کی بھاری نفری انہیں گھیرے میں لے گی اور اس جلوس کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور بہت سوں کو پکڑ کر لے جائے گی کہ جن کی ذمانت کروانے کے لئے بھی کوئی ذریعہ نہیں ہو گا اسی لئے ایسے انقلاب کے لئے اب کوئی بھی تیار نہیں ہوتا۔

    والسلام
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں