لا تحزن ان اللہ معنا!

رفی نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏دسمبر 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    "غم نہ کر! اللہ ہمارے ساتھ ہے۔" (التوبہ 40)
    دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے یہ وہ تاریخی الفاظ ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں قیامت تک کے لئے محفوظ کر دیا ہے، یہ الفاظ اُس موقع کے ہیں جب کفار مکہ نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے قتل کا تہیہ کر لیا تھا۔ خون کے پیاسے دشمن آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو ہر طرف ڈھونڈتے ہوئے عین اس غار کے دہانے پہنچ گئے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم، یارِ غار رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو سخت خوف لاحق ہوا کہ اگر ان لوگوں میں سے کسی نے ذرا آگے بڑھ کر غار میں جھانک لیا تو ہم نظر آ جائیں گے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے اطمینان میں ذرا فرق نہ آیا اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ کہہ کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو تسکین دی کہ:

    "غم نہ کر! اللہ ہمارے ساتھ ہے۔"

    غور کرنے کا مقام ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے یہ کیوں فرمایا کہ "غم نہ کر" آپ صلی اللہ علیہ و سلم یہ بھی فرما سکتے تھے کہ "خوف نہ کر"۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس فرشتے انسانی روپ میں آئے، آپ علیہ السلام ان کی ضیافت کے لئے بھنا ہوا گوشت لے آئے مگر انہوں نے کھانے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھایا، اس واقعہ کو قرآن مجید یوں بیان کرتا ہے:

    "اور دیکھو، ابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لئے ہوئے پہنچے، کہا تم پر سلام ہو، ابراہیم نے جواب دیا تم پر سلام ہو، پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لئے) لے آیا مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہو گیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا، انہوں نے کہا: ڈرو نہیں، ہم تو لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔" (ھود 69، 70)

    حضرت موسٰی علیہ السلام کو جب نبوت عطا کی گئی تو حکم ہوا کہ اپنی لاٹھی پھینک، جب انہوں نے لاٹھی پھینکی تو آپ علیہ السلام ڈر گئے، اس واقعہ کو یوں بیان کیا گیا:

    "جونہی موسٰی نے دیکھا لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مڑکر بھی دیکھا، اے موسٰی ڈرو نہیں۔" (النمل 10)

    ان دونوں واقعات سے معلوم ہوا حضرت ابراہیم اور حضرت موسٰی علیہم السلام سے کہا گیا:

    "لا تخف"

    یعنی ڈرو نہیں مگر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ: لا تخزن "غم نہ کر"

    آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

    اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈر اور حزن میں بڑا فرق ہے۔ آدمی کو جب اپنی جان، مال اور عزت و آبرو پر حملے کا خطرہ ہو تو اسے ڈر لاحق ہوتا ہے جبکہ حزن اپنے لئے نہیں بلکہ کسی اور کے لئے ہوتا ہے۔

    صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو اپنی جان کا خوف نہیں تھا بلکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا حزن تھا۔ جبکہ انہوں نے دیکھا کہ کفار غار کے دہانے پہنچ گئے ہیں تو انہیں اپنی جان کا خوف لاحق نہیں تھا بلکہ اس کا غم کھائے جا رہا تھا کہ یہ لوگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو معاذ اللہ نقصان نہ پہنچائیں۔

    ماخوذ: روشنی جمعۃ المبارک 25 نومبر 2011


    کمپوزنگ: رفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا جزا
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    رفی بھائی جزاک اللہ خیرا
    بہت اچھا موضو ہے
    بس میں اس میں ایک بات کا اضافہ کرنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ
    یہاں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ فرمایا(لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا) کہ غم نہ کر! اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
    جبکہ سورة الشعراء میں بنی اسرائیل کو جب موسی علیہ السلام فرعون سے آزاد کرواکر سمند کے پاس پہنچے تو اصحاب موسی نے کیا کہا کہ اے موسی ہم تو گھیرے گئے یعنی آگے سمند ہے اور پیچھے فرعون اور اس کا لشکر ہے تو موسی علیہ السلام نے کیا جواب دیا (قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ (62)) موسٰی نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا
    غور کرنے کی بات ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اللہ کے رسول نے کیا فرمایا اور موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل سے کیا فرمایا
    اس سے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت بھی بیاں ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    نائس شئیرنگ رفی بھائی
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. عبداللہ الطاف

    عبداللہ الطاف -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2009
    پیغامات:
    257
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. نعمت اللہ

    نعمت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2012
    پیغامات:
    261
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا رفی بھائی
     
  13. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. انجینئر عبدالواجد

    انجینئر عبدالواجد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2010
    پیغامات:
    220
    بہت ہی عُمدہ دلیل
    اور بہت ہی لاجواب نقطہ ہمیں بتلایا ہے آپ نے
    ماشاءاللہ
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان اللہ
     
  16. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاکم اللہ خیرا
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  18. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں