ساجد تاج، مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    [​IMG]



    [​IMG]

    ساجد تاج، مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے


    [​IMG]




    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔





    گھر سے جب سفر کے لیے نکلتا ہوں اور خود کو تمام مصیبتوں سے بچانے کے لیے سفر اور گھر سے نکلنے کی دُعائیں پڑھتا ہوں تب مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب وہ مجھے اپنے حفظ و امان میں لے کر مجھے میری منزل ک خیریت سے پہنچا دیتا ہے۔


    مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب وہ مجھے کوئی خؤشی عطا کرتا ہے اور پھر کرتا ہی جاتا ہے۔


    جب وہ مجھےکسی غم و پریشانی یا کسی بیماری میں مبتلا کرتا ہے تب مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے کہ اُس نے مجھے اپنے اُن بندوں میں شامل کیا جنہیں وہ آزمائش میں ڈال کر آزماتا ہے۔


    مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب میں اُس کے آگے ہاتھ پھیلا کر دُعا کر مانگتا ہوں اور وہ میری دُعا کو سنتا اور پھر اُس کو پورا کرتا ہے۔


    جب چاروں طرف نظر دوڑاتا ہوں اور اپنے اللہ کے کرشمے اور بے حد خوبصورت نظاروں کو دیکھتا ہوں۔ سورج ، چاند ، ستارے ، زمین و آسمان ، سمندر و دریا ، درخت و پہاڑ ، جہاں بھی دیکھوں تو مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے کہ اُس نے اپنے بندوں کے لیے کتنی حیسن یہ دنیا بنائی ہے۔

    میرے اوپر جب کوئی مشکل آتی ہے یا میرا کوئی کام صحیح ہونے کی بگڑتا رہتا ہے تو دل و دماغ میں صرف ایک بات ہوتی ہے کہ میرے ہر الجھے کام کو وہی سنوار سکتا ہے۔ مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب وہ میرے ہر مشکل کام کو آسان کر دیتا ہے اور مجھے ہر مشکل سے دور رکھتا ہے۔


    دن کام کے لیے بنایا گیا اور رات آرام کے لیے، مجھے میرا اللہ یاد آتاہے جب وہ دن کو رات میں اور رات کو دن میں بدلتا ہے۔


    انسان اگر چاہے تو نماز کے ذریعے دن میں پانچ بار اپنے اللہ کے آگے سجد ریز ہو کر اپنی ہر بات منوا سکتا ہے مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب میں اُس کے آگے سجدہ ریز ہوتا ہوں تو شکر کرتا ہوں اپنے اللہ کا کہ اُس نے مجھے اپنے آگے سجدہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور مجھے ہدایت بخشی۔


    جن کے دل میں‌اللہ تعالی کا خوف ہوتا ہے وہ اپنے رَب سے ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں کیونکہ اُن کا اللہ انہیں‌ہر وقت دیکھ رہا ہوتا ہے، چاہے وہ کوئی نیکی کر رہا ہوں یا کوئی گناہ کر رہا ہے۔ مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب میں‌کوئی گناہ کرنے لگتا ہوں کہ میرے اس گناہ کو میرا اللہ بخوبی دیکھ رہا ہے اور میری اس حرکت سے کہیں وہ مجھے سے ناراض‌نہ ہو جائے۔


    مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب میں اُس کی عطا کی ہوئی نعمتوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اُس نے مجھے زندگی گزارنے کے لیے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس کا میں چاہ کر بھی کبھی شکر ادا کر نہیں سکتا۔ دیکھنے کے لیے آنکھیں دیں، سننے کے لیے کان، سونگھنےکے لیے ناک ، بولنے کے لیے زبان، سوچنےکے لیے دماغ، چلنے پھرنے کے لیے پائوں اور کام کرنے کے لیے دو ہاتھ دیئے‌‌۔ اگر غور کیاجائے تو انسان کی زندگی کا اَک اَک لمحہ اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کو استعمال کرتے کرتے ہی گزرتاہے۔


    موت کا دوسرا نام نیند ہے۔ انسان جب نیند کی وادی میں ‌کھو جاتا ہے تو وہ خود سے بلکل انجان اور بے خبر ہو جاتا ہے کہ وہ کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے یہاں تک کہ اُس کو یہ خبر بھی نہیں‌ہوتی کہ وہ اب دوبارہ جاگے گا بھی کہ نہیں۔ مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب وہ مجھے میٹھی نیند سلاتا ہے اور پھر مجھے اُس نیند سے بیدار کرتا ہے۔


    دن میں‌ متعدد بار انسان کے ذہن میں شیطانی وسوسے جنم لیتے ہیں۔ مجھے اُس وقت میرا اللہ یاد آتا ہے کہ اگر میں ایک بار اُس پاک ذات کا نام اپنی زبان سے لوں‌ گا تو ہر شیطانی وسوسے سے بچ جائوں گا اور میرا دل ہر بُرائی سے پاک ہو جائے گا۔


    زندگی گزارتے گزارتے میں ‌یہ بھول جاتا ہوں کہ مجھے موت بھی انی ہے جو زندگی میں جی رہا ہوں وہ عارضی ہے۔ کسی کی موت کو دیکھ کر مجھے اپنی موت کا وقت یاد آجاتا ہے کہ مجھے بھی ایک دن موت کی نیند کی سو جاتا ہے تب مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے اور دل سے دُعا نکلتی ہے کہ اُس کی ذات جب بھی مجھے موت دے تو ایمان کی حالت میں دے۔


    میں اس سے قبل زمانے کے بارے میں سوچتا ہوں کہ وہ قومیں کتنی نافرمان تھیں ، جو خدائی دعوی کرتے تھے، جھوٹ بولتے تھے ، زناکاری کرتے تھے ، نبیوں کو اور اُن لوگوں کو قتل کرتے تھے جو حق کی بات کرتے تھے اور اللہ تعالی کا پیغام اُن تک پہنچاتے تھے، زناکاری کرتے تھے۔ ایسی قوموں کے لیے اللہ تعالی کا حکم ہوتا تھا کہ اُن کو تباہ و برباد کر دو۔ مجھے میرا اللہ یاد آتا ہے جب میں‌ خود کے بارے سوچتا ہوں کہ میں کتنا بُرا ہوں، جھوٹ بولتاہوں ، غیبت کرتاہوں ، دوسروں کا دل دُکھاتا ہوں ، ناپ تول میں کمی کرتاہوں ، جھوٹی بات آگے پھیلاتا ہوں ، والدین کی نافرمانی کرتاہوں ، غریبوں کو دھکے دیتا ہوں اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں، شرکیہ/کفریہ کلمات کہتا اورگنگناتا پھرتا ہوں ، نمازیں نہیں پڑھتا ہوں، روزے کا مذاق اُڑاتا ہوں ، بے حیائی کرتاہوں ، پیسے کی حوس میں اپنی اصلیت کو بھول جاتاہوں ، دنیا کے خوش کرنے میں اپنی آخرت کا بھول جاتا ہوں، ہر وہ کام کرتاہوں‌ جس سے میرا اللہ تعالی مجھے سے ناراض ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ مجھے معاف کرتا رہتا ہے ، مجھ پرعذاب نازل نہیں‌کرتا ، میری شکل کو نہیں‌بگاڑتا ، مجھے مشکل کے وقت تنہا نہیں‌چھوڑتا اور مجھے ہر وہ نعمت عطا کرتا ہے جس کی مجھے دنیا میں ضرورت ہوتی ہے۔



    دُعا کرتاہوں اپنے پروردگار سے جس کے پاس تمام اختیارات ہیں، جس کے پاس دو جہانوں کی بادشاہت ہے ، جو زندگی اور موت کا مالک ہے کہ وہ میری غلطی کو میری نادانی سمجھ کر معاف کر دے اور مجھے ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے جس طرح اللہ اور اُس کے نبی ص نے حکم دیا ہے۔

    تحریر : ساجد تاج
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی
    ماشاءاللہ بہت عمدہ
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    جزاک اللہ خیرا بھائ ساجد تاج۔ اللہ سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین!
     
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی
     
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    jazakallah khaira sajid bhai.
     
  8. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ماشاء اللہ ساجد بھائی ۔۔۔۔
    ساجد بھائی آپ کی یہ تحریر ہمارے ذہن ، کو ہماری نیت کو ، ہمارے مقصد کو ، ہماری غفلت کو ، صاف ستھری بنارہی ہے ۔۔۔
    ماشاء اللہ ۔۔۔۔ بہترین سوچ ،عُمدہ تحریر ، اسلوب سادہ ۔۔۔ ذہن و دل کو بھارہے ہیں ۔۔۔ کیوں نہ بھائے !!! تذکرہ کس ذات بےنیازی کا ہو رہا ہے ۔۔۔ ۔فَلِلَّـهِ الْحَمْدُ رَ‌بِّ السَّمَاوَاتِ وَرَ‌بِّ الْأَرْ‌ضِ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ ﴿٣٦﴾ وَلَهُ الْكِبْرِ‌يَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿٣٧﴾
    ترجمہ :پس اللہ کی تعریف ہے جو آسمانوں اور زمین اور تمام جہان کا پالنہار ہے (36) تمام (بزرگی اور) بڑائی آسمانوں اور زمین میں اسی کی ہے اور وہی غالب اور حکمت واﻻ ہے (37)
    محمد جوناگڑھی

    اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہم کو بھی خوب خوب برکتوں سے نوازئے۔۔۔ ایمان و یقین میں مضبوطی اور زیادتی عطاء کرئے آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  9. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
  10. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    الا بذکر اللہ تطمئن القلوب​

    سورت الرعد : آیت 28
     
  11. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    جزاک اللہ خیرا ساجد

    دُعا کرتی ہوں اللہ تعالی سے کہ آپ جس مقصد کے لیے یہ تحریریں لکھ رہے ہیں اللہ تعالی آپ کو اُس مقصد میں کامیاب کرے آمین۔ ہر تحریر کی طرح یہ تحریر بھی لاجواب ہے
     
  12. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی
    ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے آپ کو ٹٹولنے والی تحریر پیش کی آپ نے۔اللہ تعالی آپ کو مزید اچھا لکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  13. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    جزاک اللہ خیرا
    عمدہ شیئرنگ ہے
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    پسند کرنے کا شکریہ خالد بھائی آپ کا اور سویٹی آپ کا
     
  15. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    جزاک اللہ خیرا!
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بہت عمدہ یار۔
    اصل میں‌نے آپکے اچھے اور آسان سے منظوم اور نثر نگاری لئے ہوئے موضوعات اس قدر فراٹے بھرتے ہوئے آتے چلے جاتے ہیں‌کہ مابدولت کی رفتار بینائی اسکا ساتھ نہیں‌ دے پاتی ہے۔

    بہت ہی عمدہ اور طویل لیکن سہل سا موضوع جو کہ دل کو چھونے کے ساتھ ساتھ۔۔۔ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے۔

    ساجد بھائی کے موضوعات کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ہی نظر میں‌سارا کا سارا پڑھاجاسکتا ہے، آسان ورڈز ، جامع مضمون، مختصر پیرایہ میں۔۔۔

    بہت خوب۔۔۔
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    ہمممممم بہت شکریہ بھائی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے
    بھائی اپنی سپیڈ کو تھوڑا سا کم کر دیا ہے تاکہ میرے ہر تھریڈ کو اراکین پڑھ سکیں:00003:
    باقی چیز وہی اچھی جو صاف اور سادہ ہو اور سمجھنے میں‌دِقت نہ ہو
     
  18. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    جزاک اللہ ساجد بھائی.بہترین خدمت دین پر آپ کو خراج تحسین پیز کرتاہوں
     
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    بہت بہت شکریہ بھائی جان
    آپ جیسے بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مزید اچھا لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں
     
  20. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جب دِل پر چوٹ پڑے تو ’’رَب‘‘ یاد آتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ حکیم و خبیر نےخوشی بھی بنائی اور غم بھی۔
    انسان اللہ کو سجدہ کرے یا نہ کرے انسان کا سایہ تو اللہ احکم الحاکمین کو سجدہ کر ہی رہا ہے۔


    جب کوئی شخص کسی بھی برے عمل پر مکمل قدرت حاصل کرچکا ہو اور پھر کرنے سے پہلے اُسے اللہ یاد آجائے اور وہ رُک جائے تو یہی تقویٰ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ تمام علماء تقوی کی اس تعریف کو بھی لوگوں تک پہنچا دیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں