یوں میں اعجاز اور اسحاق بھائی کو کھانا کھلاتے کھلاتے رہ گیا

ساجد تاج نے 'طنز و مزاح' میں ‏مارچ 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]


    [​IMG]

    اعجاز بھائی اور اسحاق بھائی کے مُلاقات کا مزہ آگیا

    [​IMG]



    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔



    اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ٹھیک ہی رکھے اور دنیا و آخرت میں‌کامیاب کرے آمین۔

    ہم اپنے گھر میں بیٹھے مزے کر رہے تھے کہ اچانک ہمارے گھر کا دروازہ بجا اس سے پہلے کہ کوئی اور کھولنے جاتا میں دروازے کی طرف گیا اور جب دروازہ کھولا تو دیکھ کر حیران اور پریشان رہ گیا، اور خوشی کا ٹھکانہ بھی نہ رہا دروازہ کھولنے کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ سامنے اعجاز بھائی اور اسحاق بھائی کھڑے ہیں میں تو ان دونوں بھائیوں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کہ یہ دونوں بھائی بغیر اطلاع دیئے اور اچانک کیسے آگئے ان کو تو میرے گھر کا پتہ بھی نہیں ہے۔ بہرحال میں نے دونوں بھائیوں کو اندرآنے کے لیے کہا تو دونوں بھائی اندر آئے تو میں‌نے انہیں ڈرائنگ روم میں بٹھا دیا اور باتیں شاتیں شروع ہو گئیں پھر بھائیوں سے پانی شانی کا پوچھا ہے، بھائیوں نے پانی پی کر ہی بھاگنے کا فیصلہ کیا میں نے کہا بھائیوں خیریت ہے نا؟ اتنی جلدی کس بات کی ہےتو اعجاز بھائی نے کہ ساجد بھائی ہمیں کام ہے اور ہمیں‌ایک اور جگہ بھی جانا ہے لہذا ہمیں‌ آپ اجازت دیں۔ میں‌نے کہا کہ نہیں ابھی بیٹھیں چلیں ایک کام کریں مجھے ڈیزائنگ کرنا ہی سکھا دیں۔ ڈیزائنگ کرنے کا کام میں نے اعجاز بھائی کو کہا اور اسحاق بھائی کو میں‌نے کہا کہ اسحاق بھائی عام کو فائلز کو پی ڈی ایف فائلز کیسے بناتے ہیں آپ مجھے وہ بتا دیں۔ اعجاز بھائی اپنے ساتھ لائے ہوئے لیپ ٹاپ پر کام کرنے لگ گئے اور اسحاق بھائی کو میں‌نے گھرکے کمپیوٹر پر بٹھا دیا اس طرح اسحاق بھائی فائلز میں کو پی ڈی ایف کرنے میں مصروف ہو گئے۔

    کچھ دیر بعد جب کام مکمل ہوا تو بھائیوں نے کہا کہ ساجد بھائی اب اجازت دیں ہم چلتےہیں میں نے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے بھائی آپ کو جانا ہے اگر تو آپ چلیں جائیں جب دونوں بھائیوں کو باہر دروازے تک چھوڑنے آیا تو پیچھے سے امی کی آواز آئی کہ ساجد ان کو کھانا کیوں نہیں کھلایا ان کو روکو اور کہو کہ کھانا کھا کر جائیں پھر اعجاز بھائی نے کہا کہ نہیں‌ بہت شکریہ پھر کبھی سہی۔ اتنے میں امی جان آگئیں اور غصے سے کہنے لگیں کہ خبردار کہیں نہیں جانا کھانا کھا کر جانا ہے بس اس طرح بھائیوں کو میں‌ پھر ڈرائینگ روم میں‌لے گیا
    اس سے پہلے کھانا کھاتے کہ
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔

    اچانک میرے کانوںمیں اذان کی آواز گونجی اور میری آنکھ کُھل گئی:00003: یوں ہماری ملاقات کا سفر بیچ میں‌رہ گیا اور یوں میں اعجاز اور اسحاق بھائی کو کھانا کھلاتے کھلاتے رہ گیا:00006:

    سوری بھائیوں اگلی بار ان شاءاللہ کھانا کھلا کر ہی بھیجوں گا:00016:

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میں تو یہ سوچ رہا ہون کہ اگر آپ کی آنکھ تھوڑی دیر کے بعد کھلتی تو کیا ہوتا۔ کھانا تو آپ کو کھلانا پڑ ہی جاتا۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی آپ نے مجھے پکڑا کیوں نہیں !! جس وقت میں نے پانی مانگا تھا اسی وقت کچھ کھانے کیلئے لے آتے !!!
    میں بھی نیند میں بھوکا رہا اس رات :00002:
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب ۔ باقی تو سب ٹھیک ہے کہ آپ اعجاز بھائی اور اسحاق بھائی کو کیسے پہچانا۔، جبکہ آپ کی پہلی ملاقات ہے : ) ؟
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    بہت ہی خوبصورت خواب کا ذکر کیا ہے ساجد بھائی آپ نے، یار واقعی آپ کی اس تحریر کے بات یہ بات مجھ پر مزید واضح ہوگئی کہ، جن سے ہم محبت کرتے ہوں‌یا جنکے بارے میں‌ہم "دل سے سوچتے ہوں" ان سے قربت کسی نہ کسی سے ہو ہی جاتی ہے۔ کچھ نہ سہی خواب میں دیدار ہی کے ذریعہ۔

    بہرحال ، خوبصورت اور آسان، مفید نثر نگاری کے لئے شکریہ۔
     
  7. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ہاہاہاہا، ساجد بھائی بہت خوب۔
    ویسے آنٹی نے کھانے میں‌کیا بنایا تھا؟ :)
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ہم آپ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے حاضر ہیں۔ صرف خواب کے کردار بدل جائیں گے۔ بتلائیں پھر کب حاضر ہوں؟؟؟
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یہی سوچ کر ہم بھی پریشان ہو گئے تھے کہ اگر کھانا کھلانا پڑتا تو اویں خرچہ ورچہ ہو جاتا، لیکن اللہ تعالی نے خواب میں‌بھی ہمیں بچالیا۔

    بھائی جان پکڑنے کی ضرورت پیش ہی نہیں‌ آئی دیکھیں نہ پہلے ہمیشہ پانی کا پوچھتے ہیں میں نے بھی پوچھا۔ ہاں یہ غلطی تھی کہ آپ کو کھانے کی دعوت نہیں‌ دی لیکن ہم بھولے مگر ہماری امی جان نے آواز دے دی مگر آپ نے حامی نہیں‌ بھری تو قصور کس کا ہوا؟

    عُکاشہ بھائی خواب تھا اور خواب میں جتنی بونگیاں دیکھنے کو اور محسوس کرنے کو ملتی ہیں‌ شاید کہیں نہیں‌ملتی۔ اس لیے پہچان گیا کہ یہ اعجاز بھائی اور اسحاق بھائی ہی ہیں۔ ویسے جب سلمان بھائی سے ملا تھا تو انہوں نے نہیں‌بتایا تھا کہ میں سلمان ہوں بلکہ میں نے ہی ان سے کہا تھا کہ آپ سلمان بھائی ہیں نا۔:00016: یہ بات پوچھ لیں‌ سلمان بھائی:00026:

    جی ابوطلحہ بھائی آپ نے بلکل ٹھیک کہا کہ ہمارا جن کے ساتھ زیادہ وقت گزرتا ہے یا جن کے ساتھ باتیں زیادہ ہوتی ہوں وہی سب کچھ اکثر خواب میں آجاتا ہے۔ مجھے خواب میں بولنے کی اور چلنے پھرنے کی بہت عادت تھی اور میں جو سب کچھ بولتا تھا جو میں پورے میں دن میں‌کرتا پھرتا تھا۔

    بھائی ابھی تو صرف پوچھا تھا کہ کھانے کھلا کر بھیجنا لیکن یہ نہیں‌ پتہ تھا کہ گھر میں‌بنایا ہے باہر سے منگوانا تھا امی جان نے روکا تھا تو امی جان کو ہی پتہ ہو اچھا ہوا آنکھ کُھل گئی:00003:

    بھائی جان ابھی زخم تازہ تازہ ہے کیوں مزید ایک زخم لگانے کی سوچ رہے ہیں پہلے یہ زخم بھر جائے پھر اگلے زخم کی تیاری کریں گے۔
    ویسے اب مجلس بھائیوں کی باری لگانی پڑے گی کھانے کی دعوت دینے کے لیے
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    ؛
    خوش مت ہوں خواب میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہمم، ساجد بھائی مجھے تو اس کے عنوان سے ہی خواب ہونے کا شک ہوگیا تھا :)
    کیونکہ اعجاز بھائی اتنی آسانی سے ریاض میں نہیں ملتے تو آپ کو لاہور میں کہاں ملیں گے
    :00001:
     
  11. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اچھا تو رات کو آپ نے مس کال اسی لئے دی تھی کہ آ کر کھانا کھا لو -
    کہیں مس کال بھی خواب میں تو نہیں دی تھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہمممممممم کافی چالاک نکلے آپ بھی
    لگتاہے کہ آپ کو خوابی دعوت دے ہی دی جائےکیوں کیا خیال ہے؟

    بھائی جان مس کال کل رات کی تھی اور خواب پرسوں دیکھا تھا :00003:
     
  13. لٹل ماسٹر

    لٹل ماسٹر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2012
    پیغامات:
    86

    بھائی جی اللہ نے بچا لیا یا خود ہی ڈنڈی مار لی:00026:

    کبھی مہمان نے بھی کہا ہے کہ مجھے کھانے کو کچھ دو۔

    کونسا ذخم؟
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی مہمان بھی ایسے کہ سعودی عرب سے سفر طے کرکے آئے تھے۔ اتنا لمبا سفر طر کرنے کے باوجود صرف پانی پر اکتفا کیا گیا :00013:
    اگر ساجد بھائ خواب میں آئے تو پھر ان کو مرچی والی چٹنی کھلاوں گا پھر خواب میں پانی مانگتا رہے میں نہیں دوں گا:00005:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. لٹل ماسٹر

    لٹل ماسٹر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2012
    پیغامات:
    86
    خالی مرچوں والی چٹنی؟
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751

    مہمان بن کر آئے اس لیےپانی پر ٹرخا دیا بھائی بن کر آتے تب سیدھا کھانا سامنے رکھ دیتا :00026:
    زخم :00026:

    بھائی جان آپ کےارادے پہلے جان لیئے اب ہمت نہ ہوگی آپ کے خواب میں‌آنے کی ۔ :00003:

    :00013:
     
  17. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    ویسے ساجد جی بہت غلط بات ہے یہ آپ نے ہمارے مجلس بھائیوں کو گھر بُلا کر کھانا بھی نہیں‌کھلایا چلیں کوئی بات نہیں اعجاز بھائی اور اسحاق بھائی اگلی بار جب آپ ساجد کی دعوت پر گھر آئیں تو آپ کی بہن آپ کے لیے کھانا تیار رکھے گی
     
  18. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    خواب میں‌بھی کھانا کھلانے کی کنجوسی کی کمال ہے :00003:
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہت خوب۔

    ساجد بھائی، آپ جنتا آپکو چھوڑنے والی نظر نہیں‌آتی، اور اولذکر کی جانب سے ماشااللہ ہوم منسٹری سے بھی اپرول ،بلکہ دعوت دے دی گئی ہے، آپ اب کنجوسی سے رجوع کریں، نہ خواب کی اور نہ حقیقت کی اور اپنے کچھ احباب کو ، حقیقی دعوت سے سرفراز فرما کر، اس دعوت کا آنکھوں‌دیکھا حال ضرور شئیر کریں۔۔۔
     
  20. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بہن جی ،اللہ آپ کو خوش رکھے - آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں