کیا خوارج صرف ظالم حکمران کے خلاف خروج کرتے ہیں؟

’’عبدل‘‘ نے 'فتنہ خوارج وتكفير' میں ‏جنوری 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    الشیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ

    ترجمہ و نظر ثانی
    الشیخ ابو عمیر حفظ اللہ
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    الحمداللہ و الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ اما بعد

    عبدالملک بن مروان ظالم حکمران تھااس نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھما کو قتل کیا اور اس کے والی ( گورنر ) نے کعبہ کو نقصان پہنچایا ، اس سب کچھ کے باوجود عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما اور دوسرے صحابہ کرام اس کی بیعت کرتے ہیں واللہ ،وہ ظالم تھا اللہ اس پر رحم فرمائے ، اس کی کئی اچھا ئیاں ، نیکیاں بھی ہیں اس نے فتوحات کیں ، جہاد کیا لیکن واللہ ! وہ ظالم و جابر حکمران تھا اور رسول اللہ ﷺ نے سکھایا ، تعلیم دی ، سمجھایا ، صحیحین اور دوسری کتب حدیث کے اندر نصوص موجود ہیں ۔
    ’’ ان کی اطاعت کرو جب تک وہ تمھارے درمیان نماز قائم کریں ، تم کچھ باتوں کو پہچانو گے ( یعنی اچھی باتیں ) کچھ کا انکا کرو گے ( بری باتیں ) فرمایا : ان کی اطاعت کرنا جب تک وہ تمھارے اندر نماز قائم کریں ‘‘ ( صحابہ نے عرض کیا ) کیا ہم ان کے ساتھ تلواروں سے جنگ نہ کریں ؟ فرمایا : نہیں جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں ۔
    ظالم حکام ، اس کے با و جود رسول ﷺ صبر کا حکم دے رہے ہیں اور ان کے خلاف خروج کی اجازت نہیں دے رہے ، اور جس نے ان کی لاٹھی کو توڑا ، اس نے مسلمانوں کی لاٹھی توڑی ( نقصان پہنچایا) اس کا قتل واجب ہے چاہے وہ ظالم حکمران کیوں نہ ہو ۔
    خوارج کی سمجھ کہتی ہے : جب تک عادل حکمران کے خلاف خروج نہیں کرتا خارجی نہیں ہو سکتا ، یہ لوگ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو بھی عادل نہیں سمجھتے ۔
    اور جو لوگ سید قطب کو بڑا مقدس ( محترم ) جانتے ہیں وہ عثمان رضی اللہ عنہ کو عادل نہیں مانتے ، اگرچہ وہ اس بات کو چھپا ئیں ۔ وگرنہ وہ سید قطب کا احترم کیسے کر سکتے ہیں جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ’’ عدالت ‘‘ میں طعن کرتا ہے اور ان کی خلافت کو گراتا ہے جبکہ ( خلافت ) کفر کے بغیر نہیں گر ائی جا سکتی ، چونکہ وہ تکفیر ی بلکہ رئیس التکفیر ہے ۔ عثمان رضی اللہ عنہ کی تکفیر کا اعلان نہیں کر سکتا ، اس نے خوارج اور روافض کی فکر ( سوچ ) کو اکٹھا کر دیا ہے اور خوارج کا جھنڈا ،روافض کا جھنڈا اور بہت سارے جھنڈے اٹھا لئے ہیں پھر عثمان و علی رضی اللہ عنھما کو ظالم و جابر کہتا اور انکے خلاف خروج کو جائز کہتا ہے اور آپ دیکھتے ہیں کہ ذوالخویصرہ ( ایک خارجی ) نے رسول اللہ ﷺ کی عدالت میں طعن کیا ۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جس کے لئے میزان ( ترازو) نہیں ہے ۔ جو آپ کے نزدیک عادل ہےوہ اسکے ہاں عادل نہیں جو اس کے خلاف خروج کرتا ہے ۔
    تب حل صرف یہ ہے کہ حکمران جب تک دائرہ اسلام میں رہیں ، اور رسول اللہ ﷺ نے ضابطہ مقرر فرما دیا اگرچہ حاکم فاجر ( بد کار ) ظالم ہو ، جب تک وہ دائرہ اسلام میں ہے ، جب تک وہ نماز قائم کرتا ہے اس کے خلاف خروج جائز نہیں یہ حکم اللہ و حکم رسول ﷺ ہے اور بیوقوفوں کا حکم نہیں ۔

    درود سلام ہو محمدﷺ اور آپکی آل پر اور رحمتیں ہوں صحابہ و صحابیات پر!
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہاں یہ تصحیح کر لی جائے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کا قتل دراصل والی ( گورنر ) کا اپنا فعل تھا، عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا ۔
     
  3. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    جزاک اللہ خیرا
    بھائی اگر آپ اپنی تصیح کی مد میں ریفرینس بھی پیش کر دیتے تو زیادہ مناسب تھا۔ اگر آپ ریفرینس پاتے ہیں تو پیش کر دیں انشآ اللہ اصلاح کر دوں گا۔

    بغیر ریفرینس کے نہیں کر سکتا کیوں کہ یہ ایک عالم کی تحریر کا ترجمہ ہے، ذاتی کا وش نہیں۔ :00016:
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ریفرنس تو عالم نے بھی نہیں دیا ۔ اور اس عالم کے بارے میں اہل علم اچھی طرح جانتے ہیں ۔ یہ ان کی اپنی رائے ہے جو انہوں نے عبدالملک بن مروان کے بارے میں لکھا ،اور جو میں نے لکھا اس کو سمجھنے کے لیے آپ کو خلافت امویہ کا ایک بار مطالعہ کرنا ہو گا ، مزید شیخ صلاح الدین یوسف حفظ اللہ کی '' خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت '' پڑھ لیں ۔

    شیخ ربیع المدخلی کا یہی مضمون اگر عربی میں ہو تو شیئر کردیں‌، جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    اگر آپ کے پاس شیخ ربیع المدخلی کی کسی کتاب کا لنک ہے اطاعت ولی الامر کے حوالے سے ، تو برائے مہربانی لنک بھیجیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ۔ عربی میں چاہیے یا اردو میں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    وعلیکم السلام، اردو میں چاہیئے، عربی ہمیں کہاں آتی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اچھا ۔ ان شاء اللہ دیکھتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں