اس نے سکوتِ شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیا

ابن قاسم نے 'شعری مجلس' میں ‏اکتوبر، 15, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717

    اس نے سکوتِ شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیا
    ہجر کی رات بام پر ماہِ تمام رکھ دیا

    آمدِ دوست کی نوید کوئے وفا میں عام تھی
    میں نے بھی اک چراغ سا دل سرِ شام رکھ دیا

    دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیں
    میں نے تو سب حسابِ جاں برسرِ عام رکھ دیا

    اس نے نظر نظر میں ہی ایسے بھلےسخن کہے
    میں نے تو اس کے پاؤں میں سارا کلام رکھ دیا

    شدتِ تشنگی میں بھی غیرتِ مہہ کشی رہی
    اس نے جو پھیر لی نظر میں‌نے بھی جام رکھ دیا

    اور فراز چاہیں کتنی محبتیں تجھے
    کہ ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا



    - احمد فراز
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    نائس شیئرنگ
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت خوب ظہیر بھائی
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  4. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    بہت خوب انتخاب
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    ہمت افزائی کا بہت شکریہ۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں