حمص

irum نے 'کچن کارنر' میں ‏ستمبر 7, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    حمص

    اشیاء:

    کابلی چنے دو کپ
    1.2 چمچ میٹها سوڈا
    tehini 1.2 کپ
    نمک دو چائے والے چمچ
    تازه لیموں کا جوس 1.2 کپ
    تازه پارسلے یا دهنیا تهوڑے سے
    لہسن آٹه جوے
    پانی تهوڑا سا

    ترکیب:

    چنے دهو کر بہت سا پانی اور میٹها سوڈا ڈال کر رات کو بهگو دیں صبح تک ڈبل سے زیاده ہو چکے ہوں گے یہ پانی گرادیں اور کافی سارا پانی اور ڈال کر ابلنے کے لئے رکه دیں جب گل جائیں تو چهلنی میں ڈال دیں۔

    چنوں کو فورڈ پروسیسر یا چوپر میں ڈال کر باریک پیس لیں. تهوڑا پانی بهی شامل کر لیں تا کہ نرم پیسٹ سی بن جائے۔

    tehini میں لیموں جوس اور ایک چمچ پانی و پسے ہوئے لہسن ملا لیں اور اسے چنوں کی پیسٹ میں ملا دیں. نمک چکه لیں۔

    ڈش میں نکالیں اور در میان میں پارسلے سجادیں. حمص کے اوپر تهوڑا سا زیتوں کا تیل ڈال دیں اور چٹکی لال مرچ پوڈر چهڑک دیں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت زبردست ترکیب
    یہاں تو اکثر ہوٹلوں پر ناشتہ، دوپہر کا کھانا، اور رات کے کھانے میں یہ ڈش لازمی ہوتی ہے۔
     
  5. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    بہت زبر دست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شیئرنگ کا شکریہ بہن جی۔۔۔۔۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جی بھائی ہم بھی کافی عرصہ کویت میں رہیں ہیں وہاں پر یہ ڈش بہت عام ہے مگر عام لوگوں کو یہ بہت عجیب لگے گی
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  7. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    :)
    جی سسٹر، بالکل ۔ لیکن گھر بنانے میں اور جو باہر ہوٹل وغیرہ سے ملتا ہے اس میں کافی فرق ہوتا ہے۔
    گھر والا زیادہ اچھا بنتا ہے۔
    میرے ایک دوست گھر میں بناتے ہیں، اور اسمیں وہ کھیرا اور گاجر بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس سے حمص کا ٹیسٹ بالکل ہی مختلف ہو جاتا ہے۔
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    اور میرے بھائی نے ایک بار بنایا تھا سوائے ان کے کسی نے نہیں کھایا کیوں کہ وہ ٹھیک نہیں بنا تھا
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ جاسم منیر صاحب، گھر پر تو آج تک نہیں بنایا۔ اب بنا کر دیکھنا پڑے گا۔ جمعہ کا ناشتہ بنانا چونکہ میرے ذمہ ہوتا ہے۔ اس لیۓ جمعہ کو حمص کا تجربہ کریں گے۔ ان شاء اللہ
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لال مرچ کی بجائے اوپر سے شہد ڈال لیا جائے تو بہتر ہے۔ لیکن یہ میری ایجاد ہے۔
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    پھر تو یہ حمص کے بجاۓ کچھ اور ہی بن جاۓ گا۔ یعنی حمص "مالح" کے بجاۓ حمص "حلو" بن جاۓ گا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حمص، میم پر تشدید کے ساتھ . کافی سخت ہوتا ہے. مگر فلافل کے ساتھ ناشتہ میں ہونا ضروری ہے.
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بجا فرمایا فلافل تو ہمارے ریاض میں کہتے ہیں۔ آپ کے ہاں کوئ اور نام ہے شائد
     
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آپ نے نہیں بتایا لیکن مجھے یاد آ گيا۔ آپ کے ہاں اسے "سیندوتش طعمیہ" کہتے ہیں۔
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہمارے ہاں بھی فلافل کو فلافل ہی کہتے ہیں، سیندویش طعمیہ تو تب بنے گا جب سینڈوچ میں ڈلیں گے۔۔۔۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی شیخ،تھریڈ دیر سے دیکھا. اصل میں توجہ ذائقہ و حُمَّص پر تھی.ویسے فلافل و طعمیہ میں کافی فرق ہے.
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حلق سے تو اترے گا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہاں اسے سیندوتش فلافل کہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں