گستاخ رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کعب بن اشرف کی موت

اعجاز علی شاہ نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏دسمبر 7, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم


    گستاخ رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کعب بن اشرف کی موت

    کعب بن اشرف یہودی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ بے انتہا دشمنی اور عداوت رکھتا تھا۔ اس ملعون شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر وہ تکلیف دی جو وہ دے سکتا تھا۔ صحیح مسلم میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ہے وہ فرماتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کعب بن اشرف کی شرارتوں سے تنگ آکر فرمایا: کعب بن اشرف کو کون ٹھکانے لگائے گا ؟ کیونکہ اس نے اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) کو بہت تکلیف دی ہے۔
    محبوب رب کی یہ آرزو دیکھ کر محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بولے: کیا آپ پسند فرمائیں گے کہ میں اسے قتل کردو ؟
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں
    محمد بن مسلمہ بولے: أجازت ہو تو میں آپ کے بارے میں کچھ کہہ سکوں؟
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجازت ہے۔
    دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت پاکر محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سیدھے کعب بن اشرف کے پاس پہنچے اور انتہائی رازدارد سے بولے: اس شخص (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم) نے مختلف حیلوں بہانوں سے ہمارا مال ہتھیانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور ہمیں تنگ کررکھا ہے۔
    کعب بن اشرف سن کر بولا: بخدا! تم ابھی مزید پریشانیوں کا منہ دیکھو گے۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے اس کی اتباع کر لی ہے لیکن اب اس سے فوراً الگ ہوجانا اچھا نہیں لگتا۔ البتہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ اب یہ کیا رویہ اختیار کرتا ہے۔ دوران گفتگو حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کہ مجھے کچھ قرض کی ضرورت ہے۔ اگر ہو تو دے دیجئے۔
    کعب بن اشرف نے پوچھا: قرض کے بدلے کیا چیز گروی رکھوگے؟
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جوچاہو۔
    کعب بن اشرف بولا: اپنی عورتوں کو میرے پاس گروی رکھ دو۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بولے: تم پورے عرب سے حسین و جمیل ہو ہماری عورتوں اور آپ میں کیا نسبت؟
    کعب بن اشرف : اچھا تو اپنی اولاد کو رہن رکھ دو۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ: دیکھو! کل کلاں ہماری اولاد کو گالیاں دی جائیں گی کہ کھجور کے دو وسق کے بدلے میں ان کو گروی رکھ دیا گیا تھا اور لوگ ہمیں مطعون ٹھرائیں گے۔ البتہ ہم اپنے ہتھیار گروی رکھنے کو تیار ہیں۔ بولو منظور ہے ؟
    کعب بن اشرف نے جواب دیا: مجھے منظور ہے۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں خود حارث ابی عبس بن جبر ، عباد بن بشر پنے ہتھیار لے کر حاضر ہوں گے۔
    یہ وعدہ کیا اور واپس چلے آئے۔
    چنانچہ یہ لوگ وعدہ کے مطابق رات کے وقت جب آئے تو کعب بن اشرف کی بیوی کہنے لگی کہ مجھے ان سے خون کی بو آرہی ہے۔
    کعب بن اشرف نے جواب دیاکہ : گھبرانے کی کوئی بات نہیں ان میں ایک محمد بن مسلمہ اور دوسرا ان کا رضاعی بھائی ہے۔ اور تیسرا ابونائیلہ ہے اور دیکھو ہم اہل کرم لوگ ہیں۔ اگر شرفاء کو رات کے وقت بھی جنگ کے لیے بلایا جائے تو ہم اسے قبول کرتے ہیں۔
    دوسری طرف محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ دیکھو جب کعب بن اشرف آجائے تو میں اس کے سرکو قابو کرنے کی کوشش کروں گا۔ میرا اشارہ پاتے ہی تم اسے قتل کردینا۔
    تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ کعب بن اشرف ایک چادر اوڑھے ہوئے آگیا۔ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور اس کے ساتھی کہنے لگے: کیا بات آج تمھارے سر سے بہترین خوشبو آرہی ہے ؟
    کعب بن اشرف بولا: ہاں ٹھیک ہے میرے نکاح میں فلان عورت ہے جو اہل عرب میں بہترین خوشبو پسند کرتی ہے۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا میں یہ بو سونگھ سکتا ہوں؟
    کعب بن اشرف بولا: کیوں نہیں ؟
    چنانچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ اور ان کے ساتھیوں نے یکے بعد دیگرے اس کے سر سے خوشبو سونگھی۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اگر اجازت ہو تو ایک مرتبہ اور خوشبو سونگھ لوں ؟
    کعب بن اشرف نے اجازت دے دی۔
    محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اٹھ کر کعب بن اشرف کا سر مضبوطی سے قابو میں کر لیا اور اپنے ساتھیوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا(اپنا کام کرو) تو ساتھیوں نے اسے فوراً ٹھنڈا کردیا۔

    (بخاری شریف)

    (صحیح اسلامی واقعات از حافظ عبد الشکور)

    اللہ تعالی موجودہ دور کے گستاخوں کا بھی اس طرح انجام کرے آمین۔
     
  2. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اسلام علیکم و رحمۃ و برکۃ
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    اسلام علیکم و رحمۃ و برکۃ
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    ہر گستاخ رسول کو قتل کردینا ہی کیا اصل السلام ہے؟ میرے ارد گرد ہزاروں گستاخ رسول ہیں تو کیا میں ان کو ایک ایک کرکے قتل کرنا شروع کردوں؟
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    محترم آپ کا اعتراض مجھ پر نہیں جارہا ہے۔ اگر آپ ذرا غور سے واقعہ کو پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ یہ بخاری شریف سے لیا گیا ہے۔ اس لئے آپ کا اعتراض ڈائریکٹ حدیث پر جارہا ہے۔

    اللہ سے اتنا ڈرئیے جنتی تمہاری استطاعت ہو۔ (القرآن)

    جو چیز کسی کے بس میں نہ ہو اس پر پکڑ نہیں۔
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بے شک....... اپنی استطاعت کے مطابق عمل کرنا چاہیئے.
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اسلام علیکم بھائي!
    آپ کے اردگرد ہزاروں گستاخ رسول ہیں۔۔۔۔۔!
    پہلے یہ ت وبتائيے کہ وہ کس طرح گستاخ رسول ہین آپ کی نظر میں۔۔۔۔؟
    انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کون سی گستاخی کی ہے جو ابھی تک زندہ ہیں۔۔۔۔۔؟
    کیا ان ہزاروں کی گستاخی کا علم صرف آپ کا ملا کسی اور کو نہیں اور اگر ہر کسی کو ہے تو یہ سارے چپ کیوں بیٹھے ہیں۔۔۔۔؟
    کبھی بھی کسی نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کستاخی کی ہے تو بہت بڑا اجتجاجا ہوا ہے، اس کو بھرے مجمع میں ماردیا گیا ہے یا اسے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے تو یہ کیسی عجیب بات ہے کہ آپ کے اردگرد ہزاروں گستاخ رسول پیدا ہو چکے ہیں اور آپ سے ساتھ ساتھ پوری عوام و قانون خاموش بیٹھے ہیں۔۔۔۔!
    کیا آپ بتا سکتیے ہیں کہ ان کی وہ کیا گستاخی ہے جو سب لوگوں کو بری نہ لگی ہو اور صرف آپ کو بری لگی ہو اس لیے صرف آپ ان کے خلاف بول رہے ہیں۔۔۔۔؟
    میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے راز میں مجھے بھی شامل کریں گے اور یہ بتا سکيں گے یہ ان کی کیا کیا گستاخیاں ہیں۔۔۔۔؟
    جزاک اللہ
    وسلام علیکم
     
  8. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بھئی یہ صاحب قادیانی ہیں- ان کے تو اردگرد سارے گستاخ ہی ہوئے-
    اللہ تعالیٰ ان سب کو جہنم واصل کرے گا-
     
  9. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جزاک اللہ خیر اعجاز بھائی۔
     
  10. محمدی

    محمدی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 5, 2008
    پیغامات:
    81
    بہت اچھے بھائی ۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آمین یا رب
     
  12. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [FONT="Al_Mushaf"]بارك اللہ فیك [/FONT]
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے ساتھ جس کسی نے بھی گستاخی کی اس کو اللہ تعالی نے دنیا میں ھی زلیل ورسوا ضرور کیا آخرت میں تو ان شاء اللہ ان کا ٹھکانہ جہنم ھے ھی ان کو دنیا میں بھی معاف نہیں کیا اور نہ ان شاء اللہ معاف کرے گا
     
  14. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
     
  15. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ایک قادیانی جو کہ خود گستاخ رسول ہو ، وہ کیا گستاخ رسول کو قتل کرے گا ۔؟
     
  16. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    آمین
     
  17. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    صحیح کہا مون لائٹ آفریدی بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں