سورة الغَاشِیَة ---------- از تفسیر احسن البیان ‏

irum نے 'تفسیر قرآن کریم' میں ‏اکتوبر، 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    [​IMG]

    سورة الغَاشِیَة

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ



    بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ کے ساتھ سورۃ الغَاشِیَة بھی پڑھتے تھے (موطا امام مالک ، باب القراءاۃ فی صلاۃ الجمعۃ)

    هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ﴿١﴾


    کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے (1)


    تفسیر


    ١۔١ ھَل بمعنی قَد ہے غاشیہ سے مراد قیامت ہے، اس لئے کہ اس کی ہولناکیاں تمام مخلوق کو ڈھانک لیں گی۔
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ﴿٢﴾


    اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے (2)


    تفسیر

    ٤۔۱یعنی کافروں کے چہرے، خاشعۃ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل، جیسے نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزیاور تذلل سے جھکا ہوتا ہے۔
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ﴿٣﴾

    (اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے (3)


    تفسیر


    ٣۔١نَاصِبَۃُ کے معنی ہیں تھک کر چور ہو جانا ، یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہوگا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہوگا۔ اس کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کر کے تھکے ہوئے ہونگے یعنی بہت عمل کرتے رہے ہوں‌گے ، لیکن وہ عمل باطل مذہب کے مطابق بدعات پر مبنی ہونگے، اس لئے “عبادات“ اور “اعمال شاقہ“ کے باوجود جہنم میں جائیں گے۔ چنانچہ اسی مفہوم کی رو سے حضرت ابن عباس نے (عَمِلَۃ، نَّاصِیَۃ) سے نصاریٰ مراد لئے ہیں (صحیح بخاری، تفسیر سورۃ غاشیۃ )
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    تَصْلَىٰ نَارً‌ا حَامِيَةً ﴿٤﴾تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ﴿٥﴾


    وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے (4)اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا (5)


    تفسیر


    5 یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو۔ (فتح القدیر)
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِ‌يعٍ ﴿٦﴾


    ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا (6)


    تفسیر

    6 یہ ایک کانٹے دار درخت ہوتا ہے جسے خشک ہونے پر جانور بھی کھانا پسند نہیں کرتے، بہرحال یہ بھی زقوم کی طرح ایک نہایت تلخ، بدمزہ، اور ناپاک ترین کھانا ہوگا جو جزو بدن بنے گا نہ اس سے بھوک ہی مٹے گی۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ ﴿٧﴾ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ﴿٨﴾ لِّسَعْيِهَا رَ‌اضِيَةٌ ﴿٩﴾ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ﴿١٠﴾ لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً ﴿١١﴾ فِيهَا عَيْنٌ جَارِ‌يَةٌ ﴿١٢﴾ فِيهَا سُرُ‌رٌ‌ مَّرْ‌فُوعَةٌ ﴿١٣﴾ وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ ﴿١٤﴾ وَنَمَارِ‌قُ مَصْفُوفَةٌ ﴿١٥﴾ وَزَرَ‌ابِيُّ مَبْثُوثَةٌ ﴿١٦﴾


    جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا (7) بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے (8) اپنی کوشش پر خوش ہوں گے (9) بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے (10) جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے (11) جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا (12) (اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے (13) اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے) (14) اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے (15) اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی (16)


    تفسیر

    یہ اہل جنت کا تذکرہ ہے جو جہنمیوں کے برعکس نہایت آسودہ حال اور ہر قسم کی آسائشوں سے بہرہ ور ہوں گے۔ عَینُ بطور جنس کے ہے یعنی متعدد چشمے ہوں گے ۔ نَمَارِقُ بمعنی وَسَائدَ (تکیے) ہے زَرَابِيُّ مسند قالین اور گدے بستر مَبْثُوثَةٌ پھیلی ہوئی ۔ یعنی یہ مسندیں جگہ جگہ بچھی ہوں گی ۔ اہل جنت جہاں آرام کرنا چاہیں گے کر سکیں گے ۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    أَفَلَا يَنظُرُ‌ونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ﴿١٧﴾


    کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں (17)


    تفسیر

    ١٧۔١اونٹ عرب میں عام تھے اور ان عربوں کی غالب سواری یہ تھی، اس لیے اللہ نے اس کا ذکرہ کر کےفرمایا کہ اس کی خلقت پر غور کرو، اللہ نے اسے کتنا بڑا وجود عطا کیا ہے اور کتنی قوت و طاقت اس کے اندر رکھی ہے۔ اس کے باوجود وہ تمہارے لئے نرم اور تابع ہے، تم اس پر جتنا چاہو بوجھ لادھ دو وہ انکار نہیں کرے گا اور تمہارا ماتحت ہو کر رہے گا علاوہ ازیں اس کا گوشت تمہارے کھانے کے لئے، اسکا دودھ تمہارے پینے کے اور اس کی اون، گرمی حاصل کرنے کے کام آتی ہے۔
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُ‌فِعَتْ ﴿١٨﴾


    اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے (18)


    تفسیر

    ۱۸۔۱یعنی آسمان کتنی بلندی پر ہے پانچ سو سال کی مسافت پر پھر بھی بغیر ستون کے وہ کھڑا ہے اس میں کوئی شگاف اور کجی نہیں ہے نیز ہم نے اسے ستاروں سے مزین کیا ہوا ہے۔
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ﴿١٩﴾


    اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں (19)


    تفسیر

    ۱۹۔۱یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے، نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں وہ اس کے علاوہ ہیں۔
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وَإِلَى الْأَرْ‌ضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ﴿٢٠﴾


    اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے (20)


    تفسیر

    ۲۰۔۱یعنی کس طرح اسے ہموار کر کے انسان کے رہنے کے قابل بنایا ہے وہ اس پر چلتا پھرتا ہے کاروبار کرتا ہے اور فلک بوس عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    فَذَكِّرْ‌ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ‌ ﴿٢١﴾


    پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں (21)


    تفسیر

    ٢١۔١ یعنی آپ کا کام صرف تذکیراور تبلیغ و دعوت ہے، اس کے علاوہ یا اس سے بڑھ کر نہیں۔
     
  12. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ‌ ﴿٢٢﴾


    آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں (22)


    تفسیر

    6 کہ انہیں ایمان لانے پر مجبور کریں ۔ بعض کہتے ہیں‌ کہ ہجرت سے قبل کا حکم ہے جو آیت سیف سے منسوخ ہو گیا ، کیوں کہ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا أمرت أن أقاتل الناس حتى يقولوا لا إله إلا الله فإذا قالوها عصموا مني دماءهم و أموالهم إلا بحقها و حسابهم على الله ۔(صحیح بخاری ، باب وجوب الزکوۃ مسلم کتاب الایمان ، باب الامربقتال الناس حتی یقولوا ۔۔۔) مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا إله إلا الله کا اقرار کر لیں گے تو انہیں نے مجھ سے اپنے خونوں اور مالوں کو بچا لیا۔ سوائے حق اسلام کے ، (جو اگر ہمارے علم میں نہ آیا تو ) ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے “
     
  13. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ‌ ﴿٢٣﴾ فَيُعَذِّبُهُ اللَّـهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ‌ ﴿٢٤﴾


    ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے (23) اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا (24)

    تفسیر

    ۱۔۱یعنی جہنم کا دائمی عذاب۔
     
  14. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ‌ ﴿٢٣﴾ فَيُعَذِّبُهُ اللَّـهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ‌ ﴿٢٤﴾


    ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے (23) اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا (24)

    تفسیر

    ۱۔۱یعنی جہنم کا دائمی عذاب۔
     
  15. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ﴿٢٥﴾ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ﴿٢٦﴾


    بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے (25) پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا (26)

    تفسیر

    ۲۔۱مشہور ہے کہ اس کے جواب میں اللھم حاسبنا حسابا یسیرا۔ پڑھا جائے، یہ دعا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض نمازوں میں پڑھتے تھے، جیسا کہ سورۃ انشقاق میں گزرا لیکن اس کے جواب میں پڑھنا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔


    کمپوزنگ
    irum​
     
  16. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا سسٹر ارم
     
  18. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وایاکم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں