غزل ۔ بھلے سے آپ جیسی سوچ رکھیے

sfaseehrabbani نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    شاہین فصیحؔ ربانی
    غزل
    بھلے سے آپ جیسی سوچ رکھیے
    بُرا کیا ہے جو اچھی سوچ رکھیے

    نہیں ہے کچھ خبر اگلی گھڑی کی
    تو پھر کاہے کو اونچی سوچ رکھیے

    تقاضا عقلمندی کا یہی ہے
    پرے دل سے‘ پرائی سوچ رکھیے

    جو ہر سُو پھول کھلتے دیکھنا ہیں
    تو پھر بادِ بہاری سوچ رکھیے

    اجالا ہر طرف ہوتا رہے گا
    ذرا سی ماہتابی سوچ رکھیے

    بلندی آسماں سی چاہیے تو
    سمندر سے بھی گہری سوچ رکھیے

    فصیحؔ اس بزم میں کیا بات ہو گی
    کوئی قصّہ کہانی سوچ رکھیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت عمدہ
    بہت زبردست فصیح بھائی۔
    واہ، بہت عمدہ۔
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    زبردست
     
  4. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    نہایت عمدہ:)
     
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    بہت خوب
     
  6. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    آپ سبھی دوستوں کی پرخلوص آراء کے لیے بہت شکریہ۔
    سدا شادں و فرحاں رہیے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں