کچھ یوں ہوا مشہور قصہ میری دوسری شادی کا

ساجد تاج نے 'طنز و مزاح' میں ‏فروری 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]



    [​IMG]

    کچھ یوں ہوا مشہور قصہ میری دوسری شادی کا

    [​IMG]



    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ :۔





    اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور دُعا بھی یہی کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ سب کو ہمشیہ ٹھیک ہی رکھے آمین۔

    یہاں ایک اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں کہ میری دوسری شادی اس مہینے کی 30 اور31 کو ہونا قرار پائی ہے۔ آپ سب سے التجا ہے کہ پلیز میری شادی میں شریک ہوں آپ سب کی شرکت سے مجھے بے حد خوشی ہو گی۔ اطلاع بہت دن پہلے کر رہا ہوں تا کہ کسی کا کوئی شکوہ نہ رہے اور نہ آنے کا بہانہ نہ کیا جائے۔ اُمید کرتاہوں کہ آپ سب شرکت ضرور کریں گے۔ یادر رکھیئے گا شادی کی تاریخ کو اس ماہ کی 30 اور 31۔ اپنا بہت سارا خیال رکھیں اور میرے لیئے دُعا گُو رہیں ہمیشہ

    آپ سب کا دوست/بھائی
    ساجد تاج



    یقینا آپ سب پریشان ہو گئے ہوں‌گے کہ یہ میں‌کیسا تھریڈ لگا رہا ہوں اور اچانک دوسری شادی کی تیاری کر رہا ہوں ، میسج پڑھ کر ہر انسان کے ذہن میں‌ عجیب اور مخلتف خیالات آتے ہوں گے اور کوئی سوچتا ہو گا کہ ابھی تو پہلی شادی کو ہوئے تھوڑی دیر ہوئی اور ابھی دوسری کر رہے ہیں‌، کوئی سوچتا ہو گا کہ پتہ نہیں‌ میاں بیوی کی آپس میں‌بنی نہیں، کوئی سوچتا ہو گا کہ پتہ نہیں‌ ان کی کہیں‌لڑائی نہ ہو گئی اور بہت سے خیالات انسان کے ذہن میں‌ آجاتے ہیں۔ میرے ساتھ بھی کچھ یوں ہی ہوا مجھے ایک فارورڈ میسج جس میں‌کچھ ایسا ہی لکھا ہوا تھا جس دوست نے مجھے یہ میسج بھیجا تو نام پڑھتے ساتھ ہی میں‌سمجھ گیا تھاکہ اُس نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے اُس نے یہ میسج مجھے جنوری کے مہینے میں‌کیا اور فروری کے مہینے کی شادی کا کہا بہرحال میں‌نے اُس کی بات کو فورا پکڑ لیا کہ وہ کیا مذاق کر رہا ہے میرے ساتھ۔ بہرحال جب میں‌نے سب کو یہ میسج اپنی طرف تھوڑا سا بنا کرسینڈ کیا تو دیکھیں‌کیا جواب موصول ہوئے۔


    جواب : مجلس کے بھائی ابوعبداللہ صغیر بھائی:۔ جزاک اللہ بھائی بہت بہت مبارک ہو:


    جواب : ایک اور مجلس کے بھائی مجیب بھائی جن کی آئی ڈی مجلس پر یوں ہے mujeeb_88۔ انہوں نے کہا کہ ساجد بھائی ابھی تو آپ کی شادی ہوئی آپ اب دوسری شادی کر رہے ہیں میں‌نے کہا کہ کیا یہ میرا حق نہیں ہے کیا میں‌ایسا نہیں‌ کرسکتا ؟ مجیب بھائی نے کہا کہ آپ کر سکتے ہیں۔ پھر تھوڑی دیر تک میسج نہ آیا لیکن تھوری دیر گزرنے کے بعد مجیب بھائی کا دوبارہ میسج آیا کہ ساجد بھائی ایک بات بتائیں کہ کیا آپ کی ہماری بھابھی جی سے بنی نہیں کیا کوئی ایسی بات ہو گئی کہ آپ دوسر ی شادی کر رہے ہیں انہوں نے اتنے پیارے انداز میں‌ میسج لکھا کہ میں‌ انہیں مزید تنگ نہ کر سکا۔


    جواب : ناصر ملک مجلس ایک اور بھائی جو یہاں رجسٹرڈ ہیں اور میرے سب سے اچھے دوست ہیں۔ اُن کا جواب آیا کہ ساجد بتائوں میں‌ اپنی بھابھی کو کہ تم کیا کرنے جا رہے ہیں ہماری بھابھی کو پتہ چلا تو آپ کی خیر نہیں‌



    ایک اور دوست جواب کہ ساجد صاحب کیا آپ اس عمر میں‌ گنجے ہونا چاہتے ہیں کیا ؟ میں‌نے کہا نہیں تو آگے سے جواب آیا کہ دوسری شادی کی بات کیوں کر رہے ہیں‌۔


    ایک کزن کا جواب ۔ ٹھہرو ساجد ابھی سائرہ سے تمہاری شکایت لگاتا ہوں پھر وہ خودی تمہیں‌ بتائیں گی اور ہوسکتا ہے تمہیں‌ گنجے ہونے کا شوق ہو رہا ہے تو وہ بھی بھابھی جی مار کر کر دیں‌ گی




    لو جی یوں ہوا قصہ مشہور میری دوسری شادی کا، اب آپ کو بتا دوں‌کہ اصل بات کیا ہے میں‌نے کسی سے کوئی جھوٹ تو بولا نہیں‌۔ میں نے بس اتنا کہا کہ میری شادی اگلے مہینے کی 30 اور 31 کو ہونا قرار پائی ہے لہذا سب شرکت کریں‌ جب یہ میسج کیا تو مہینہ جنوری کا تھا اور اگلا فروری کا ہوتا ہے اب آپ خود بتائیں‌کہ کیا فروری کے مہینے میں 30 یا 31 تاریخ آنی ہے ؟ نہیں نا تو کیوں مجھے دوستوں سے اتنی سننی پڑی



    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اور اگر میں‌ہوتا تو مبارک باد دیتا ! ان شاء اللہ
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ہمممم ۔ ساجد میاں ۔ سدھر جاؤ ۔ اب بڑے ہوگئے ہو ۔۔ ویسے آپ کے دوست بھی بس ۔۔۔۔۔ : )) . اگر میں ہوتا تو میسج کرتا کہ پہلے کارڈ بھیجو پھر شادی میں شرکت کروں گا ۔۔۔
     
  4. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ویسے میں نے بھی شادی کی مقررہ تاریخ پڑھتے ہی بھانپ لیا تھا کہ یہ کسی مذاق کا قصہ ہو گا۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    خیر مبارک بھائی :00003:

    لو بھائی جی سدھر کیسے جائوں بہت مشکل ہے جناب۔ اور ویسے بھی ابھی تو ہم بچے ہیں یہ بڑے ہونا کیا چیز ہوتا ہے۔ میسج نہیں‌ کر سکتے آپ جانتا ہوں بہت مہنگا پڑتاہے ہاہاہاہا

    پمممم شُکر ہے کہ آپ کو میسج نہیں‌ کیا :00006::00003:
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    میرے مراسلے کو سمجھنے کے لیے بھی بڑا ہونا ضروری ہے ۔ :) پاکستان کا میسج سستا پڑتا ہے ۔ آپ کو مہنگا پڑتا ہے ۔ ویسے آپ نے کونسا شادی پر بلا لیا تھا ۔ :00038:
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    واہ خودی اپنے جال میں‌پھنس گئے آپ :00038: سستا ہونے کے باوجود بھی آپ میسج نہیں‌ کرتے بہت اچھی بات ہے نا:00010: ہمیں دیکھیں ہم اتنےےےےےےےےےےےےے دور بیٹھے اسحآق بھائی اور ابن قاسم بھائی سے ٹیلی فونک گپ شپ کی اور آپ میسج بھی نہیں‌ کر سکتے :00002:
    :00013: ہم بچے ہی اچھے ہیں :00002:
     
  8. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    یہ میسج تو میں آپکو کیا تھا کچھ اسطرح
    ‏.
    بریکنگ نیوز
    :p
    الطاف حسین نے ۳۰ فروری کو پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا
     
  9. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    نام نہیں بتاؤں گا ان محترم شیخ کا مگر آپ تقریبا سب جانتے ہیں ان کو
    ان کے بقول ان کی پہلی بیوی نے ان کے لیے خود آٹھ رشتے ٹھونڈے۔ اور آج ان کی الحمد اللہ دو سے زیادہ ازواج ہیں
    ویسے دوسری شادی کرنا کوئی عیب کی بات نہیں بلکہ خوشی کی بات ہے کیوں کہ اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے مگر انصاف کے ساتھ
    اور بچے زیادہ جننے کے لیے بے شک آپ دوسری کیا تیسری اور چھوتھی بھی کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں تاکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یوم قیامت کو آپنی امت پر فخر ہو۔
    ایک بات یہاں مزید کرتا چلوں وہ یہ کہ ہم نے اس بات کو ہنسی مذاق میں ڈال دیا ہے مگر جس ملک میں میں مقیم ہوں وہاں پر خرافاتیوں نے یہی کام کیا ہےکسی کے 12 بچے تو کسی کے 20 اور مملکت سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں بھی یہی کام جاری ہے ہاں پاکستان کا مجھ کو معلوم نہیں ہے مگر پاکستان کو پورا میڈیا تقریبا انہیں خرافاتیوں کے ہاتھوں میں ہے۔
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی یہ میسج اور تھا جو آپ نے کیا تھا جو میسج مجھے آیا تھا وہ واقعی میں شادی میں تھا۔


    ماشاءاللہ بہت پیاری باتیں شیئر کیں۔ بھائی واقعی دوسری شادی کرنا کوئی گناہ نہیں بلکہ اسلام میں‌خود چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ لیکن اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ ایک جو رشتہ ابھی نیا نیا بنا اس کو پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں میں۔ باقی مذاق چلتا رہتا ہے جب تک دوسروں کے چہرے پر ہنسی نہ دیکھوں مجھے بے چینی سی رہتی ہے ہاہاہاہا
    انسان شادیاں تب کرے جب وہ سب کے حقوق برابر دے سکے یہ نہیں کہ ایک کو سنبھالنے کی ہمت نہیں اور میاں صاحب دوسری چلے کرنے
     
  11. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    شکر ہے کہ صرف قصہ ہی مشہور ہوا ، ورنہ آپ یہاں نظر نہیں آتے - ہاہاہاہا
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ڈرا رہے ہو بھائی آپ مجھے :00002:
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ آپ کی خواہش پوری کرے، اور ہم آپ کو گنجا ہوتا دیکھیں :00003:​
     
  14. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    مبروووک بھائی!
    اللہ سب کو نصیب کرے کہ سب کی دو دو چار چار شادیاں ہوں :00006: فاروق بھائی والے جذبات کے ساتھ
    ویسے میں آپ کو 30 فروری کو شادی کا تحفہ بھیج دونگا ۔۔۔۔ ٹھیک ؟
    :00003:
     
  15. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کیا بھائیوں گھر سے نکلوانے کا سوچ رہے ہو جانے دو بھائیوں جانے دو۔ ہاں اگر گفٹ کی بات ہے تو ضرور بھیج دیں میں کسی کا دل نہیں‌ دُکھائوں گا
     
  16. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ہماری پیاری بہن سائرہ ساجد نے یہ دھاگا پڑھ لیا ہے کیا؟
    ویسے حقوق برابر کرنے کا بہت اچھا فارمولہ ہے میرے پاس اور ہاں بہت ہی آسان بھی ہے
    اگر آپ کی ماہانہ آمدن 40،000 چالیس ہزار ہے تو چار پر تقسیم کرکے چاروں پر برابر صرف کردیں اور ہاں (والدین کو مت بھول جانا ورنہ گئے کام سے بھیا)
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ابھی انہیں یہ دھاگہ نہیں‌ پڑھایا لیکن وہ پڑھیں‌ گی ضرور ، دیکھیں‌ اب ہمیں‌ کتنی سننی پڑیں گی ہاہاہاہاہا

    نہیں بھیا اتنی تنخواہ نہیں ہے اگر ہوتی تب بھی چار نہ کرتے ، بھائی کوئی اچھا مشورہ دو :00010:
     
  18. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    دو شادیاں ہوں گی تو یقیناً ہر روز ایک گھر سے تو نکلنا ہی پڑے گا تاکہ دوسرے گھر میں فرائض سرانجام دیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں