اسلامی چینل کے لیے آپ کی تجاویز

عائشہ نے 'پیغام ٹی وی' میں ‏فروری 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

    آپ كے نزديك كسى اسلامى چينل كو كيسا ہونا چاہیے؟
    آپ اسلامی چينل ميں كيا کچھ ديكھنا چاہتے ہيں؟
    اور كس وقت ؟

    اگر كسى چينل كو ديكھتے/ سنتے ہوئے آپ سب اہل خانہ تبصرے كرتے ہيں تو وہ عام سى باتيں بہت اہم ہو سكتى ہيں ۔ ذرا سا وقت نكاليے اور لكھ ڈاليے شايد كہ آپ كى ننھی منى تجويز كسى بڑے منصوبے كى ابتدا بن جائے۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    صرف شكريہ نہيں تجاويز دركار ہيں ۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    پیغام ٹی وی سے متعلق میرا ایک مشورہ ہے
    جو نیوز سٹرپ چلتی ہے چینل سکرین پر نیچے کی جانب( یعنی احادیث کی پٹی)۔
    اس کی وجہ سے ایک مسئلہ یہ آرہا ہے کہ جب کبھی کسی عالم یا شخص کا نام سکرین پر آتا ہے تو وہ نظر نہیں‌آتا۔
    یا تو نام کو تھوڑا اوپر دکھایا جائے یا پھر جس وقت سکرین پر نام ظاہر ہو تو وہ نیوز سٹرپ وقتی طور پر ختم کی جائے۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    متفق

    اور دوسرا یہ کہ چینل پر جو نعت اور علماء آتے ہیں وہ تصنع اور تکلف سے عاری ہونے چاہیئں۔
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اس کے علاوہ قصص القرآن کے بیک گراونڈ پر جو آواز ہے وہ میوزک سے ملتی جلتی ہے۔ برائے مہربانی اس کا بھی کچھ کیا جائے۔
    اس کیلئے گھوڑوں کے سُموں کی ٹاپ کی آوازیں ،آسمانی بجلی، بارش ، طوفان، آگ اور تلواروں کے ٹکرانے کی آوازیں ڈالی جاسکتی ہیں۔
    ہمیشہ اس کام سے بچنا چاہیے جس سے اختلاف اور شکوک و شبہات پیدا ہوں
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    میں نے تفصیل سے اس چینل کے پروگرام نہیں دیکھے لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک نعت سننے کا اتفاق ہوا تھا ، اس حوالے سے ایک تجویز یہ ہے کہ حمد و نعت کے لیے خاص قسم کے سیٹ اور بیک گراؤنڈ میں خوبصوت نقش و نگار کا اہتمام نہ کیا جائے ، اور حمد یا نعت پڑھنے کے دوران اپنے آپ کو ،ہاتھوں اور اپنے جسم کو کنٹرول میں رکھے، غیرضروری طور پر حرکت نہ دے اور اپنی آواز کو بھی خوبصورت بنانے کی کوشش نہ کرے ۔ بلکل سادہ انداز میں نعت پڑھے ، اس کے لیے پیغام ٹی وی کی انتظامیہ معروف سعودی دعوت و تبلیغ کے چینلز ''المجد'' سے مدد لے سکتی ہے ۔

    یہ میری رائے ہے متفق ہونا ضروری نہیں ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    هل من مزيد ؟
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جس فتوے کی روشنی میں پاکستان میں ’’اسلامی چینل‘‘ معرض وجود میں آیا ہے کیا اُس کی کوئی ’’تحریر‘‘ مل سکتی ہے؟
    ہو جائے تو بہت بہت مہربانی ہو گی۔
     
  9. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اسٹیج سیٹ اپ کے لئے عمدہ مقامات کا انتخاب کریں۔ ہوسکے تو قدرتی مناظر کے قریب بھی رکارڈنگ کروائیں
    رکارڈنگ ڈوائزز فُل ایچ ڈی کیپ ایبل ہوں تو ویڈیوز بہت کلیئر نظر آتے ہیں۔ اس کے لئے سونی کے پروفیشنل رکارڈرز معروف ہیں۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مہمانوں كى زبان اور لہجہ جيسا بھی ہو ، ميزبانوں (ٹی وى كے اينكرز ، كمپئر وغيرہ ) كى زبان صاف ہونى چاہیے۔ لہجے پر توجہ دينى چاہیے۔
     
  11. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں