حضرت زینب بنتِ مظعون رضی اللہ عنہا

mahajawad1 نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏مارچ 11, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    حضرت زینب بنتِ مظعون رضی اللہ عنہا


    ان کا تعلق بنی جمح سے تھا۔ ابن اثیر نے شجرہ نسب یوں لکھا ہے:
    زینب بنت مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصیص بن کعب بن لوّیَ بن غالب۔
    کعب بن لوّیَ پر ان کا سلسلہ نسب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب نامہ سے مل جاتا ہے۔
    سیّدنا عمر بن خطّاب رضی اللہ عنہ سے نکاح ہوا اور غالباً انہی کے ساتھ (سنہ 6 بعد بعثت میں) نہایت نامساعد حالات میں شرف اسلام سے بہرہ ور ہوئیں۔
    اپنے جلیل القدر شوہر کے ساتھ ہی سنہ 13 بعد بعثت میں مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔ اس کا ثبوت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اس روایت سے ملتا ہے جس میں وہ اپنے فرزند حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نسبت فرماتے ہیں کہ ’’ان کو تو ان کے والدین نے اپنے ساتھ لے کر ہجرت کی تھی۔‘‘
    فقیہ اسلام حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور امّ المؤمنین حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا، حضرت زینب بنت مظعون ہی کے بطن سے تھے۔ ان کے تین بھائیوں حضرت عثمان بن مظعون، حضرت عبداللہ بن مظعون اور حضرت قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہم کا شمار جلیل القدر صحابہ میں ہوتا ہے۔ تینوں سابقین الاوّلین اور اصحابِ بدر میں سے ہیں۔
    حضرت زینب بنت مظعون رضی اللہ عنہا کے سال وفات کا پتہ نہیں چلتا۔ ایک روایت میں ہے کہ وفات کے وقت وہ مکہ معظمہ میں تھیں۔ واللہ عالم بالصّواب۔


    رضی اللہ تعالیٰ عنہا
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا ،

    شکریہ ، ان محترم ہستیوں سے روشناس کرانے کا .
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں