ماہ مبارک کا پہلا عشرہ ختم ہو چکا

فاروق نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اگست 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ماہے رمضان المبارک کا جو کہ برکات والا مہینہ ہے جس میں شیاطین کو جگر دیا جاتا ہے اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جن میں سے ریان دروازہ صرف اور صرف روزہ داروں کے لیے ہے۔
    تو کیا کہتے ہیں آپ میرے بھائیو/بہنو اور دوستوں و احبابو اور قار‏ئیں کرام
    آپ نے اس ماہے مبارک کے پہلے دس مبارک دنوں میں کیا کیا!
    کیا آپ نے اللہ سبحانہ وتعالی کے ساتھ وہ تجارت کی جس میں واللہ کبھی نقصان نہیں
    اللہ کی قسم ابھی بھی وقت ہے دو عشرے باقی ہیں جس نے کسی بھی قسم کی گوتاہی برتی ہو یا گوتاہی ہوئی ہو وہ خربر دار ہو جائے اور کمر کس لیے
    اور آخر میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آپنا محاسبہ ضرور کرتے رہیں
    لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ فاروق بھائی بہت اچھے ٹاپک پر بات شروع کی ہے آپ نے۔یقین کریں جتنا اس سال اس ماہ مقدس میں لوگوں کی لا پراوہی دیکھی گئی ہے۔ اتنا کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔اللہ ہمارے حالوں پر رحم کرے۔آمین جس وقت رات کو مساجد میں تراویح ہو رہی ہوتی ہیں ۔بالکل عین اُسی وقت نوجوان اپنی bikes پر میوزک لگائے ہوئے۔ون ویلنگ کر رہے ہوتے ہیں۔اور بڑے بڑے سٹال پر بڑے ڈیک لگے ہوئے ہیں جن پر پاکستانی ترانے اور گانے چل رہے ہوتے ہیں۔جب یہ نوجوان دیکھتے ہیں کہ کوئی مسجد کی طرف نماز کیلیئے جا رہا ہے تو اُس کے قریب جونہی آتے ہیں میوزک کے ساتھ ساتھ خود بھی شور کرنے لگ جاتے ہیں۔ میں کسی یہودی عیسائی یا ہندوں کی بات نہیں کر رہا ۔بلکہ یہ مسلمان بچے ہیں۔رحمت کے اس عشرے میں ہم اپنے آپ پر زحمت بنے ہوئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ ہم بہت ہی کمزور ہیں ۔گناہ گار ہیں ۔ہمارے گناہوں کی طرف نہ دیکھ بلکہ اپنی رحمت کی طرف دیکھ۔ اللہ ہمیں اس نیک اور مقدس مہینے کی قدر کرنےکی توفیق عطا فرما۔آمین
     
  3. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپ نے کون سے علاقہ کی بات کی ہے اس کا تو مجھ کو معلوم نہیں مگر جو میرے نقطہ نظر سے بات گزری ہے وہ کچھ ان الفاظوں سے پیش کرتا ہوں
    بے شک! اس میں کوئی شک نہیں کہ شیطان اس ماهِ مبارک جس کو ہم رمضان الکریم یا رمضان المبارک بھی پکارتے ہیں اس میں شیاطین کو جگر دیا جاتا ہے
    مگر یہ شیطان بہت ہی کمبخت مخلوق ہے اس نے اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات کی قسم اٹھا کر کہا تھا اے اللہ میں اولادِ آدم کو بھکادوں گا تو اللہ سبحانہ وتعالی نے کیا ارشاد فرمایا تھا کہ نہیں تو میرے نیک بندوں کو نہیں آپنے غلیظ دھوکے میں لاسکتا
    اب شیطان تو بچارا بند ہے قید میں ہے کیا کرے آخر خالق کا حکم جو ہے
    لیکن اس کے شاگرد جو کہ انسانوں میں سے بھی ہیں اور جنات میں سے بھی میں بس انسانوں ہی کا ذکر مناسب سمجھتا ہوں کیوں کہ جنات کو میں دیکھ ہی نہیں سکتا ان کی اصلی حالت میں
    جس طرح آپ نے ذکر کیا ہے تو یہ سب شیطان کے شاگردِ خاص ہی لگتے ہیں واللہ اعلم


    شروع میں یعنی پہلے رمضان کو میرے گھر کے پاس والی مسجد جس کے حجم کا اندازہ اس سے لگالیں کہ اس کی ایک صف میں تقریبن 30 سے 35 آدمی آسکتے ہیں اور مسجد کے اندر کا حصہ میں 8 صفہیں ہیں اس کے بعد اس سے زیادہ حصہ جس میں 6 سے 8 صفہیں باندیں جاسکتیں ہیں اور اس سے بھی کچھ زیادہ پہلے دن تو مسجد اتنی بھرگئی تھی کہ لگرہا تھا کہ ac کام کرنا چھوڑ چوکے ہیں اور باہر کے صحن میں پنکھے لگے ہونے کے باوجود بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی
    اور آج جب کہ پہلے عشرہ کا آخری دن تھا تو یقین جانیں وتر کی نماز کے وقت بامشکل 2 صفیں تھیں
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت عمدہ بات كى طرف توجہ دلائى ہے ۔ اللہ تعالى ہميں اپنے محاسبے اور اس مقدس مہینے كى بركتيں زيادہ سے زيادہ سمیٹ لينے كى توفيق دے ۔
     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اللہ ہمارے اعمال قبول کرے - آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں