ٹوئٹر کو سنسرشپ پرکڑی تنقید کا سامنا

این اے ناصر نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جنوری 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. این اے ناصر

    این اے ناصر -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2011
    پیغامات:
    808
    انٹرنیٹ پر مائیکروبلاگنگ کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کو اس اعلان پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ وہ چنندہ ممالک میں پیغامات کی ترسیل روک سکتا ہے۔

    ٹوئٹر نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس ایسی نئی ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی مدد سے وہ دنیا کے کئی ممالک کے مختلف داخلی قوانین کی پاسداری کر سکتا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سنسر کرنے والوں کا ساتھ دے رہا ہے اور یہ فیصلہ اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے بری خبر ہے۔

    تاہم ٹوئٹر کے مطابق اس کا ’سنسر شپ ٹول‘ اس بات کو یقینی بنانے کا ذریعہ ہے کہ ٹویٹس یا پیغامات تک دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رسائی رہے۔

    بلاگرز اور سماجی روابط کی ویب سائٹس کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ٹوئٹر کی آزادی اظہار سے وابستگی کم ہو جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے بلاگر جیف جاروس کا کہنا ہے کہ ’ٹوئٹر کے اس عمل نے اسے سنسر شپ کی پھسلنے والی ڈھلوان سطح پر لا کھڑا کیا ہے‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’جیسا کہ گوگل کو چین میں پتہ چلا ہے کہ جب آپ سنسر کرنے والوں کے ایجنٹ بن جاتے ہیں تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں‘۔

    "ٹوئٹر کے اس عمل نے اسے سنسر شپ کی پھسلنے والی ڈھلوان سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔"

    جیف جاروس

    خیال رہے کہ اب تک ٹوئٹر کو ایک ایسا سوشل میڈیا نیٹ ورک سمجھا جاتا تھا جو کہ سنسر شپ سے آزاد تھا اور گزشتہ برس مشرقِ وسطٰی میں حکومت مخالف تحاریک کے دوران اس کا استعمال عام تھا۔

    ٹوئٹر کے نئے سنسر شپ ٹول کے تحت اب کسی پیغام کو ایک مخصوص ملک میں ٹوئٹر کے صارفین کے لیے مٹایا جا سکے گا جبکہ وہ پیغام باقی دنیا کے صارفین کے لیے میسر ہوگا۔

    ماضی میں اگر کوئی پیغام مٹایا جاتا تو اسے دنیا میں کہیں بھی نہیں پڑھا جا سکتا تھا۔

    ٹوئٹر اب ہٹائے جانے والے ٹویٹ کے بارے میں ایک سنسر شپ نوٹس بھی جاری کرے گا۔ گوگل یہ عمل کئی سال سے جاری رکھے ہوئے ہے جہاں وہ کسی ملک کے قانون کے تحت ہٹائے جانے والے سرچ نتائج کے لیے نوٹس جاری کرتا ہے۔

    گوگل کی ہی طرح ٹوئٹر بھی حکومتوں، کمپنیوں اور افراد کی جانب سے پیغامات ہٹانے کی درخواستوں کو ایک ویب سائٹ پر شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    بی بی سی اردو۔ کام
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں