ہم تو محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں

محمد آصف مغل نے 'نقطۂ نظر' میں ‏مئی 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    الحب للہ و البغض للہ۔ یعنی اللہ کے لئے محبت اور اللہ کے لئے دشمنی۔ یہ تو دین اسلام کی اساس ہے۔ اوراسی لئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کسی کو بھی خاطر میں نہ لاتے تھے۔ یہاں تک سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنے ماموں کو غزوہ بدر میں قتل کیا جو کہ ’’کافر‘‘ تھے۔ اور سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ نے اپنے سگے باپ کو غزوہ بدر میں ’’قتل‘‘ کیا …؟؟؟؟؟؟؟ … آخر کیوں! !۔ کیونکہ ماں باپ، بہن بھائی، بیوی بچے، برادری قوم ، پیر فقیر، درویش، ولی، امام، صحابی، حتی کہ رسول اللہ سے بھی زیادہ محبت کا حقدار صرف اور صرف ’’اللہ‘‘ ہے۔ … کیونکہ ’’والذین اٰمنوا اشد حب للہ۔
    کسی کی تنقیص کرنا یا کسی پر تنقید کرنا مقصود نہیں ہے۔ انسان جس سے بھی محبت کرے، حتی کہ رسول اللہ ﷺ سے بھی محبت کرے گا تو اللہ عزوجل احکم الحاکمین، اللہ خالق و مالک کی محبت کے تابع ہو گی تو ’’توحید‘‘ کے تقاضے پورے ہوں گے۔ اور اگر اس محبت میں کسی بھی طرح کی کمی یا نقص ہو تو ’’توحید الٰہی‘‘ کے تقاضے ہرگز ہرگز پورے نہیں ہوں گے۔
    میں اپنے آپ کو ٹٹولوں۔ آپ اپنے آپ کو ٹٹولیں اور جہاں کہیں بھی ’’حب للہ‘‘ میں کمزوری نظر آئے اس کو دور کریں۔ شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ بھائ۔ بہت پیاری نصیحت کی آپ نے۔
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ماشا ء اللہ
    بہت پیاری تحریر ہے
    جزاک اللہ خیرا
    آپ نے غزوہ بدر کی بات کی
    میں نے ایک درس میں سنا تھا
    سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے اُن کے بیٹے نے کہا ابا آپ بدر کے دن بار بار میری تلوار کی زد میں آتے تھے
    لیکن میں چھوڑ دیتا تھا
    صدیق رضی اللہ عنہ فرمانے لگے :
    بیٹا اگر تو ایک دفعہ بھی میری تلوار کی زد میں آجاتا میں کبھی تمہیں نہ چھوڑتا اور سر قلم کر دیتا
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بارک اللہ لکم۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق میں نے یہ بات چھوڑی ہی اس لئے تھی تاکہ آپ کو بھی دلچسپی پیدا ہو۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے متعلق بھی ایک بات ہے دیکھے وہ ’’کون‘‘ بتائے گا؟
     
  6. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جنگ بدر میں‌جب قیدیوں‌کے بارے میں‌ فیصلہ کرنے کی ضرورت پیش آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے کے خلاف عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ ابوبکر کے رشتے دار ابوبکر کو دے دیں اور میرے رشتے دار مجھے دے دیں ہم انکو قتل کر دیتے ہیں۔ تاکہ معلوم ہو جائے کہ ہم اسلام پر سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔
    لہذا عمر رضی اللہ عنہ کے مشورے پر عمل نہیں‌کیا گیا جبکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اسی سے راضی تھے۔
    یہ مفصل واقعہ رحیق المختوم میں‌مذکور ہے۔

     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق اس کے علاوہ ایک روایت اور بھی ہے۔؟؟؟؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں