میموری کارڈ ٹھیک ہو سکتا ہے؟؟؟؟؟

وحیداحمدریاض نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏ستمبر 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    السلام علیکم

    ڈئیر ایکسپرٹس،

    کیا میموری کارڈ ٹھیک ہو سکتا ہے؟؟؟؟؟؟
     
  2. این اے ناصر

    این اے ناصر -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2011
    پیغامات:
    808
    وعلیکم السلام، کمال ہے کوئی تفصیل بھی نہیں لکھی۔ ہم کوئی نجومی نہیں ہیں ۔ مجھے کورئیرکردوپھراپ کوبتاؤں گا۔
     
  3. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    السلام علیکم


    کارڈ ڈیٹیکٹ ہوتا ہے، لیکن
    read

    نہیں ہوتا

    اور فارمیٹ بھی نہیں ہو رہا




    [​IMG]
     
  4. راہگیر

    راہگیر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2011
    پیغامات:
    158
    ھھھھھھھھ
     
  5. این اے ناصر

    این اے ناصر -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2011
    پیغامات:
    808
    موبائل کے میموی کارڈزکوہمیشہ موبائل پرہی فارمیٹ کرناچاہیے کیونکہ ونڈوزاورموبائل کے اپریٹنگ سسٹم میں زمین آسمان کافرق ہوتاہے۔ یہ ایرراس وقت جنریٹ ہوتاہے جب اپ کارڈکوکبھی کمپیوٹرپرفارمیٹ کرتے ہیں اورکبھی موبائل پراس کارزلٹ پھریہی نکلتاہے جواپ کے پاس ایررآ رہاہے۔
    اس کے علاوہ Fdisk اور Cmd پرفامیٹ کمانڈ دے کردیکھ لیں ۔ اس مسئلے کے حل کے 5 نسخے مندرجہ زیل ربط پرلکھے ہوئے ہیں۔

    لنک
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 29, 2011
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
  7. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104

    السلام علیکم

    چیک کرتا ہوں
     
  8. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    ہمارے پاکستان میں یو ایس بی اور میموری کارڈ میں دو نمبری شروع دن سے ہوتی آئی ہے۔ قابل افسوس ہے کہ ہمارے کچھ تاجر حضرات ہمسایہ ملک چین جا کر میموری کارڈ بنانے والی فیکٹریوں سے جان بوجھ کر خراب اور مسترد شدہ مال خرید کر لاتے ہیں جنھیں یہیں مقامی طور پر پیک کیا جاتا ہے اور وارنٹی بھی خود ہی دے دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے 2014 کا ایک واقعہ جو میرے انکل کے ساتھ پیش آیا جو چینی ایمبیسی سے بطور گارڈ منسلک تھے اور تازہ تازہ ریٹائر ہوئے تھے۔ انھیں ہال روڈ کے ایک مشہورو معروف تاجر نے خرچہ دے کر چین بھیجا کہ انھیں چینی زبان کی سمجھ بوجھ تھی۔ تاجر صاحب کا مختلف مال بک کرانے کے بعد وہ بتائے گئے پتے پر یو ایس بی، میموری کارڈ بنانے والی فیکٹری گئے۔ وہاں کے مینیجر نے انھیں دیکھتے ہی پہچان لیا کہ پاکستان سے آئے ہیں اور انھیں ایک بڑا شاپر بیگ دے کر ایک ہال میں بھیج دیا جہاں فیکٹری کا کاڑکباڑ پڑا تھا جبکہ دوسری طرف یو ایس بی اور میموری کارڈ کا اتنا بڑا ڈھیر لگا ہوا تھا کہ ہال کی چھت کو چھو رہا تھا۔ وہاں اور بھی کچھ پاکستانی حضرات ملے جنھوں نے بتایا کہ آپ شاپر بھر لیں، باہر وزن کر کے اس کی قیمت لگائی جائے گی۔ تھوڑے تذبذب کے بعد انھوں نے شاپر بھرنا شروع کیا اور باہر آئے۔ وزن والی مشین پر رکھا تو آٹھ کلو سے کچھ کم وزن نکلا۔ ایک اور شاپر لیا اور اسے بھی بھر لیا۔ خیر اس کی قیمت یوآن جو چینی کرنسی ہے اس میں ادا کی جو پاکستانی مبلغ کُل ساڑھے سات ہزار روپے بنی۔ پاکستان آئے اور تاجر صاحب کو یو ایس بی اور میموری کارڈ سے بھرے دو لفافے تھمائے جس پر انھوں نے موقع پر ہی دکان پر کام کرنے والے لڑکے کو مال کی پیکنگ کا آرڈر دے دیا۔ تاجر صاحب نے بتایا کہ ہم نے تو صرف مال بیچنا ہوتا ہے۔ خراب نکل آئے تو دس دفعہ بدل کر بھی ہم فائدے ہی میں رہتے ہیں۔ اس مال میں معمولی مینوفیکچرنگ نقص ہوتا ہے جس پر کمپنی اسے ضائع کر دیتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر 32GB کی یو ایس بی یا میموری کارڈ ہے تو 10GB تا 14GB تک بالکل صحیح ڈیٹا سٹور ہو گا لیکن اس کے بعد ڈیٹا کرپٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں عوام کی اکثریت 14GB سے اوپر جب تک پہنچتی ہے اس وقت تک وارنٹی پیریڈ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔
    ایک اور دونمبری یہ لگائی جاتی ہے کہ یو ایس بی یا میموری کارڈ کی Capacity کو فرضی طریقے سے بذریعہ سافٹ وئیر بڑھا دیا جاتا ہے۔ باہر اس کی case بھی بدل دی جاتی ہے (خراب مال کی case سنبھال کر رکھی جاتیں ہیں اور بوقت ضرورت اس طرح کے مواقع پر استعمال کی جاتی ہیں)۔ یہ فرضی capacity فارمیٹ کرنے سے بھی پتہ نہیں چلتی جب تک اس پر اصل ڈیٹا اس کی capacity کے حساب سے نہ ڈالا جائے اور یہ زحمت شائد ہی کوئی کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ بھی کئی اور طرح کے خفیہ طریقے ہیں جو یہ تاجر حضرات جانتے ہیں کہ Bad Sectors کو کیسے چھپانا ہے وغیرہ وغیرہ۔

    باقی اللہ سے دعا ہے کہ ایسے تاجر حضرات کو ہدایت دے اور ہمیں بھی ایسے دونمبر لوگوں کے ہتھے چڑھنے سے بچائے رکھے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    خوب. اپنی تحریر، واقعہ نئے تھریڈ میں لکھا کریں. بہتر ہے
     
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں