چائے۔۔ مگر اچھی چائے!

فرینڈ نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    ایک کپ ہمیں بھی پلا دیں ام جابر :00039:
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 17, 2013
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چائے ابھی پی تھی اب ایک اور کپ پینے کو جی چاہ رہا ہے ۔۔۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت ہی اچھا اور منفرد و بے مثال طریقہ آپ نے پیش کیا ہے۔ اس تھریڈ کا عنوان ہے "چاۓ اور اچھی چاۓ" اور ہم امید کرتے ہیں کہ چاۓ بنانے کا کوئ دوسرا طریقہ اس طریقے کے قریب بھی نہیں پھٹکے گآ۔
    گوشت پسند کرنے والے اس میں مرغی، بکرے یا گاۓ کا گوشت بھی ڈال سکتے ہیں۔ سبزی خور سبزی ڈال کر اس چاۓ کے حسن میں چار چاند بلکہ مختلف سبزیوں کی شکل میں بہت سے چاند لگا سکتے ہیں۔ اگر طبیعت کسی پھل کی جانب مائل ہو تو کیلا یا سیب اس میں بسکٹ کی طرح ڈبو ڈبو کر کھایا جا سکتا ہے۔
    بیگم صاحبہ کہہ رہی ہیں کہ فضول باتوں میں وقت ضائع نہ کریں اس لیۓ یہ سلسلہ یہیں موقوف کرتے ہیں۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بابر بھائی مجھے متحدہ ہندوستان کے بلیک اینڈ وائٹ زمانے کا ایک قصہ یاد آگیا، آپ کو تو شاید یاد ہو ذرا ذرا!

    اس زمانے میں چائے صرف حکیموں کے پاس ملتی تھی وہ بھی بیماری کی حالت میں پینے کے لئے، ایک فوجی برما کے محاذ سے چھٹی آیا تو ساتھ چائے بھی لے آیا، کچھ دنوں بعد اس کا ایک دوست اسے ملنے آیا تو اس نے دیگچی میں پانی اُبال کر اس میں ڈیڑھ چمچ چائے کی پتی ڈال کر پکنے کے لئے چھوڑ دی، خود باتوں میں لگ گیا تو اس کی ماں نے جا کر دیکھا کہ دیکھوں تو صحیح یہ کیا پکا رہا ہے، دیکھا تو کہنے لگی ہائے ہائے اپنے اور اس نکھٹو کے لئے ہی صرف پکا رہا ہے بوڑھی ماں‌ کا ذرا بھی خیال نہیں، پھر کیا ہوا اس نے چائے کا پورا ڈبہ دیگچی میں‌ الٹ دیا مزیدار چائے کھانے کا انتظار کرنے لگی، اتنے میں فوجی جوان واپس آکر دیکھتا ہے تو بڑھکی ہوئی دیگچی دیکھ کر حیران و پریشان ہو گیا، ماں سے پوچھتا ہے یہ آپ نے کیا کیا، تو وہ کہنے لگی واہ بیٹا ذرا سی چائے لایا تو کیا ماں کا اتنا بھی حق نہیں بنتا کہ ایک بار پیٹ بھر کر چائے کھا لے۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھھھھھھ
     
  6. نعیم اکرام

    نعیم اکرام -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 2, 2008
    پیغامات:
    42
    چائے ہلکی آنچ پر اچھی بنتی ہے
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اگر آپ پاکستان میں چائے کے شوقین ہیں تو پہلے چائے کو ایگزیمن کریں اور اگر سعودی عرب میں مقیم ہیں اور چائے کسی بنگالی یا مالباری کے بقالہ سے خریدی ھے تو اسے بھی ایگزیمن کریں۔

    ایک شیشہ کے گلا میں پانی ٹھنڈا پانی ڈالیں اور پھر اس میں تھوڑی سی چائے بھی ڈالیں، اگر چائے خوب رنگ چھوڑے تو سمجھ لیں یہ چائے لکڑی کے بورا پر رنگ کر کے بنائی گئی ھے اس لئے یہ نقصان دہ ھے۔

    ہمارے یہاں چائے اسے کہتے ہیں جیسے چائے پی پتی سے قہوہ نکلا ہو اور اس میں چینی حسب ضرورت۔ جسے عرب میں قہوہ یا سلیمائی چائے کہتے ہیں۔ اور اگر پتی قہوہ میں دودھ ڈالا جائے تو اسے ملک ٹی کہتے ہیں۔ انگلش لوگ پتی قہوہ اور کافی بلیک یا کاپچینو پیسے ہیں دودھ والی چائے کا استعمال بہت کم ھے۔ دوسرے ممالک والے دودھ والی چائے پی پیتے ہیں۔ میں‌ یہ سب چائے پی لیتا ہوں جب بھی جیسی بھی مل جائے۔ مگر دودھ پتی چائے بہت وزنی ہوتی ھے اس لئے وہ جب بھی پینے کی کوشش کروں تو تھوڑی سی ہی پی پاتا ہوں میری فیملی میں چائے کوئی بھی نہیں پیتا نہ اہلیہ اور نہ بچے مگر مجھے بنا دیتے ہیں جیسی بھی کہوں۔

    چائے پینے پر ہر ایک کی زبان پر اپنا ذائقہ ھے کوئی دودھ پتی چائے پینا پسند کرتا ھے تو کوئی پتی قہوہ اور کوئی کیتلی میں رنگ نکال کر اور کوئی کپ میں ٹی بیگ اور گرم پانی بمعہ دودھ و چینی۔ دودھ پتی تو ایک الگ چیز ھے اس میں چائے کا ذائقہ نہیں ہوتا کیونکہ دودھ میں چائے کا رنگ نہیں نکلتا اس لئے ایسا ہی لگتا ھے دودھ کھویا پی رہا ھے۔ پاکستان میں مہمانوں کے لئے ایک فیشن ھے ورنہ نارضگی مول لینی پڑ سکتی ھے۔

    نیڈو پاؤڈر دودھ کی چائے کا بھی اپنا ہی ذائقہ ھے مگر ہر کوئی اسے بنا نہیں سکتا کیونکہ پھٹکیاں بنے کا خطرہ ھے اس لئے رنگ نکالنے کے بعد پتی میں قہوہ میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر مکس کریں اور پھر نیڈو پاؤڈر چمچ میں لیں اور اوپر ہوا میں چمچ کو انگلی سے حرکت دیں جس سے پاؤڈر تھوڑا تھوڑا قہوہ میں گرتا رہے گا جس پر بعد میں چمچ قہوہ میں ہلائیں تو پاؤڈر آسانی سے مکس ہو جائے گا۔ آپ چائے جس بھی دودھ سے بنائیں مگر خیال رہے کہ نہ دودھ زیادہ ہونا چاہئے اور نہ چینی زیادہ ہونی چائیے کیونکہ یہی اصل چائے ھے جس میں آپکو چائے کا ذائقہ ملے گا، ورنہ دودھ اور چینی زیادہ ہونے سے چائے کا ذائقہ ختم ہو جائے گا اور ایسے ہی محسوس ہو گا کہ آپ شربت پی رہے ہیں۔ باقی ایک بار پھر بتا دوں ذائقہ ہر کسی کی اپنی زبان کا ھے جسے جس طرح کی چائے اچھی لگتی ھے ویسی ہی پیئے۔

    ادرک والی چائے پر ایک بات مرد حضرات ذہن میں رکھیں کہ وہ بہت گرم ہوتی ھے اور کبھی پی کر دیکھ لیں آپکے کان سرخ ہو جائیں گے اور کانوں سے آپکو ٹمپریچر نکلتا محسوس ہو گا، اس لئے اب تو ویسے ہی گرمیوں کا سیزن چل رہا ھے اس لئے اسے سردی میں ہی پیئیں مگر ہر روز روٹین میں نہیں کبھی کبار۔

    والسلام
     
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    چائے
    چائے کے بارے میں نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سارے محققین کی آراء و تجربات پڑھ ڈالے،اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مشروب عالم ہے۔مرزا غالب سے کسی نے پوچھا کہ کون سا آم آپ کو زیادہ پسند ہے؟انہوں نے جواب دیا؛میٹھے ہوں اور زیادہ ہوںچائے بنانے کے مختلف طریقے خصوصاً کھوئے والی،چاکلیٹ والی، مصالحہ دار تراکیب پسند آیئں۔پس چائے بھی میٹھی ہو اور زیادہ ہو،ہمارے علاقے میں اب تک کپ میں چائے دینا اچھا نیں سمجھا جاتا تھا بلکہ چینک بھر کے پیش کی جاتی اور آہستہ آہستہ نوش جان کر لی جاتی۔چائے کا زیادہ ہونا ہی اس کی بہترین کوالٹی سمجھا جاتا تھا۔لیکن اب مہنگائی نے نئے فیشن کا دلدادہ بنا دیا ہے،ایک آدھ کپ پر اکتفا کرنا پڑتا ہے۔
    اس کے علاوہ چائے کے فضائل میں یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ بس اس میں خلوص ہونا چاہیے؛اُس چاہ کو چاہ میں ڈالو جس چاہ میں چاہ نہیں،کا یہی مطلب ہے۔
    حیران ہوں کسی نے املی والی چائے کا تذکرہ نہیں کیا۔تجربہ کرکے شیئر کیجئے گا کہ کیسی لگی۔یہ بھی جس طرح مرضی بنا لیں بن جائے گی۔اگر کھٹاس زیادہ ہو تو چینی زیادہ کرتے جائیں۔:00026:
     
  9. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بھیا جی اتنی محنت سے تیار کی گئ چائے کا ستیاناس کر دیا آپ نے املی کا نام لیکر۔۔۔
    ویسے ام احمد نے املی کے فائدے۔والے تھریڈ میں کہیں بھی چائے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟؟؟؟
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    چینک کے استعمال پر یاد آیا:

    ایک دفعہ کا ذکر ہے، کہ ہم لوگ ایک رشتہ دار کے ہاں ضیافت پر تھے، میزبان آنٹی چینک سے چائے ڈال رہی تھیں، پہلے ایک کپ میں ڈالی، پھر دوسرے میں، تیسرا میں تھا تو میرے کپ میں ڈالی، جب چوتھے کپ میں ڈالنے لگیں تو چینک کا سوراخ پتی کے جمع ہو جانے کی وجہ سے بند ہو گیا، انہوں نے چینک کی نالی منہ سے لگائی اور زور سے پھونک ماری، میں حیرانگی سے تماشہ دیکھ رہا تھا کہ چوتھے بندے نے میرا کپ کھسکا کر اپنے سامنے کر لیا اور چوتھا کپ بھرنے کے لئے میرے آگے رکھ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ خیر آپ کو تو پتہ ہے میں چائے پیتا ہی نہیں :00026:
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سسٹر سعودیہ میں تو ہر طرح کی اور ہر رنگ میں چائے میسر ہے ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بہن جی چائےتو چائے ہوتی ہے چاہے کھوئے والی ہو چاہے املی والی۔
    ام احمدسسٹر نے مشروب املی کا ذکر تو کیا ہے بس چٹکی بھر چائے کی پتی ڈالنا بھول گئیں۔:00006:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بہت خوب':00013:
    چینک کےساتھ ساتھ گھروں میں تھرماس کا استعمال ہوا کرتا تھا۔ہم نے ایک مرتبہ تھرماس کا آپریشن کیا تو یہ دیکھ کے حیران رہ گئے کہ اس کے سر میں جہاں بٹن لگا ہوتا ہے، چلتے پھرتے بیکٹیریاز نظر آئے۔مزید حیرت اس بات پہ ہوئی کہ اتنے زیادہ ٹمپریچرپر بھی وہ ختم نہ ہو سکے۔ہم نے بٹن والے تھرماس کا استعمال ختم کردیا ۔اب کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ بھی چائے کا اثر تھا یا مٹھاس کا یاکسی اور چیز کا۔۔یہ بیس برس پہلے کی بات ہے،آج کے بیکٹیریاز میں اتنا دم کہاں ہے۔ذرا سی گرمی برداشت نہیں کرتے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    گلف میں‌ کبھی چھڑوں کے ڈیرہ میں چلے جائیں وہاں کبھی کھانے کا وقت ہو اور کھانا کھاتے وقت بڑے بیکٹیریا اکٹھے ہو جاتے ہیں اور انہیں جتنا مرضی ڈرائیں وہ ڈرتے نہیں اور وہیں کھڑے رہتے ہیں کہ ان کی باری کب آنی ھے۔

    آپ بٹن والے ڈھکن کو الگ سے گرم پانی میں‌ ڈال کر ابالا دلوا لیا کریں تمام بیکٹیریا دم خلاص ہو جائیں گے۔

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 6, 2013
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ہمارے ایک دوست چائے بناتے ہیں ، اس چائے کو ہم " حکیمی چائے" کہتے ہیں. کیونکہ اس میں وہ دارچینی، الائیچی، لونگ، سونف وغیرہ ڈالتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہت مزا آیا پڑھ کر .. سب کو گهر میں پڑه کر سنایا سب بہت هنس رهے تهے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دارچینی والے چائے تھکے ہوئے گلے کو بہت سکون دیتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اوہ مجھے چائے بنانے سے پہلے مجلس دیکھ لینی چاہیے تھی مگر اب بنا چکی! آج میرے گلے میں بے حد تکلیف ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شفاک اللہ و عافاک ، یہ الرجی شریف کی مہربانیاں ہیں ۔ میرے حلق میں بھی کافی تکلیف تھی کلاس کے آخری پندرہ منٹ تو آواز بالکل بند ہو گئی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ۔ فلو بھی ہو رہا ہے نا اسی لیے گلے کی تکلیف ہے۔اب مجھے دوسری بار دار چینی کے ساتھ چائے پی کر سوجانا چاہیے : ) آپ پیئں گی تو بنا دوں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں