ہرنماز کے بعد آيۃ الکرسی پڑھنے والی حدیث کی صحت

کارتوس خان نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏جون 30, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    ہرنماز کے بعد آيۃ الکرسی پڑھنے والی حدیث کی صحت

    الحمد للہ
    اس حدیث کوامام نسائ رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب " عمل الیوم واللیلۃ " اور ابن سنی نے بھی " عمل الیوم واللیلۃ " اورطبرانی نے " معجم الکبیر " میں محمد بن حمیر عن محمد بن زیاد الالھانی عن ابی امامۃ رضي اللہ تعالی عنہ سے نقل کیا ہے ۔

    اور اس کی اسناد میں کوئ حرج نہیں اور ابن حبان رحمہ اللہ تعالی نے کتاب الصلاۃ میں اورامام منذری اور ابن عبدالھادی اور عبن کثیر رحمہم اللہ تعالی نے صحیح کہا ہے ۔

    اورابن جوزی رحمہ اللہ تعالی نے مبالغہ کرتے ہوۓ اسے اپنی کتاب " الموضوعات " میں ذکرکرتے ہوۓ اس کی موافقت نہیں کی ۔

    اوراس حدیث کو محمد بن زیاد الھانی سے روایت کرنے میں محمد بن حمیر متفرد ہے یعنی اس کے علاوہ کسی اورنےالھانی سے یہ روایت نقل نہیں کی تواس بنا پرحدیث کی سند میں علت کا احتمال ہے ، اورخاص طور پرجبکہ فسوی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ محمد بن حمیر لیس بالقوی ، یہ قوی نہیں ۔

    لیکن ابن معین رحمہ اللہ تعالی نے اس کی مخالفت کی اور محمد بن حمیر کو ثقہ قرار دیا ہے ، اورامام احمد کہتے ہیں کہ ، میں نے تو اس میں خیرکے علاوہ کچھ نہیں پایا ( ماعلمت الاخیرا ) اورامام نسائ رحمہ اللہ تعالی نے لاباس بہ کہا ہے ۔

    تواس طرح یہ حدیث صحیح کے درجہ تک نہیں بلکہ جید درجہ تک پہنچتی ہے ، اور اس طرح کی جید درجہ کی احادیث کئ ایک وجوہ سے قابل قبول ہے :

    اول :
    اس لیے کہ امام نسائ رحمہ اللہ تعالی نے روایت کیا اور اس کی کوئ علت بیان نہیں کی بلکہ اسے صحیح کہا اوراحادیث مختارہ میں ذکرکیا ہے ۔

    دوم :
    اس لیے کہ یہ حدیث اصول احکام میں سے نہیں ۔

    سوم :
    جب تفرد بیان کرنے والے راوی کے ضبط پر کوئ قرینہ دلالت کررہا ہوتو صدوق بالحدیث کا تفرد قابل قبول ہے ، تومحمد بن حمیر کا تفرد بھی اس طرح کا ہے ، اورپھر اس حدیث کے کئ اورشواھد بھی ہیں ، مثلا مغیرہ بن شعبہ اور ابومسعود اور علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہم ، اور ان میں کوئ ایک بھی صحیح نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم .

    الشیخ سلیمان بن ناصر العلوان
     
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    جزاک اللہ خیرا.
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں