امریکہ کے متمول تاجر رچرڈ پيٹرسن مشرف بہ اسلام

Innocent Panther نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏جنوری 26, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    امریکہ کے متمول تاجر رچرڈ پیٹرسن مشرف بہ اسلام

    امریکی تاجر اور پائلٹ رچرڈ پیٹرسن نے سعودی عرب میں صرف ایک ماہ گزارنے کے بعد روحانی ماحول اور بہترین سلوک سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا ـ رچرڈسن جن کانیا نام عبدالعزیز ہے ،نہایت اہم عصری نگہداشت فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے مالک ہیں جس کا سرمایہ 50 ملین ڈالر ہے ـ نیز وہ دو طیاروں اور دو ہیلی کاپٹرس کا ایک بیڑہ رکھتے ہیں ـ عبدالعزیز طلباء کو ایرایمرجنسی کی ٹریننگ دینے کے لیے سعودی ہلال احمر کے ساتھ ایک معاہدہ پر مملکت کو آئے ، اپنے قیام کے دوران وزارت اسلامی امور ، اوقاف ، رابطہ و رہنمائی کے تین ارکام نے انہیں عشائیہ پر مدعو کیا ـ '' اسلام کے لیے میری رہنمائی کیجئے '' پراجیکٹ پر کام کرنے والے 3 تین ارکان نے عبدالعزیز سے اسلام اور اس کے حقیقی جوہر پر بات چیت کی ـ عبدالعزیز نے قبول اسلام کی تقریب کے دوران کہا '' میں ایک تجارتی معاملات کے لیے مملکت آیا اور یہاں اس قدر متاثر ہوا ہے کہ اپنی زندگی کا سب سے بہترین سودا کر بیٹھا ـ اللہ کے فضل سے میں اس قبول کر رہا ہوں ـ'' انہوں نے سعودی عرب کے ماحول کی ستائش کی اور اسے خوب صورت او سہولت بخش قراردیا ـ عبدالعزیز جب اپنے ملک میں تھے تو وہ میڈیا چینلوں کے ذریعہ اسلام کے بارے میں منفی خیالات سنتے تھے ان چیانلوں کا مقصد اسلام کی شبیہ کو متاثر کرنا ہوتا ہے ـ عبدالعزیز نے :''اسلام کو سمجھنے کے لیے صرف اسلام کا مطالعہ کافی نہیں ہے ، بلکہ اس کی بہترین نمائندگی کرنے والے اور حقیقی روح کو اجاگر کرنے والے افراد سے ملاقات کرنی چاہیے ـ '' عبدالعزیز خود کوایک خوش قسمت انسان تصور کرتے ہیں کیونکہ مسلم دوستوں سے ان کی ملاقات ہوئی اور مملکت میں انہوںنے راستی اور رواداری کی تعلیم دینے والے مذہب کو قبول کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سب سے بہترین سودا کیا ہے ـ انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا '' مسلمان اوورسعودی بہتر مہربان ، منکسرالمزاج اور دوسروں سے تعاون کرنے والے لوگ ہوتے ہیں ـ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہیں اور کبھی بھی اجنبیت یا سعودیوں کی جانب سے غلط برتاؤ کا تجربہ نہیں کیا ـ'' سعودی معاشرہ میں عبدالعزیز کو جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کا مذہب ہے جو لوگوں کو مذہب کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں مدد کرتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ '' مجھے خوشی ہوگی اگر میں اپنے ساتھیوں کو مملکت میں لے آسکوں تاکہ جو تجربہ انہوں نے کیا ہے اور اسلام کے بارے میں اپنے نقطہ نظر تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ، اس کا تجربہ وہ بھی کرسکیں '' عبدالعزیز نے اپنے ساتھی تاجروں پر زور دیا کہ وہ غیرملکی تاجروں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے کام کریں اور کہا کہ وہ اس عظیم مذہب کو دوسروں کی زندگیوں میں لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ '' ہم بزنس میٹنگ کے دوران مندوبین کو اسلام پرکتابیں فراہم کر سکتے ہیں جس سے اسلام کی حقیقی تصویز دوسروں تک پہنچانی میں مدد ملے گی ـ '' استاد اور اسکالر عسام عبدالرزاق نے جنہوں نے عبدالعزیز عبدالعزیز کے تاثرات کی ترجمانی کی کہا کہ اہم شخصیتیں ، مقبول افراد ایک خاص امیج پیش کرنے میں اپنے معاشروں میں ام رول ادا کرتے ہیں اور کامیاب افراد کا اپنے معاشرہ کے افراد کے درمیان ایک اعتبار ہوتا ہے جیسا کہ انہیں اہم تصور کیا جاتا ہے ـ اس کے لیے قبول اسلام کے لیے ایسے افراد منتخب کو منتخب کیا جائے تو وہ دوسروں کے اندر تجسس پیدا کرنے کا سبب بنیں گئے ـ اس طرح لوگ اسلام کی طرف راغب ہونگے ـ اور جاننا چاہیں کہ اس مذہب کی مزید تعلیمات کیا ہیں ـ

    حوالہ اردو اخبار
    حوالہ ۔ خبر ۔ عرب نیوز
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 26, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    يہ كس اخبار كى خبر ہے؟
     
  3. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,864
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    جزاکم اللہ خیرا بھائی ۔ خبر کی اہمیت کے پیش نظر اسے یونی کوڈ میں‌کنورٹ کردیا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ نومسلم عبدالعزیز کو صراط مستقیم پر ثابت قدم رکھے۔ اور خالص دین اسلام کی نشرواشاعت میں توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    آمين جزاك اللہ خيرا بہت اچھی خبر ہے ۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    جزاکم اللہ خیرا بھائی
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں